Zaidi Qasim
Prime Minister (20k+ posts)
قرآن کہتا ہے کہ دلیل لاؤ اگر تم سچے ہو۔
مگر وہ ہیں کہ بہتانوں کی طویل فہرست لے کر آ جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ یہ سب بہتان اور الزامات تو موجود ہیں مگر "دلیل" ندارد۔
بھائی، ہم نے آپ کی اس فطرت کو بدلتے نہیں دیکھا۔ آپ کو ہم سانپ تو نہیں کہیں گے، مگر گذارش یہی کریں گے کہ آپ قرآنی حکم کے مطابق دلیل سے بات کیجئے، کیونکہ صرف اس سے ہی فائدہ ہو سکتا ہے اور اس سے ہی کوئی ہدایت پا سکتا ہے۔ والسلام۔
مہوش بی بی !
دليل تو ان لوگوں کو فاۂدہ پہنچا سکتی ھے جن کی آنکھيں کھلی ہوں ،جن کے حواس بحال ہوں اور جو حق کو حق سمجھ سکتے ہوں ، جن کی ساری کاوشوں کا منبع شخصيت پرستی ہو ،جو زمانے ميں فساد پھيلانے والے کا ھر قيمت اور ھر سطح پر دفاع کرتے ہوں اور جنہوں نے حلفيہ ايک شخص کی ھر اچھائ اور برائ کوقبول کرنے کا عہد ليا ہو ،ان کے آگے نہ دليل کام ديتی ھے اور نہ عقل ،آپ اپنے دل پہ ھاتھ رکھ کر سچ بتاۂيے کہ اس فورم پہ آپ کی سيکڑوں تحريروں ميں کتنی ايسی ہيں جن ميں آپ نے اس ابليس نما شخصيت کی کسی ايک بھی تقرير ،لفظ يا بيان سے اختلاف کيا ہو اور کھل کر اس کی مذمت کی ہو ؟
کيا پچھلے بيس برس کے عرصے ميں اس پير بادہ خوار نے ايک لفظ ، بيان يا تقرير ايسی کی ھے جو آپ کے خيال ميں واقعی مذمت کے قابل ہو اور آپ نے کھل کر سچائ کا اظہار کيا ہو ؟ ميرے علم ناقص ميں تو ايسا لمحہ آپ کی زندگی ميں تو ابھی تک وارد نہيں ہوا ، اگر ہوا ہو تو مجھے ضرور مطلع فرماۂيں ۔
ميرے نبی کا ايک فرمان ھے کہ جو شخص بے غيرت ہو جاۓ اس کو اس کے حال پر چھوڑ دو ۔اس سے دليل بحث اور مقالمہ بےکار ھے ۔