ڈیل کی باتیں غلط نہیں،ڈی جی آئی ایس پی آراور کچھ نہیں کہہ سکتےتھے،حبیب اکرم

13habibdealprog.jpg

سینئر صحافی و تجزیہ کار حبیب اکرم نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیل کی باتیں غلط نہیں ہیں، ڈیل یا سازش ہورہی ہے تاہم ابھی یہ فائنل نہیں ہوئی۔

دنیا نیوز کے پروگرام "اختلافی نوٹ" میں گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر سے ڈیل سے متعلق جو سوال ہوا اس بارے میں ان کا یہی جواب ہونا چاہیے تھا جو انہوں نے دیا، تاہم ڈیل یا سازش جو ہوتی ہے اس سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کو نہیں بتایا جاتا اگر بتایا بھی جائے تو وہ اس معاملے پر گفتگو نہیں کرتے۔

حبیب اکرم نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ڈیل کی باتیں سچ ہیں، اس سال جو خزاں کا موسم آئے گا اس میں کچھ ایسے واقعات ہوں گے جس کا خاکہ تیار کیا جارہا ہے، اس خاکے میں نواز شریف ، پیپلزپارٹی کا اپنا اپنا موقف ہے، کچھ بزرگ اور اکابرین نے اس خاکے کے خدوخال طے کرنے میں اہم کردار بھی ادا کیا ہے اور وہ اس سے بخوبی آگاہ بھی ہیں۔

سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ ابھی تک یہ ڈیل فائنل نہیں ہوئی کیونکہ اس میں بہت سی ضمانتوں کی ضرورت ہے جس کیلئے پاکستان سے باہر کے چند لوگوں کی بات ہورہی ہے، ابھی تک بات یہ ہے کہ ڈیل ہورہی تھی، ڈیل ہورہی ہے۔

حبیب اکرم نے کہا اس طرح کی ڈیل کو سازش سمجھتا ہوں، کوئی ریاستی عہدیدار ہو، سابق وزیراعظم ہو موجودہ وزیراعظم ہو کوئی بھی شخص دستور کے خلاف کوئی اقدام اٹھائے گا تو وہ پاکستان کے خلاف سازش کا حصہ بنے گا اسی لیے ہماری دعا ہے کہ اللہ نہ کرے کہ کوئی ڈیل ہو۔

حبیب اکرم نے یہ ساری باتیں 7 جنوری کو آن ایئر ہونے والے اپنے پروگرام اختلافی نوٹ میں کہیں۔ اس پروگرام کو دنیا ٹی وی کے یو ٹیوب چینل پر اپلوڈ بھی کیا گیا مگر بعد میں اس پروگرام کو چینل سے ہٹا دیا گیا۔ دنیا ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر اس وقت جو پروگرام موجود ہے اس میں حبیب اکرم کی ڈیل کی خبروں کے حوالے سی کی گئی گفتگو موجود نہیں۔

 

Terminator;

Minister (2k+ posts)
ھئی شباشے ۔ ۔ ۔
تو گویا کپتان کا اتنا رُعب، دبدبہ، اور طنطنہ ہے،کہ
سنتری لوگ بھی "ڈر" کے مارے اپنی وارداتوں سے "مُکر" جاتے ہیں

مان گئے کپتان آپ کو ۔ ۔ ۔
 
Last edited:

master timi

MPA (400+ posts)
چلو جی نیا منجن بیچنا شروع۔ ن لیگ والوں کی ابھی ذلالت کم نہیں ہوئی تھی ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ کے بعد کہ اب اپنے ایجنٹوں کے ذریعے نیا شوشہ چھوڑنا شروع کر دیا ہے۔

جاوید لطیف اور ایاز صادق کو تو ڈیل کا پتا ہے لیکن بقول اس صحافی کے ڈی جی آئی ایس پی آر کو نہیں پتا۔ یہ ان سے بالا بالا کے معاملات ہیں۔

لاجک ?