وزیراعظم شہباز شریف

  1. Muhammad Awais Malik

    وزیراعظم کو مصروف رکھنے کیلئے سی ڈی اے کا اضافی چارج دیدیا جائے :اطہر کاظمی

    صحافی و اینکر پرسن اطہر کاظمی نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیرداخلہ کے پاس اب کرنے کو کچھ نہیں ہے، وزیراعظم کومصروف رکھنے کیلئے انہیں سی ڈی اے کا اضافی چارج دیدیاجائے۔ تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے اطہر کاظمی نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ رانا ثناء...
  2. Muhammad Awais Malik

    شہبازحکومت کاسپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے اختیارات بارے قانون سازی کافیصلہ

    وفاقی کابینہ نے چیف جسٹس آف پاکستان کے از خود نوٹس اور بینچ کی تشکیل کے حوالے سے اختیارات سے متعلق قانون سازی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کے...
  3. A

    کیا مریم نواز نے چچا شہبازشریف کے خلاف محاذ کھول دیا؟

    نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نوازشریف نے اپنے چچا میاں محمد شہباز شریف کے خلاف مہم چلانی شروع کر دی؟ تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات کے بعد سے یہ بحث زور پکڑتی جا رہی ہے کہ ن لیگ میں دو دھڑے موجود ہیں۔ نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نوازشریف نے صحافی سیف اعوان کا ٹویٹ ری ٹویٹ کر دیا جس میں صحافی نے...
  4. Muhammad Awais Malik

    شہباز حکومت اورحمزہ کی وزارت اعلیٰ کو بچانے کیلئے حکمران اتحاد کا بڑا فیصلہ

    قانون سازی ہمارا اختیار اور حق ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور خاموش نہیں رہیں گے۔ وفاقی حکومت سمیت صوبائی حکومتیں اپنی مدت پوری کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ضمنی انتخابات میں آنے والے نتائج پر غورو خوض ، سیاسی و معاشی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی کے لئے...
  5. Muhammad Awais Malik

    حکومتی اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں خوش گپیوں پر شہباز گل کا ردعمل

    پاکستان تحریک انصاف کے چیف آف اسٹاف ڈاکٹر شہباز گل نے حکومتی اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں خوش گپیوں پر ردعمل دیدیا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے شہبا ز گل نے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی ایک چھوٹی سی ویڈیو شیئر کی جس میں شہباز شریف، آصف علی زرداری اور...
  6. Rana Asim

    ڈالر کی قیمت 225 روپے تک جانے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا سخت ردعمل

    ڈالر تگڑا ہی ہوتا جارہا ہے اور نتیجے کے طور پر روپے کو رگڑا لگ رہا ہے آج امریکی کرنسی کے مقابلے میں روپیہ 225 روپے فی ڈالر تک نیچے چلا گیا ہے۔ موجودہ معاشی صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔ اسد عمر نے کہا ہے کہ روپیہ کی قدر میں پھر تیزی سے کمی. 221-222 کا لیول...
  7. Rana Asim

    پی ٹی آئی قیادت کیخلاف غداری کا مقدمہ قائم کرنے کیلئے کمیٹی قائم

    وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیصلے سے آئین کا تحفظ یقینی ہوا، سپریم کورٹ کا ڈپٹی اسپیکر رولنگ سے متعلق کیس کا فیصلہ قابل ستائش اور ایک اہم سنگ میل ہے۔ وفاقی کابینہ نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی قیادت کے خلاف غداری کا...
  8. Muhammad Awais Malik

    ضمنی الیکشن سے پہلے عوام کو پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں ریلیف ملنے کاامکان

    وفاقی حکومت نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا عندیہ دے دیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بڑی عید کے موقع پر عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا عندیہ دیدیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے پیٹرول کی قیمت میں 20...
  9. Muhammad Awais Malik

    آئی ایم ایف کی ایک اور شرط منظور، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7روپےزائد اضافہ

    وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈز(آئی ایم ایف)کی ایک اور شرط پر عمل کرتے ہوئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 91 پیسے اضافے کی منظوری دیدی ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف نے دی جس کے تحت یہ اضافہ تین مراحل میں کیا جائےگا۔ یکم جولائی سے...
  10. Rana Asim

    وزیراعظم شہباز شریف کی امریکا کے یوم آزادی پرامریکی عوام ،حکومت کو مبارکباد

    وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا کے یوم آزادی پر امریکی عوام اورحکومت کو مبارکباد پیش کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ یوم آزادی پر امریکی عوام اور حکومت کو مبارکباد دینا میرے لئے خوشی کا باعث ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا امریکا کے ساتھ تجارت...
  11. Muhammad Awais Malik

    وفاقی حکومت نے قبائلی اضلاع میں صحت کارڈ کی سہولت ختم کردی

    وفاقی حکومت نے ایکس فاٹا کے علاقے میں صحت کارڈ کی سہولت ختم کردی ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے اسٹیٹ لائف انشورنس کا ایک اعلامیہ شیئر کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی صحت کارڈ سہولت پروگرام کے تحت قبائلی اضلاع(ایکس فاٹا) میں صحت کارڈ...
  12. S

    ایاز امیر پر تشدد، صحافیوں، سیاستدانوں اور سوشل میڈیا صارفین کی مذمت

    نجی ٹی وی کے سینیئر صحافی اور تجزیہ کار ایاز میر پر تشدد کیخلاف صحافی برادری، سیاست دان اور سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے، توئٹر پر ایاز میر پر حملے کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔ ندیم افصل چن نے لکھا کہ ایاز امیر صاحب پر حملہ کی جتنی مزمت کی جاے کم ہے،ہماری ایجنسیوں اور پولیس کی زمہ داری ہے کہ فوراً...
  13. Muhammad Awais Malik

    حکومتی اتحادی حکومت سے نکلنے کا فیصلہ کرچکےہیں،صرف اجازت کا انتظار ہے،بھٹی

    سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک حکومتی اتحادی نے حکومت سے نکلنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، صرف پارٹی کی جانب سے اجازت کا انتظار ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے یہ دعویٰ جی این این کے پروگرام خبر ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ ایک غیر فطری اتحاد تھا جس میں لوگوں کو...
  14. S

    عمران خان کے امریکا مخالف بیانات نے تعلقات خراب کئے،امریکی سینیٹر

    سابق وزیر اعظم عمران خان نے امریکا کو ایبسلوٹلی ناٹ کہا، اپنے اقتدار سے جانے کا ذمہ دا بھی امریکا کو ٹھہرایا، امریکا مخالف بیانات بھی دیتے رہتے ہیں۔ عمران خان کے الزامات کو امریکا بار بارمسترد کرچکاہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے بیانات پر امریکا کی حکمران ڈیمو کریٹک پارٹی کے سینیٹر چک شومر نے کہا کہ...
  15. S

    وزیراعظم نے آئندہ ماہ بجلی کی لوڈشیڈنگ مزید بڑھنے کا عندیہ دے دیا

    عوام پہلے ہی تنگ،وزیراعظم کا آئندہ ماہ بجلی کی لوڈشیڈنگ مزید بڑھنے کا عندیہ ملک بھر میں عوام بجلی کی طویل اور غیر علانیہ لوڈشیڈنگ سے تنگ ہیں، بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ اور شدید گرمی نے عوام کی زندگی اجیرن کررکھی ہے، عوام دہرے عذاب میں مبتلا ہیں،ملک کے کئی شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے...
  16. Muhammad Awais Malik

    وزیراعظم شہباز شریف کا اسٹریٹ کرائمزکی وارداتوں پر تشویش کا اظہار

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام مسلح افواج اور قانون نافذ کرنےو الے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑےہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق خصوصی اجلاس کی صدارت کی ، اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہبازشریف، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، ڈپٹی...
  17. S

    ڈولتی معیشت کے استحکام کیلئے سپر ٹیکس لگایا، وزیراعظم کی وضاحت

    وزیر اعظم شہباز شریف نے امیروں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کی وضاحت دے دی،ٹوئٹر پر لکھا کہ اتحادی حکومت کے اقتدار میں آنے پر 2 راستے تھے، پہلا راستہ یہ تھا کہ الیکشن کرائیں اور معیشت کو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے لیے چھوڑ دیں اور دوسرا راستہ یہ تھا کہ پہلے اقتصادی چیلنجوں سے نمٹا جائے۔ وزیر اعظم...
  18. Muhammad Awais Malik

    وزیراعظم شہباز شریف کی اہم اتحادی جماعت کا بڑا فیصلہ

    عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) نے شہباز شریف حکومت کی جانب سے ایک بڑی پیشکش ٹھکرادی ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیرحیدر ہوتی نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے خیبر پختونخوا کے گورنر شپ لینے سے معذرت کرلی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امیر حیدر ہوتی نے وزیراعظم شہباز...
  19. Rana Asim

    احتساب عدالت نے وزیراعظم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی

    رمضان شوگر ملز کیس میں وزیراعظم شہباز شریف احتساب عدالت لاہور میں پیش ہوئے، جہاں عدالت نے ان کی آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز کیس سے مستقل حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔ احتساب عدالت لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت...
  20. Muhammad Awais Malik

    "شہبازحکومت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا"

    دنیا کے معتبر ترین اہل دانش میں سے ایک نوم چومسکی سمیت متعدد علمی شخصیات نے پاکستان میں سیاسی حکومت کی تبدیلی کے بعد بگڑنےوالی انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کردیا ہے۔ خبررساں ادارے ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق نوم چومسکی سمیت علمی شخصیات پر مشتمل ایک گروپ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو...