ای سی پی کا صدر مملکت کو جوابی خط، عارف علوی کے الفاظ پر تحفظات کا اظہار

ECP-arif-alvi-pak-tr.jpg

الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق صدر عارف علوی کے خط کا جواب دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے صدر کی جانب سے طلب کردہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن ممبران اور اعلیٰ حکام ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایوان صدر میں اجلاس پیر دن گیارہ بجے طلب کیا گیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے صدرکو لکھے گئے جوابی خط میں الیکشن کمیشن نے صدر کی جانب سے بھیجے گئے خط کے الفاظ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ای سی پی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین اور قانون پر عمل کرتا ہے، یہ ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے، الیکشن کمیشن عدلیہ کے فیصلوں کا احترام اور من و عن عمل کرتا ہے، صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن کے بارے میں بےحسی کے الفاظ لکھنا مناسب نہیں، صدر مملکت کی جانب سے ایسے الفاظ لکھنے پر افسوس اور مایوسی ہوئی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے خط کا جواب نہ دینے پر الیکشن کمیشن پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن پر مشاورت کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو دوسرا خط لکھا تھا۔

صدر مملکت کی جانب سے الیکشن کمیشن کی بے حسی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک پہلے خط کا جواب نہیں دیا، میں انتظار کر رہا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنے آئینی فرائض کا احساس کرے گا اور اس کے مطابق کام کرے گا۔

عارف علوی کا کہنا تھا اہم معاملے پر الیکشن کمیشن کے افسوسناک رویے سے انتہائی مایوسی ہوئی، چیف الیکشن کمشنر کو اپنے دفتر میں الیکشن پر مشاورت کے لیے ہنگامی ملاقات کے لیے مدعو کرتا ہوں۔
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
میں نے پوچھا ہے کہاں لکھا ہے ۹۰ روز میں الیکشن کروانے کا پابند الیکشن کمیشن ہے؟؟
چونکہ آئین پاکستان کے تحت انتخابات صرف الیکشن کمیشن نے ہی کروانے ہیں اسلئے وہ ۹۰ دن میں انتخابات کروانے کا پابند ہے۔ مگر یہ بات تیری بغض عمرانی عقل میں سمجھ نہیں آئے گی
 
Meme

Minister (2k+ posts)
چونکہ آئین پاکستان کے تحت انتخابات صرف الیکشن کمیشن نے ہی کروانے ہیں اسلئے وہ ۹۰ دن میں انتخابات کروانے کا پابند ہے۔ مگر یہ بات تیری بغض عمرانی عقل میں سمجھ نہیں آئے گی
ادھر ادھر کی یاوہ گوئی نا کر اور اس کا جواب دے
میں نے پوچھا ہے کہاں لکھا ہے ۹۰ روز میں الیکشن کروانے کا پابند الیکشن کمیشن ہے؟؟

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
ادھر ادھر کی یاوہ گوئی نا کر اور اس کا جواب دے
اس کا تفصیلی جواب لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ نے دے دیا ہے کہ ۹۰ دن میں الیکشن کروانا آئین پاکستان کے تحت الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ کسی اور کی نہیں۔ بغض عمرانی
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
woh hokam sirf nani ka manta hai.. sunna hai jati mujra mai nani ke qadmo mai pra rehta hai.. yeh bi mistress ki traf se apne ghulam ko aik gift hai
اگر آئین پاکستان کا حکم نہیں مانے گا تو آرٹکل ۶ لگ جائے گا۔ پھر نانی کی غلامی کس کام آئے گی؟
 
Meme

Minister (2k+ posts)
اس کا تفصیلی جواب لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ نے دے دیا ہے کہ ۹۰ دن میں الیکشن کروانا آئین پاکستان کے تحت الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ کسی اور کی نہیں۔ بغض عمرانی
دکھاؤ کہاں لکھا ہے یہ۔۔
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
دکھاؤ کہاں لکھا ہے یہ۔۔
الیکشن کروانا جسکی آئینی ذمہ داری ہے۔ اسی کو ۹۰ دن کے اندر اندر الیکشن کروانے کو کہا گیا ہے۔ اب نکال بغض عمران
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
ayin ap ke han supreme ho ga.. idhar sirf ka-ghaz ka aik tokrah
کیونکہ عوام نے کبھی ڈنڈا لیکر آئین پر عمل درآمد نہیں کروایا۔ یہی وہ تبدیلی ہے جو عمران لا رہا ہے
اب اگر سپریم کورٹ بھی آئین سے انحراف کریگی تو اس پر آرٹکل ۶ لگ جائے گا
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
ager ayin supreme hota To ap ke senator azam swati ko nanga kar ke torture na karte
اس میں آئین کا قصور نہیں۔ آپ نے تاج برطانیہ کے وہ قوانین ختم ہی نہیں کئے جس کے تحت حکومت یا ریاست کسی کو بھی اٹھا کر ٹارچر کر سکتی ہے۔ یہ قوانین کس نے ختم کرنے تھے؟
 
patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
کیونکہ عوام نے کبھی ڈنڈا لیکر آئین پر عمل درآمد نہیں کروایا۔ یہی وہ تبدیلی ہے جو عمران لا رہا ہے
اب اگر سپریم کورٹ بھی آئین سے انحراف کریگی تو اس پر آرٹکل ۶ لگ جائے گا
imran away ga babal de kar le ke jaway ga