پی ٹی آئی دھرنے میں عوام کو سبزباغ نہ دکھاتی،ناز بلوچ

naaz-bloch.jpg


جیونیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں رکن قومی اسمبلی پیپلز پارٹی ناز بلوچ، رکن قومی اسمبلی ن لیگ محسن شاہنواز رانجھا اور رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی صداقت علی عباسی نے شرکت کی، کراچی سمیت ملک بھر میں بڑھتی مہنگائی پر گفتگو کی۔

ناز بلوچ نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ملک میں کبھی اس طرح کے حالات نہیں دیکھے، نہ گیس ہے نہ بجلی نہ پانی، عوام کے اوپر نئے آنے والے سال میں یہ حکومت ریلیف کے بجائے مہنگائی کا نیا سونامی پیش کرنے جارہی ہے،اس عوام پر جس کے پاس نہ گیس ہے نہ بجلی ہے نہ دو وقت کی روٹی ہے۔

ناز بلوچ نے کہا کہ اس وقت حالات یہ ہیں کہ میں کراچی کی رہنے والی ہوں اور میں نے بچپن سے کراچی میں ایسے حالات نہیں دیکھے جیسے اب ہیں، پورے پاکستان میں اس وقت گیس نہ ہونے کے برابر ہے پہلے پانچ روپے کی روٹی ملتی تھی، یہ کہتے تھے حکمران چور ہیں، پھر روٹی دس کی ہوگئی، پھر بارہ کی، اب یہ ہوتا ہے کہ اگر کوئی شہری گھر کا آٹا لے کر جاتا ہے تو تندور والا دس روپے گیس کے لیتا ہے۔


رکن قومی اسمبلی پیپلز پارٹی ناز بلوچ نے مزید کہا کہ لکڑیاں اتنی مہنگی ہوگئی ہے، لوگ لکڑیوں پر کھانا پکانے پرمجبور ہیں،پی ٹی آئی الیکشن سے پہلے دھرنے میں عوام کو سبز باغ نہ دکھاتی،ہم آئیں گے تو روٹی سستی ہوگی، یہ نہیں کہتے ناں بلکہ کہتے کہ ہم آئیں گے تو ادویات پانچ سو فیصد مہنگی ہوجائے گی۔

ناز بلوچ نے مزید کہا کہ دھرنے میں بتایا جاتا کہ آپ کی روٹی چھین لی جائے گی، یہ بھی بتاتے کہ عوام کو مرغی کا تصور بھی نہ کریں،غریب ہفتے میں ایک دفعہ کیا مہینے میں بھی بچوں کو مرغی کھلانے کا تصور نہ کرے، کیونکیہ صرف دو ارب کے ٹیکس تو لگے ہیں،عوام کو ریلیف کہاں مل رہا ہے؟ عوام کو ریلیف دینے کا وقت حکومت کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے۔

رکن قومی اسمبلی پیپلزپارٹی نے کہا کہ حکومت نے عوام کے ساتھ مہنگائی کی شکل میں جو کیا، عوام نے کے پی بلدیاتی انتخابات میں اس کا انتقام لے لیا ہے، اگر یہ اتنے ہی اہل تھے، انہوں نے عوام کو تھوڑا سا بھی ریلیف دیا ہوتا تو خیبرپختونخوا میں دوسری دفعہ ان کی حکومت تھی لیکن اتنی بری طرح پٹ پٹا کر یہ لوگ وہاں سے نکلے ہیں،اسد عمر شرم دلانے کی باتیں کررہے ہیں، جب کہ یہ لوگ کہتے تھے کہ آئی ایم اہف کے پاس جانے سے بہتر ہے یہ لوگ خود کشی کرلیں۔
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
وہ کہنا چاہ رہی ہیں کہ تحریک انصاف کو ناز بلوچ کو ہری جھنڈی نہیں دکھانی چاہئے تھی.
 

FahadBhatti

Chief Minister (5k+ posts)
Kindly elaborate about revenue collection of sindh government? 18th ammendment ke baad bhee her sooba apna kashkol nikal ker khara hai. Adhe se ziada budget karzon ki adaigee aur nfc awards mein chala jata hai.