کیا قبضہ کی گئی زمینوں پر تعمیر مسجدوں میں نماز ہوسکتی ہے؟سپریم کورٹ

10scnamqabzamasjif.jpg

سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی میں قبضے کی زمین پر پارک، مسجد اور کلب کی تعمیر پر انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں طارق روڈ پارک اراضی، کلب اور مسجد کی تعمیر سمیت جھیل پار اور اطراف میں قبضہ کی گئی اراضی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ طارق روڈ پر اس مقام پر تو ایک پارک ہوا کرتا تھا یہاں دلکشاں کلب کیسے بن گیا؟

اس موقع پر پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی کے وکیل نےعدالت کو آگاہ کیا اب اس جگہ پر ایک مسجد بھی تعمیر کردی گئی ہے، اگر سوسائٹی کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے تو امن و امان کا مسئلہ درپیش آتا ہے۔

جسٹس قاضی امین نے وکیل کی بات سن کر ریمارکس دیئے کہ قبضے کا سب سے آسان طریقہ ہے کہ اس جگہ پر مسجد تعمیر کردی جائے یا کوئی قبر بنادی جائے، کیا کسی کو پتا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ کی توسیع کیسے ہوتی ہے؟ کیا قبضہ کی گئی زمینوں پر تعمیر مسجدوں میں نماز ہوسکتی ہے؟

عدالت نے اس معاملے پر انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ عدالت کو وضاحت دی جائے کہ پارک کی جگہ پر کلب اور مسجد کیسے تعمیر ہوئی۔

سپریم کورٹ نے اس حوالے سے محکمہ اوقاف، مذکورہ مسجد کی انتظامیہ کو کل تک جواب داخل کروانے کا حکم بھی جاری کرتے ہوئے، دلکشاں کلب کے خلاف کارروائی اور پارک اراضی سے تمام غیر قانونی تعمیرات ختم کروانے کا حکم جاری کردیا ہے۔
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)

جب کرپٹ، خائن، راشی، قاتل الحمدللّٰہ مسلمان ہو سکتا ہے تو قبضہ کی جگہ پر نماز کیوں نہیں ہو سکتی
 
hello

Chief Minister (5k+ posts)

السلام علیکم! ہمارے یہاں‌ مسجد کے ساتھ متصل سرکاری زمین کا ایک ٹکڑا ہے۔ کیا اس زمین کو بغیر سرکار کی اجازت کے مسجد میں شامل کرسکتے ہیں اور وہاں‌ وضو خانہ یا واش روم وغیرہ بنوا سکتے ہیں؟

  • تاریخ اشاعت: 11 فروری 2016ء

جواب:

سرکاری زمین پر بغیر سرکار کی اجازت کے مسجد تعمیرکرنا شرعی، قانونی اور اخلاقی طور پر درست نہیں ہے۔ اگر آپ مسجد سے متصل زمین کو مسجد میں شامل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے حکومت سے اجازت لینا ضروری ہے۔ کیونکہ سرکاری زمین پر حکومت کی اجازت کے بغیر مسجد بنانے سے زمین سرکار کی ملکیت میں ہی رہے گی اور سرکار کو اس میں تصرف کرنے اور وہاں سے مسجد ہٹانے کا اختیار باقی رہے۔ ایسا کرنے سے بعد میں تنازعات پیدا ہوتے ہیں اور بسا اوقات حکومت کی طرف سے ناجائز قبضہ ہٹانے کے لیے توڑ پھوڑ کی جاتی ہے جس سے اشتعال جنم لیتا ہے۔ اس لیے مسجد کی تعمیر صرف اس جگہ پر اور اتنی ہی جگہ پر کی جائے جتنی مسجد کے لیے خریدی گئی ہے، یا اسے کسی نے وقف کیا ہے۔

اس لیے اگر آپ سرکاری زمین پر مسجد بنانا چاہتے ہیں یا مسجد سے متصل سرکاری زمین کو مسجد میں شامل کرنا چاہتے ہیں تو حکومت سے اس کی اجازت لیں یا زمین کی قیمت دے کر رضامندی سے خرید لیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
 
Okara

Prime Minister (20k+ posts)
Let's see if Judge can give decision against Mosque built on illegal land?
 
Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Sawal yeh paida hota hai kah kya hamari corrupt courts jo Khud Nooron ki ghaleez goad se paida hoi hein​

iss sawal ko pochnay ka haq rakhti hein ? ?​

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
حرام مال اور حرام جگہ دونوں مساجد کے لیئے دینا جائز نہیں۔۔
جس کسی کی بھی وہ جگہ ہو اس سے اجازت ضروری ہوتی ہے۔۔

مکے کے مشرکین ظہور اسلام سے پہلے بھی اتنی سمجھ رکھتے تھے کہ۔۔
جو بھی مال وہ کمائیں یعنی ڈاکے و چوری سے جوے سے ، کسب گری کے دھندے سے۔۔
مگر جب کعبہ کے لیئے چندہ دیتے تو صاف مال سے دیتے۔۔ جو انہوں نے جائز طریقے سے کمایا ہو۔۔
یعنی تجارت وغیرہ سے

آج کے مسلمان کا شعور ان سے کم رہ گیا ہے شاید ۔۔اسی لیئے کہتا رہتا ہوں علم دین حاصل کرو​
جب کرپٹ، خائن، راشی، قاتل الحمدللّٰہ مسلمان ہو سکتا ہے تو قبضہ کی جگہ پر نماز کیوں نہیں ہو سکتی​
atensari karachiwala brohiniaz
 
Last edited:

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
حرام مال اور حرام جگہ دونوں مساجد کے لیئے دینا جائز نہیں۔۔
جس کسی کی بھی وہ جگہ ہو اس سے اجازت ضروری ہوتی ہے۔۔

مکے کے مشرکین ظہور اسلام سے پہلے بھی اتنی سمجھ رکھتے تھے کہ۔۔
جو بھی مال وہ کمائیں یعنی ڈاکے و چوری سے جوے سے ، کسب گری کے دھندے سے۔۔
مگر جب کعبہ کے لیئے چندہ دیتے تو صاف مال سے دیتے۔۔ جو انہوں نے جائز طریقے سے کمایا ہو۔۔
یعنی تجارت وغیرہ سے

آج کے مسلمان کا شعور ان سے کم رہ گیا ہے شاید ۔۔اسی لیئے کہتا رہتا ہوں علم دین حاصل کرو​

atensari karachiwala brohiniaz
بس کر دے اسلام پرست۔ آجکل مساجد میں اکٹھا ہونے والا عین حلال چندہ جہادی دہشت گرد تنظیموں میں چلا جاتا ہے۔ ایف اے ٹی ایف والی پابندیاں ایسے ہی تو نہیں لگی
 
jani1

Chief Minister (5k+ posts)
بس کر دے اسلام پرست۔ آجکل مساجد میں اکٹھا ہونے والا عین حلال چندہ جہادی دہشت گرد تنظیموں میں چلا جاتا ہے۔ ایف اے ٹی ایف والی پابندیاں ایسے ہی تو نہیں لگی​
شودے ۔۔ میں نے بول تو دیا کہ آج کے مسلمان کا شعور ان سے کم ہے۔۔
یعنی حرام مال کماکر اور ان پر مساجد بنا کر ان پر اپنا نام لکھ جاتے ہیں

ایف اے ٹی ایف کا چورن تیرا کس وجہ سے مارکیٹ میں موجود ہے۔۔ تم اچھے سے جانتے ہو۔​
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
سارے ایک جیسے بھونچکو جمع ہیں کوی ایک تو ڈھنگ کی مثال دے کر بتادو کہ قبضہ کی ہوی جگہ پر نماز نہیں ہوسکتی اگر ہوسکتی تو مفلوک الحال مہاجرین مکہ جن کے پاس رہنے کو چھت تک نہیں تھی مدینہ پنہچتے ہی مسجد نبوی کیلئے جگہ کیوں خریدتے؟
جگہ تو انہیں مفت میں مل رہی تھی مگر پھر بھی رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اس کی قیمت ادا کرو یہ دو یتیم بھائیوں کا پلاٹ تھا
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
کیا ٹوئیلٹ میں نماز ہوتی ہے ؟
بے شک اس بندے نے غلط بات کی ہے کہ نماز ہرجگہ ہوجاتی ہے ہوسکتا ہے یہ مولوی کا پتر ہو مگر
تمہیں تو معلوم ہے کہ نماز پاک جگہ پر ہوتی ہے تو اس بندے کو چپ کروانے کیلئے بھی تمہیں نماز جیسی اعلی وارفع عبات الہی کا ذکر ٹائلٹ کے ساتھ نہیں کرنا چاہئے۔ مجھے اس سے کوی فرق نہیں پڑتا لیکن تمہاری پوسٹ دیکھ کر اپنے خیالات اور جذبات کا اظہارکررہا ہوں
 
jani1

Chief Minister (5k+ posts)
کیا میں نے یہ کہا کہ ہوتی ہے ؟
اسے مبہم سا جواب دینے سے بہتر تھا صاف جواب دیتا ۔۔ اس لیئے میں نے ایسا کہا۔

نماز کے کئی آداب ہیں جس کے بغیر وہ نہیں ہوتی۔۔
مثلا ، جسم کا پاک ہونا، لباس کا پاک ہونا، جگہ کا پاک ہونا۔۔
اس کے علاوہ وقت پر ہونا،

انکے علاوہ کہاں نہیں پڑھی جاسکتی۔۔
شراب خانے میں و دیگر حرام جگہوں پر وغیرہ۔۔

بے شک اس بندے نے غلط بات کی ہے کہ نماز ہرجگہ ہوجاتی ہے ہوسکتا ہے یہ مولوی کا پتر ہو مگر
تمہیں تو معلوم ہے کہ نماز پاک جگہ پر ہوتی ہے تو اس بندے کو چپ کروانے کیلئے بھی تمہیں نماز جیسی اعلی وارفع عبات الہی کا ذکر ٹائلٹ کے ساتھ نہیں کرنا چاہئے۔ مجھے اس سے کوی فرق نہیں پڑتا لیکن تمہاری پوسٹ دیکھ کر اپنے خیالات اور جذبات کا اظہارکررہا ہوں
 
jani1

Chief Minister (5k+ posts)
بھئی میں تمہارے ملک بھارت کا شہری نہیں۔۔۔

پاکستان کے تو اب تقریبا ہر گھر میں ٹوئیلٹ موجود ہے۔۔ اللہ کے فضل سے۔۔

Tum ne kabhi toilet dekha hai?

101828675-3d-rendering-luxury-modern-design-bathroom-and-toilet.jpg

d0c0d160644969.5a54b9c7844b6.jpg
 
QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)

کیا نا جائز الاٹ کی گئی زمین پر قائم بحریہ ٹاون میں تعمیر عالی شان مسجد میں بھی نماز پڑھنا جائز ہے ؟
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)

کیا نا جائز الاٹ کی گئی زمین پر قائم بحریہ ٹاون میں تعمیر عالی شان مسجد میں بھی نماز پڑھنا جائز ہے ؟
اگر وہ جگہ واقعی مقبوضہ ہے اور اس کے قابضین مسجد والے ہیں تو نہیں جائز
میرا تم سے کاونٹر سوال ہے۔ کیا ایک مسجد ناجائز قبضہ کی جگہ پر ہو اور کوی مسافر وہاں نماز ادا کرلے جسے اس کے بارے علم ہی نہ ہو تو اس کی نماز جائز ہے۔ یا نہیں ؟
 
QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)
اگر وہ جگہ واقعی مقبوضہ ہے اور اس کے قابضین مسجد والے ہیں تو نہیں جائز
میرا تم سے کاونٹر سوال ہے۔ کیا ایک مسجد ناجائز قبضہ کی جگہ پر ہو اور کوی مسافر وہاں نماز ادا کرلے جسے اس کے بارے علم ہی نہ ہو تو اس کی نماز جائز ہے۔ یا نہیں ؟

لاعلمی پر مواخزہ نہیں ہوتا