مری برفباری

  1. S

    مری:ہوٹل مالکان کے شرمناک رویے پر فضا علی برہم:کونسے ہوٹل میں گئیں؟

    مری میں طوفانی برفباری کے دوران اداکارہ فضا علی بھی دیگر پھنسے ہوئےسیاحوں کی طرح وہاں موجود ہوٹل مالکان کے شرمناک رویے پر برس پڑیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ فضا علی بھی برفباری کے دوران مری میں پھنسی رہیں، اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں ہوٹل والوں کی جانب سے دوگنے چوگنے پیسے...
  2. Rana Asim

    مری:سڑک پر جان بوجھ کر پھسلن پیدا کرنے والے مفاد پرستوں کیخلاف مقدمہ درج

    ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ مری کے دوران سڑکوں پر برف پھینک کر رکاوٹیں بنانے اور جان بوجھ کر پھسلن پیدا کرنے والے مقامی مفاد پرست نامعلوم افراد کے خلاف مری پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سیاحوں کے لئے خود ساختہ مشکلات پیدا کرنے والے مقامی مفاد پرستوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہو گیا...
  3. S

    پولیس مری سے لوگوں کو واپس بھیج رہی تھی،کسی نے نہیں سنی: رابی پیرزادہ

    پولیس مری سے لوگوں کو واپس بھیج رہی تھی، کسی نے نہیں سنی، رابی پیرزادہ سانحہ مری پر ہر دل اداس اور ہر آنکھ اشکبار ہے، ایسے میں آرٹسٹ رابی پیرزادہ نے بھی آنکھوں دیکھا حال بتادیا، سما نیوز سے گفتگو میں رابی پیرزادہ نے بتایا کہ ان کا گھر مری میں ہے اور وہ اکثر وہاں جاتی ہیں، سانحے سےدو روز قبل...
  4. Rana Asim

    مری : جو اقدامات پرانے پاکستان میں ہوتے تھے وہ نہیں کیے گئے : سلیم صافی

    تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام 'رپورٹ کارڈ' میں سانحہ مری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سینیئر صحافی سلیم صافی کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی بحیثیت مجموعی اخلاقی انحطاط کا شکار ہیں، یہ قوم کم اور انسانوں کا ہجوم زیادہ ہے، ہم بزدل بن گئے ہیں، طاقت اور پیسے کے پجاری بن گئے ہیں، یہ ساری خامیاں...
  5. S

    مری میں محصور سیاحوں کیلئے پی ٹی اے کا بڑا اقدام

    سانحہ مری کے پیش نظر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بڑا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مری میں برفباری کے دوران پیش آنے والے انتہائی افسوسناک واقعے کے بعد پی ٹی اے کی جانب سے بڑا اقدام سامنے آ گیا، صارفین کو مفت آن نیٹ کالوں کی سہولت فراہم کردی۔ پی ٹی اے کی جانب سے ٹوئٹر پوسٹ میں بتایا گیا...
  6. Rana Asim

    سانحہ مری: برفباری میں 7 بہنوں کا اکلوتا بھائی بھی چل بسا

    رواں ہفتے ملکہ کوہسار (مری) میں ہونے والی برفباری میں ایک ایسا نوجوان اسد بھی چل بسا ہے جو کہ 7 بہنوں کا اکلوتا بھائی اور مردان کا رہائشی تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز برفباری کے جان لیوا سپیل میں پھنس کر 22 سیاح سردی سے ٹھٹھر کر بھوکے پیاسے جان سے چلے گئے، اس المناک سانحے کو جوں جوں وقت گزر رہا ہے...