تحریک انصاف کے منحرف رکن صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی سیٹ کیے جانے کے فیصلے کے بعد ایک ٹوئٹ کیا جس میں "الحمداللہ" لکھا۔
سابق رکن صوبائی اسمبلی علیم خان نے ایک اور ٹوئٹ کیا جس میں کہا کہ "اللہ کا شکر ہے آج وہ واحد احسان بھی میرے سر سے اتر گیا جو صوبائی اسمبلی کی سیٹ کی صورت میں مجھ پر کیا گیا تھا۔"
ان کا مزید کہنا تھا کہ "باقی رہا وہ دس سال کے احسانات کا معاملہ جو میں نے عمران خان کی ذات اور پی ٹی آئی پر کئے اُس کو میں نے اللہ پہ چھوڑ دیا ہے کیونکہ اللہ بہترین انصاف کرنے والا ہے۔"
تاہم علیم خان کی جانب سے اس ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آ رہے ہیں اور سابق ایم پی اے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایک شخص کی بیوی نے اس کے دانت توڑ دیے دوستوں کے پوچھنے پر کہا یہ تو میں نے ویسے بھی نکلوانے تھے۔
احمد ناز نے کہا کہ بھائی تیری بے عزتی ہوئی ہے محسوس کر لو۔
اتنی اخلاقی جُرآت نہیں نااہل لوٹے میں کہ کمنٹس لے سکے اس صارف نے شدید الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا۔
شکیل نامی صارف نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کیونکہ آپ بہت بے تاب تھے۔ مگر شکر کرنےکا یہ وقت نہیں ہے کیونکہ آپ کو چنا گیا، گھسیٹا گیا اور پھر پھینک دیا گیا۔ سچائی کا سامنا کریں مریم نواز نہ بنیں۔
اسامہ نامی صارف نے ایک میم شیئر کی جس میں لکھا کہ بولنے دو بے چارے کو تکلیف ہوئی ہے۔
الیاس نے کہا کہ مکس اچار جلدی خراب ہو گیا ہے بنانے والے نے جلدی میں تیل کی جگہ ڈیزل ڈال دیا۔
عرفان نے کہا کہ الحمداللہ آج ان لوٹوں کو پڑنے والی لعنتیں قبول ہو گئیں۔
طحہٰ نے کہا کہ کمنٹس کو بند کر کے اللہ کا شکر، کم ازکم مرد بنیں اور کمنٹ سیکشن کو کھولیں۔