وزیراعظم شہباز شریف

  1. S

    اہم فوجی تقرریاں مناسب وقت پر ہوں گی : وزیراعظم شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کردیا کہ فوج میں اعلیٰ ترین تقرریوں کے معاملے میں کسی جلد بازی میں نہیں اور کہتے ہیں کہ یہ فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا،دی نیوز سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا اس بات کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا کہ کون آرمی چیف بنے گا اور کون جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا چیئرمین۔...
  2. Muhammad Awais Malik

    ڈی جی آئی ایس آئی نے مجھ سے اجازت لے کر پریس کانفرنس کی،وزیراعظم شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف نے انکشاف کیا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اہم پیشکش کی تھی تاہم میں نے یہ پیشکش مسترد کردی تھی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وی لاگرز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ عمران خان مذاکرات کے ذریعے 2 معاملات حل کرنے...
  3. S

    چار سال ہاتھ نہ ملانے والا اب بات کرنے کا کہتا ہے : وزیراعظم شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں یوتھ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں عمران خان پر کڑی تنقید کردی،شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر کہا کہ آپ نے قوم کو تقسیم کردیا جس کا کوئی حد و حساب نہیں ہے، قومیں اس طرح نہیں بنتی، 4 سال ہم سے ہاتھ نہیں ملایا اور اب کہتے ہیں ہم سے...
  4. Muhammad Nasir Butt

    کرپٹ افسران کی فہرستیں تیار کی جائیں، وزیراعظم شہباز شریف کاحکم

    وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے کرپٹ افسران کی فہرستیں تیار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت آج ہونے والے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، اجلاس میں وفاقی وزراء نے بھی شرکت کی۔ وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد جاری...
  5. Rana Asim

    موسمیاتی تبدیلی:وزیراعظم شہباز شریف کانفرنس آف پارٹیز 27 کے نائب صدر مقرر

    وزیراعظم شہباز شریف کے لئے بڑا عالمی اعزاز اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلیوں اور مسائل کے حل سے متعلق تنظیم (سی۔او۔پی۔27) کا وزیراعظم شہباز شریف کو نائب صدارت دینے کا اعلان اقوام متحدہ کے 195 ممالک میں سے پاکستان کو یہ اعزاز ملا ہے . 'سی۔او۔پی۔27' کی صدارت مصر کے پاس ہے. 'کانفرنس آف پارٹیز'...
  6. Muhammad Awais Malik

    رانا ثنا کی دھمکیاں،کسان اتحاد اور حکومت کے مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے

    وفاقی حکومت اور اسلام آباد میں دھرنا دینے والےکسان اتحاد کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام ہوگئے ہیں جس کےبعد کسان اتحاد نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو آخری وارننگ دیدی ہے جبکہ رانا ثناء اللہ نے کسان اتحاد کےدھرنےکو بلاجواز قرار دیدیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں کسان اتحاد...
  7. Rana Asim

    حکومت لینے میں اگر آئین کے خلاف سازش ثابت ہو تو سولی پر لٹکا دیں، شہبازشریف

    وزیراعظم شہبازشریف نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ ملک کے خلاف بدترین سازش ہے آج تک کسی نے اپنے ملک کے خلاف ایسی سازش نہیں کی۔ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ میں نے آئین کے خلاف سازش کر کے حکومت لی ہو تو مجھے سولی پر لٹکایا جائے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارہ کہو بائی پاس...
  8. Muhammad Nasir Butt

    فیس سیونگ،پتلی گلی سے نکلنے کی ضرورت انہیں ہے جو لندن میں بیٹھے ہیں،سعد

    اس ملک میں بہت سے لوگوں کو فیس سیونگ کی ضرورت ہے ان میں صرف عمران خان شامل نہیں ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام اختلافی نوٹ میں سینئر تجزیہ نگار سعد رسول نے پروگرام کی میزبان اُم رباب کی طرف سے یہ کہنے پر کہ عمران خان فیس سیونگ کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں...
  9. Muhammad Nasir Butt

    عمران خان کے بیانات سے پاک امریکہ تعلقات کو نقصان پہنچا،شہباز شریف

    سابق وزیراعظم عمران خان کے بیانات سے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں دراڑ پیدا ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے غیرملکی ذرائع ابلاغ ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ پاکستانی تعلقات میں اتار چڑھائو آتا رہتا ہےلیکن ہماری حکومت مضبوط...
  10. Muhammad Awais Malik

    مریم نواز کی سفارشوں پر سرکاری افسر پریشان،وزیراعظم کی مبینہ آڈیولیک

    وزیراعظم شہباز شریف سے منسوب کردہ ایک آڈیو لیک منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک سرکاری افسر مبینہ طور پر شہباز شریف سے ان کی بھتیجی مریم نواز شریف کی سفارشوں کے حوالے سے گفتگو کرتے سنائی دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری افسر شہباز شریف کو مریم نوازشریف کی جانب سے اپنے داماد راحیل کیلئے بھارت...
  11. Muhammad Nasir Butt

    احتساب عدالت سے وزیراعظم شہباز شریف کو بڑا ریلیف مل گیا

    آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ ریفرنس کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست منظور کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ ریفرنس کیس میں تفتیشی آفیسر کو عدالت نے تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کی عدالتی سماعت کے دوران مستقل حاضری سے...
  12. Rana Asim

    پاکستان کی داستان دنیا کو سنانے آیا ہوں : وزیراعظم شہباز شریف

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی داستان دنیا کو سنانے کے لیے چند گھنٹے قبل نیویارک پہنچا ہوں۔ یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ سیلاب سے ہونے والے ایک بڑے انسانی المیے کے غم اور درد کی داستان ہے۔...
  13. S

    وزیراعظم شہباز شریف نومبر میں نئے آرمی چیف کا تقرر کریں گے: خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح طور پر کہہ دیا کہ ہم تمام جماعتوں سے بات کرنے کو تیار ہیں لیکن آئینی ادارے کو موضوع بحث اور متنازع بنانے سے گریز کیا جائے،اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ متنازع باتوں سے ادارے اور ملک کا احترام مجروح ہوتا ہے،وزیراعظم شہباز شریف نومبر میں آئین کے مطابق...
  14. Rana Asim

    ہم موسمیاتی تبدیلی کاشکارہوئے،دنیا ہماری مدد کیلئے آگے آئے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پاکستان میں سیلاب نے عام آدمی کی زندگی کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے، کروڑوں لوگ اپنے گھر بار سے محروم ہوچکے ہیں، 400 سے زائد بچوں سمیت 1400 افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ لاکھوں گھر مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔ وزیر اعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب...
  15. Rana Asim

    ساری دنیا میں آپ اول درجے کے چور مشہور ہیں،وزیراعظم کے جواب پرمزاری کاردعمل

    سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹیلی تھون پر میڈیا بلیک آؤٹ سے متعلق شہبازشریف سے سوال کیا جس پر شہبازشریف نے بھی سوشل میڈیا پر ہی جواب دے دیا۔ دونوں کے سوال جواب پر سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے شہبازشریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں (شہبازشریف کو) جھوٹ بولنے کی اتنی عادت ہو گئی ہے کہ...
  16. Rana Asim

    شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، وزارت خارجہ اہم ٹاسک پورا کرنے میں ناکام

    وزیراعظم آفس کی جانب سے وزارت خارجہ کو اہم ٹاسک دیا گیا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی 3 اہم ممالک چین، روس اور بھارتی حکام کے ساتھ علیحدہ ملاقاتیں کرائی جائیں جس میں وزارت خارجہ ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایم آفس کی جانب سے ثمرقند میں16-15 ستمبر کو ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم...
  17. Muhammad Awais Malik

    کسی دوست ملک کو فون کریں تو وہ سمجھتے ہیں یہ مانگیں گے ہم سے ،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر میں کسی دوست ملک کو ٹیلی فون کروں تو وہ کہتے ہیں کہ مانگنے کیلئے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وکلاء کنونشن منعقد ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی شرکت کی ، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سابقہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے...
  18. Rana Asim

    فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کو ختم نہیں مؤخر کیاہے،وزیر توانائی خرم دستگیر

    وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمٹ چارجز کو معاف نہیں بلکہ مؤخر کیا ہے، جسے اکتوبر سے مارچ کے درمیان وصول کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ 300 یونٹ تک کے بجلی صارفین کا فیول ایڈجسٹمنٹ ختم نہیں بلکہ موخر کیا گیا ہے۔ درآمدی...
  19. Muhammad Awais Malik

    بدحال معاشی صورتحال کے باوجودوزیراعظم کی بھاری بھرکم کابینہ میں مزید اضافہ

    معاشی بدحالی کے باوجود وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں مزید 8 ارکان کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکمران اتحاد میں شامل جماعت پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے 7 جبکہ پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی،...
  20. Muhammad Awais Malik

    میرے پاس وقت نہیں،وزیراعظم کا پابندیوں بارے عمران خان کے سوالات پر جواب

    وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کے سوالات کا جواب دیدیا ہے، کہا کہ ہم قانون اور آئین کے راستے پر چل رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف سے سوال پوچھتےہوئے کہا تھا کہ میڈیا پر ہماری زباں بندی، اہل صحافت پر تشدد...