ہم امپورٹڈ،چوروں کے ساتھ نہیں چل سکتے:پرویز خٹک کا اجتماعی استعفوں کا عندیہ

pervaiz-kharrak-imp-govt.jpg


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم امپورٹڈ اور چوروں کی حکومت کے ساتھ نہیں چل سکتے آج ہماری جماعت قومی اسمبلی سے اجتماعی استعفے دے گی۔

انہوں نے خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے شوبرا چوک میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ اپوزیشن نے بیرونی عناصر کا آلۂ کار بن کر سازش کے تحت عمران خان کی حکومت گرائی ہے۔

سابق وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان ایک بہادر لیڈر ہے اور پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکر ان سازشی عناصر کا مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمان عمران خان کو یہودیوں کا ایجنٹ کہتے تھے اب مولانا بتائے کہ وہ خود امریکا میں یہودیوں کی حکومت کی گود میں بیٹھ کر کونسے اسلام اور پاکستان کی خدمت کرے گا۔


پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ملک میں فوری انتخابات کا اعلان کیا جائے۔