نیب کی شہباز شریف کے داماد علی عمران سے ریکوری ، کتنے کروڑ ریکور کیے ؟

nabb-shebaz-ali.jpg


احتساب عدالت نے علی عمران یوسف کی جانب سے نیب کو ریکوری کرنے سے روکنے کی درخواست کو مسترد کردیا،نیب سابق وزیر اعلی شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف کیخلاف متحرک ہوگیا، تیزی سےریکوریاں شروع کردیں،علی عمران یوسف کی ملکیت میں 5کمپنیوں میں شیئرز اور 2پلازوں میں اثاثے سامنے آنے پر نیب لاہور نے ان کی ملکیت ثابت ہونے والی پراپرٹی سے 2 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ریکور کرلی ہے۔

نیب نے کیس کے مرکزی کردار پنجاب پاور ڈیولپمنٹ کمپنی کے سابق چیف فنانشل آفیسر ملزم اکرام نوید سے پلی بارگین کے بعد شریک ملزموں علی عمران اور رابعہ عمران کیخلاف مارچ 2021 میں سپلیمنٹری ریفرنس داخل کیا،جس میں دونوں سے 23 کروڑ 34 لاکھ مالیت کی رقم قابل وصول ظاہر کی گئی۔

علی عمران کی جائیدادوں میں علی ٹاور لاہور میں 67 یونٹس، علی ٹریڈ سینٹر لاہور میں 50 یونٹس(دکانیں، دفاتر اور اپارٹمنٹس) ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ 5 مختلف کمپنیوں میں شیئرز شامل ہیں،پنجاب پاور ڈیویلپمنٹ کمپنی میں خرد برد کے ریفرنس میں احتساب عدالت نے کیس میں شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران علی یوسف کے شریک ملزمان کو بری کر دیا تھا۔

عدالت شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران علی یوسف کو اشتہاری قرار دے چکی ہے،ملزمان پر ارتھ کوئیک ری کنسٹرکشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن اتھارٹی سمیت دیگر محکموں میں خردبرد کا الزام تھا۔
 

Terminator;

Minister (2k+ posts)
سادہ، اور سلیس اُردو میں ایسی دو نمبری کو "آنکھوں میں سُرما لگانا" کہتے ہیں
اتنے پیسے تو یہ حرامزادے گلی کُوچوں میں کھیلنے والوں بچّوں میں چاکلیٹ کھانے کے لئے بانٹ دیتے ہیں
??