مفتاح اسماعیل

  1. Muhammad Awais Malik

    ریٹیلر ٹیکس کے خلاف تاجر ڈٹ گئے، مریم نواز نے مفتاح سے بڑی درخواست کر دی

    بجلی کے بلوں میں دوکانداروں کو اضافی ریٹیلر ٹیکس عائد کرنے پر تاجر تنظیموں اور سیاستدانوں نے حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران نے اعلان کیا ہے کہ بلوں میں جبری ٹیکس کسی بھی صورت جمع نہیں کروائیں گے۔ انجمن تاجران نے مفتاح اسماعیل کے بیان پر...
  2. Muhammad Awais Malik

    چھوٹے دوکانداروں کو 36 ہزار روپے سالانہ ٹیکس ضرور دینا پڑے گا، وزیر خزانہ

    وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ چھوٹے دوکانداروں سے سال کااگر 36ہزار روپے ٹیکس مانگ رہا ہوں تو یہ زیادتی نہیں ہے، اتنا ٹیکس دینا پڑے گا،تاہم ماہانہ 100 سے ڈیڑھ سو یونٹ استعمال کرنےو الے دوکانداروں کو ٹیکس سے چھوٹ دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی...
  3. Rana Asim

    ہم بینکوں سے اپیل کریں گے کہ شرح سود کم کریں، وزیر خزانہ

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم بینکوں سے کہیں گے وہ شرح سود کو کم کریں۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک سے بھی میٹنگ ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اسٹیٹ بینک میں ابھی میٹنگ ہوئی ہے، حکومت ان تمام لوگوں کے لیے میرا پاکستان...
  4. Muhammad Awais Malik

    زاتی مفاد کیلئے ن لیگ کے اندر سے مفتاح پر تنقید کی جارہی ہے،خواجہ آصف

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو پارٹی کے اندر سے تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ محمد آصف نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل وزیراعظم کی...
  5. Rana Asim

    گزشتہ مالی سال کی نسبت 32فیصد زائد ٹیکس اکٹھا ہوا،وزیرخزانہ

    وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم نے پچھلے سال کی نسبت 32 فیصد زائد ٹیکس اکٹھے کیے۔ انہوں نے اس پر چیئرمین ایف بی آر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس کی مد میں 700 ارب سے زائد روپے جمع کیے اور...
  6. Rana Asim

    عمران خان پر سپرٹیکس نہیں لگے گا،انکی آمدن 15 کروڑ سے کم ہے:مفتاح اسماعیل

    وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے پونے چارسال میں 71 سال کے برابرقرض لیا۔ سابق وزیراعظم ملک کو ڈیفالٹ کی نہج پر لائے جسے ہم نے آکر بچایا ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک کو خود داری کی جانب نہیں غلامی کی طرف دھکیلا۔ اب 23 کروڑ غیور عوام کا طاقتور ملک...
  7. Rana Asim

    ہم ملکی اثاثوں کو بیچ کر رقم اکٹھی کریں گے: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

    وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی اور دوست ممالک کے اتنا تعاون کریں گے کہ ان ڈالرز کی مدد سے ہم بیرونی ادائیگیاں بھی کرلیں گے اور زرمبادلہ کے ذخائر بھی مستحکم کرلیں گے۔ نجی چینل کے پروگرام شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ ہمیں 21 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔...
  8. Muhammad Awais Malik

    چین کے بینکوں سے 2ارب30 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ طے پاگیا، مفتاح اسماعیل

    وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کے بینکوں سے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے اعلان کیا کہ چینی کنسورشیم سے قرض کیلئے معاہدہ طے ہوگیا ہے،اس معاہدے پر پاکستانی حکومت نے گزشتہ روز دستخط کیے تھے...
  9. S

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا تیل بجلی مہنگی کرنے پر زور، وفاقی وزرا برہم

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ ڈالنے کیلیے تیار ہیں،بجلی اور تیل پہلے ہی شدید مہنگے ایسے میں وزیر خزانہ بجلی اور تیل کے نرخ مزید بڑھانے کی کوششوں میں ہیں۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تیل اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے پر زور دیا، جس پر وفاقی...
  10. Rana Asim

    عمران خان نے جعلی چیک کاٹ کر بھاگنے والی حرکت کی:وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پٹرول مہنگا کر کے پیسہ گھر نہیں لیجا رہے، ہمارا ہدف پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچانا ہے۔ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کے برخلاف فیول پر سبسڈی دی، عمران خان نے جعلی چیک کاٹ کر بھاگنے والی حرکت کی۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل...
  11. Muhammad Awais Malik

    پٹرول ڈیزل کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہو رہا،مفتاح کی وضاحت

    وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سوشل میڈیا پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے مزید اضافے کی افواہوں کی تردید کردی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آج دن بھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی افواہیں گردش کررہی ہیں جس کے بعد مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس پر رش لگ گیا ہے۔...
  12. Muhammad Awais Malik

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک مالی بحران سے نکل آیا ہے،مفتاح

    وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 بار اضافے کے بعد ملک مالی بحران سے نکل آیا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم کسی بھی موقع پر حکومتی اخراجات میں کمی کیلئے کیے جانے والے اقدامات کا اعلان کرسکتے ہیں مگر اس...
  13. Rana Asim

    مفتاح اسماعیل کے روس سے تیل خریدنے سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا ری ایکشن

    وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کہتے ہیں کہ گزشتہ حکومت نے تیل کیلئے روس سے رابطہ کیا تھا، پابندیاں ہونے پر روس نے گزشتہ حکومت کو جواب نہیں دیا، اگر روس سستا تیل دے اور عالمی پابندیاں نہ ہوں تو ضرور لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پابندیوں کے باعث روس سے تیل خریدنا مشکل ہوگا، آئی ایم ایف کی نظریں بجٹ پر...
  14. Muhammad Awais Malik

    اگر روس نے آفر کیا اور ہم پر کوئی پابندی نہ ہوئی تو تیل خرید لیں گے،مفتاح

    وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم کسی ایسے ملک سے تیل نہیں خرید سکتے جو عالمی پابندیوں کا شکار ہے، مفتاح اسماعیل کے اس بیان پر سیاسی و صحافتی حلقوں کی جانب سے سخت ردعمل آنا شروع ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سی این این کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے اعتراف کیا کہ عمران خان...
  15. Rana Asim

    اس وقت تمام راستے آئی ایم ایف کی جانب جارہے ہیں، وزیر خزانہ

    ل امریکی جریدے بلوم برگ کو دیئے گئے انٹرویو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس وقت تمام راستے آئی ایم ایف کی جانب جارہے ہیں۔ وہ ممالک جو عام طور پر معاشی بحران کے شکار ممالک کو قرض دینے میں فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہیں اب زیادہ محتاط انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور...
  16. Rana Asim

    وزیر خزانہ ہے کہ آپا جی کا ذاتی ملازم؟ علی زیدی کا مفتاح اسماعیل پر طنز

    حکومت کی جانب سے امپورٹڈ اشیا پر پابندی کے فیصلے کا نفاذ ہونے کے بعد کسٹمز حکام نے بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں سے امپورٹڈ اشیا ضبط کرنا شروع کر دی تھیں جس پر صحافی عبدالمعز جعفری نے کہا کہ ان کا منصوبہ ہے کہ ن لیگ اگلا الیکشن جیت نہ سکے۔ صحافی کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ بیرون...
  17. Rana Asim

    شوکت ترین کہتے ہیں پیسے چھوڑ کر گئے،بتائیں کہاں ہیں وہ پیسے؟مفتاح اسماعیل

    مفتاح اسماعيل نے کہا کہ شوکت ترين کے دعووں پرہنسی آتی ہے، انہوں نے کہا سابق وزیر خزانہ کہہ رہے ہین وہ سبسڈی کیلئے پیسے چھوڑ کر گئے تھے بتائیں کہاں ہیں وہ پیسے؟ اس طرح بہتان بازی نہ کریں اور جھوٹ نہ بولیں۔ وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آج پاکستان ميں ايندھن،کوئلےکی کمی کی وجہ عمران خان...
  18. Muhammad Awais Malik

    پٹرول کی قیمت پر مفتاح اسماعیل کے یوٹرن،سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

    مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اس وقت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے پرانے اور تازہ بیانات گردش کررہے ہیں، جس میں نظر آنے والے واضح تضاد پر سوشل میڈیا صارفین بھی دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک صارف نے مفتاح اسماعیل کے بطور اپوزیشن...
  19. Muhammad Awais Malik

    سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے مفتاح اسماعیل سے بڑا مطالبہ کر دیا

    سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے موجودہ حکومت کی جانب سے وفاقی بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے چیئرمین کی تبدیلی پر افسوس کا اظہار کردیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر کی سیاسی بنیادوں پر تبدیلی اچھی بات...
  20. Muhammad Awais Malik

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اے آر وائی نیوز سے معافی مانگ لی

    وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اے آروائی نیوز کی ٹیم پر لیگی کارکنان کے حملے کے حوالے سے معافی مانگ لی ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہمارے رہنما معذرت کرنے کیلئے اے آروائی نیوز کے دفتر پہنچ چکے ہیں ، میں بھی...