ای سی پی کا صدر مملکت کو جوابی خط، عارف علوی کے الفاظ پر تحفظات کا اظہار

ECP-arif-alvi-pak-tr.jpg

الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق صدر عارف علوی کے خط کا جواب دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے صدر کی جانب سے طلب کردہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن ممبران اور اعلیٰ حکام ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایوان صدر میں اجلاس پیر دن گیارہ بجے طلب کیا گیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے صدرکو لکھے گئے جوابی خط میں الیکشن کمیشن نے صدر کی جانب سے بھیجے گئے خط کے الفاظ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ای سی پی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین اور قانون پر عمل کرتا ہے، یہ ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے، الیکشن کمیشن عدلیہ کے فیصلوں کا احترام اور من و عن عمل کرتا ہے، صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن کے بارے میں بےحسی کے الفاظ لکھنا مناسب نہیں، صدر مملکت کی جانب سے ایسے الفاظ لکھنے پر افسوس اور مایوسی ہوئی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے خط کا جواب نہ دینے پر الیکشن کمیشن پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن پر مشاورت کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو دوسرا خط لکھا تھا۔

صدر مملکت کی جانب سے الیکشن کمیشن کی بے حسی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک پہلے خط کا جواب نہیں دیا، میں انتظار کر رہا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنے آئینی فرائض کا احساس کرے گا اور اس کے مطابق کام کرے گا۔

عارف علوی کا کہنا تھا اہم معاملے پر الیکشن کمیشن کے افسوسناک رویے سے انتہائی مایوسی ہوئی، چیف الیکشن کمشنر کو اپنے دفتر میں الیکشن پر مشاورت کے لیے ہنگامی ملاقات کے لیے مدعو کرتا ہوں۔
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
اچھا تو دے کیوں نہیں رہا پھر؟؟
الیکشن کمیشن کو الیکشن کی تاریخ دینے کیلئے ہی صدر پاکستان نے اپنے پاس طلب کرلیا ہے۔
 
Meme

Minister (2k+ posts)
الیکشن کمیشن کو الیکشن کی تاریخ دینے کیلئے ہی صدر پاکستان نے اپنے پاس طلب کرلیا ہے۔
تاریخ تو خط لکھ کر دی جاتی ہے اجلاس کا کیا کرنا ہے؟
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
ayin ko general zia ne bhutto ke sath daffan kiya ta..
تو کیا اب اسے دفن ہی رہنا دینا ہے؟ اگر اب عمران سب کو آئین پر چلانا چاہ رہا ہے تو اس کا ساتھ دو۔ تبدیلی حال و مستقبل تبدیل کرنے سے آتی ہے۔ ماضی پر سارا وقت رونے دھونے سے نہیں۔
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
تاریخ تو خط لکھ کر دی جاتی ہے اجلاس کا کیا کرنا ہے؟
اجلاس میں الیکشن کمیشن سے مشاورت ہوگی اور تاریخ دے دی جائے گی
 
patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
تو کیا اب اسے دفن ہی رہنا دینا ہے؟ اگر اب عمران سب کو آئین پر چلانا چاہ رہا ہے تو اس کا ساتھ دو۔ تبدیلی حال و مستقبل تبدیل کرنے سے آتی ہے۔ ماضی پر سارا وقت رونے دھونے سے نہیں۔
ager ayin par chalna hai To sab se pele parliament se aram de sofo ko hatao.. jis tra ke british parliament mai benches hai Os type ke benches lagao apne parliament mai.. ap ke parliament members neend ke mazey lene atey hain Kyun gar main biwiyo ki waja se neend pori nahi hoti
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
ager ayin par chalna hai To sab se pele parliament se aram de sofo ko hatao.. jis tra ke british parliament mai benches hai Os type ke benches lagao apne parliament mai.. ap ke parliament members neend ke mazey lene atey hain Kyun gar main biwiyo ki waja se neend pori nahi hoti
آئین پاکستان پر چلنے کا یہ مطلب نہیں۔ اسکا مطلب یہ ہے کہ ملک کا ہر ادارہ اور محکمہ آئین پاکستان کے تابع ہے۔ اسکے نیچے ہے۔ اگر آئین نے ۹۰ دن میں الیکشن کروانے کو کہا ہے تو اس سے ایک دن اوپر نہیں لیا جا سکتا۔ ورنہ آئین ٹوٹ جائے گا اور آرٹکل ۶ لگے گا۔
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
اس میں الیکشن کمیشن کا ذکر کہاں ہے؟؟
آئین پاکستان کے تحت ملک میں انتخابات الیکشن کمیشن ہی کرواتا ہے۔ تیری پی ڈی ایم اور غدار کتی فوج کا کھوتی کمیشن نہیں۔
آئین پاکستان نے ملک میں انتخابات کروانے کی آئینی ذمہ داری الیکشن کمیشن کو سونپ رکھی ہے۔ سوچا بغض عمرانی کو پتا ہوگا۔ مگر وہ تو حد درجہ کا ڈھیٹ ہے
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
یہ کہاں لکھا ہے؟؟
آئین پاکستان کے تحت ملک میں انتخابات الیکشن کمیشن ہی کرواتا ہے۔ تیری پی ڈی ایم اور غدار کتی فوج کا کھوتی کمیشن نہیں۔
آئین پاکستان نے ملک میں انتخابات کروانے کی آئینی ذمہ داری الیکشن کمیشن کو سونپ رکھی ہے۔ سوچا بغض عمرانی کو پتا ہوگا۔ مگر وہ تو حد درجہ کا ڈھیٹ ہے
 
patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
آئین پاکستان پر چلنے کا یہ مطلب نہیں۔ اسکا مطلب یہ ہے کہ ملک کا ہر ادارہ اور محکمہ آئین پاکستان کے تابع ہے۔ اسکے نیچے۔ اگر آئین نے ۹۰ دن میں الیکشن کروانے کو کہا ہے تو اس سے ایک دن اوپر نہیں لیا جا سکتا۔ ورنہ آئین ٹوٹ جائے گا اور آرٹکل ۶ لگے گا۔
arfway.. aram de sofo pe beit kr koyi legislation nahi honi.. benches pe beitne se hi ayin bi chust or taiz hoga.. apki parliament zia baba ne bnayi hai or os ne koch soch kar hi sofo ko lagaya ta. samja kar na kaka
 
Meme

Minister (2k+ posts)
آئین پاکستان کے تحت ملک میں انتخابات الیکشن کمیشن ہی کرواتا ہے۔ تیری پی ڈی ایم اور غدار کتی فوج کا کھوتی کمیشن نہیں۔
آئین پاکستان نے ملک میں انتخابات کروانے کی آئینی ذمہ داری الیکشن کمیشن کو سونپ رکھی ہے۔ سوچا بغض عمرانی کو پتا ہوگا۔ مگر وہ تو حد درجہ کا ڈھیٹ ہے
میں نے پوچھا ہے کہاں لکھا ہے ۹۰ روز میں الیکشن کروانے کا پابند الیکشن کمیشن ہے؟؟
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
arfway.. aram de sofo pe beit kr koyi legislation nahi honi.. benches pe beitne se hi ayin bi chust or taiz hoga.. apki parliament zia baba ne bnayi hai or os ne koch soch kar hi sofo ko lagaya ta. samja kar na kaka
ساری قانون سازی کمیٹیوں میں ہوتی ہے۔ ایوان میں تو صرف تقاریر اور ووٹنگ کروائی جاتی ہے