معروف ٹیکنالوجی کمپنی نوکیا نے لیپ ٹاپ بھی متعارف کروا دیا،خصوصیات؟

gsmarena_002.jpg


موبائل کی نامور کمپنی ناکیا اب لاپ ٹاپ بھی بنائے گی، ٹیکنالوجی کی دنیا میں راج کرنے والی کمپنی نوکیا نے اب لیپ ٹاپ بھی متعارف کروادیا،نوکیا کی جانب سے لیپ ٹاپ پیور بک پرو متعارف کرایا گیا ہے۔

کمپنی اس لیپ ٹاپ کو 22 ممالک میں فروخت کیلئے پیش کرے گی، اس میں 15.6 اور 17.3 انچ ڈسپلے کے 2 ورژن دستیاب ہوں گے اور وزن بالترتیب 1.7 اور 2.5 کلو گرام ہوگا۔

gsmarena_005.jpg


دونوں لیپ ٹاپ میں انٹیل ایلڈر لیک آئی 3 پراسیسر، جی بی ڈی ڈی آر 4 ریم اور 512 جی بی اسٹوریج ہوگا، اس میں 2 میگا پکسل ویب کیم بھی موجود ہوگا۔ لیپ ٹاپ کے ساتھ وائی فائی 5 اور بلیو ٹوتھ 5 سپورٹ بھی موجود ہے۔


لیپٹ ٹاپ کے 15 انچ والے ماڈل میں 57WH لیتھیم پولیمر بیٹری 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی، جب کہ دوسرے ورژن میں 63WH بیٹری کے ساتھ 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے۔

لیپٹ ٹاپ کی قیمتیں 15.6 انچ کے ماڈل کے لیے EUR 699 یعنی تقریباً 58,800 روپے سے شروع ہوتی ہیں جب کہ 17.3 انچ کے بڑے ورژن کی قیمت EUR 799 (تقریباً 67,200 روپے) ہے۔

اس سے قبل نوکیا نے سی سیریز کے 3 نئے کم قیمت اسمارٹ فونزمتعارف کرائے ہیں جن میں زیادہ توجہ ان کی پائیدارہونے پرمرکوز کی گئی،نوکیا کی جانب سے سی 21، سی 21 پلس اور2 کو بار سلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران متعارف کرایا گیا ہے۔

gsmarena_004.jpg


سی سیریز کے ان تینوں فونز میں سی 21 پلس سب سے طاقتوراور جدید فیچر سے لیس فون ہے جس میں 6.5 انچ کا ڈسپلے دیا گیا،فون کے اندر دیرپا 5050 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جس بارے نوکیا کا کہنا ہے یہ حیرت انگیز بیٹری صرف سنگل چارج پر مکس استعمال کے لئے 3 دن تک کام کرسکتی ہے۔
 

Khi

MPA (400+ posts)
Nokia is a failed company now and part of 90’s history. I don’t think that they can compete in today’s market