حکومت12کارگو منگوا سکتی ہےیا14؟حکومتی ارکان کاخانزادہ کے دعوے پر سخت ردعمل

15azahr.jpg

گزشتہ روز شاہ زیب خانزادہ نے ایک پروگرام کیا جس میں انہوں نے کہا کہ دو LNG ٹرمینلز پر 12 کارگوز آسکتےہیں یا 14؟
ویڈیو کلپ چلاتے ہوئے شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ دیکھیے جو غلط بیانی گزشتہ برس کی گئی اس سال بھی کی گئی۔

شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ ندیم بابر 14 کارگوز لانے کا اعلان کر کے ناکامی کے بعد کہتے رہے کہ صرف 12 آسکتے ہیں اور حماداظہر ٹینڈر کر کے 14کارگو کا انتظام نہ کرپائے تو کہہ دیا 12 ہی لاسکتے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1459229565990187014
اس پرحماد اظہر نے جواب دیا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کے اینکر صاحب نے تین سال سے اپنی لاعلمی اور غلط بیانی کی بنیاد پر دیکھنے والوں کو دھوکا دینے کی کوشش کی۔ اور اب ضد میں آ کے سفید جھوٹ بول دیا کہ حکومت 14 کارگو لینا چاہتی تھی۔ میں پروگرام پہ جا کے حقائق درست کرتا ہوں تو بچوں کی طرح چلاتے ہیں اور لڑتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1459517990077091842
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے جواب دیا کہ میں جیو کی سینئر ترین مینجمنٹ کو بار بار یہ آفر کر چکا ہوں کہ آئیں پٹرولیم منسٹری سے لائیو پروگرام کریں۔آپ بھی آئیں ایکسپرٹ بھی اور حماد اظہر بھی اور آپکا اینکر بھی لیکن ٹیلی پرامپٹر کے بغیر۔بد قسمتی سے اس آفر سے خانزادہ بھاگ جاتے ہیں۔کیوں کہ ایجنڈا ایکسپوز ہو گا- پھر سے آفر ہے۔

https://twitter.com/x/status/1459525360052314125
حماد اظہر نے اس پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر صاحب۔۔ٹیلی پرامپٹر ، ہیڈ فون اور والیم کنٹرول تو ایک پہلو ہے لیکن سیاسی نفرت، انا اور ضد بھی کافی عیاں ہے۔ بہر حال ہمارا کام ہے منصفانہ ماحول میں حقائق بتانا اور نئی بات سیکھنے کے کو ہر لمحہ تیار رہنا ہے۔ آپ کی کوشش قابل ستائش ہے۔

https://twitter.com/x/status/1459532800806166530
شہباز گل نے مزید کہا کہ اسکے لئے شرطیں2 ہی ہیں۔ پہلی کے پروگرام لائیو ہو گا۔ کیوں کہ شاہزیب اکثر بد دیانتی کرتے ہیں اورشو کے بعد سوالات بدل دیتے ہیں۔اس لئے شو لائیو ہو گا۔ دوسری شرط شاہزیب ٹیلی پرامپٹر پر رٹی رٹائی تقریر نہیں کریں گے۔ بلکہ ایک لائیو شو ہوگا اور پھر عوام فیصلہ کرے حماد صحیح ہے یا شاہزیب۔

https://twitter.com/x/status/1459526868374364164
شاہزیب خانزادہ کو جواب دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ یہ جھوٹی بات ہے۔ اور کیا آپ ایک نجی کمپنی کو خوش کرنے کے لئیے یہ پراپیگنڈا کر رہے ہیں؟ گورنمنٹ نے نا تو 14 کارگو کے لئے ٹارگٹ کیا اور نا ہی ٹینڈر کیا۔ گورنمنٹ کی کنٹریکچیول کپیسٹی اوسطاً 12 کارگو کی ہی ہے۔ براہ مہربانی ایجنڈا پر مبنی جھوٹ مت پھیلائیں۔

https://twitter.com/x/status/1459464718410821632
شہباز گل نے سکرین شاٹس شئیر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ حماد اظہر نے کیا کہا۔ میڈیا کے کچھ حصے نے کیا چلایا۔ سچ اور جھوٹے آپ کے سامنے

https://twitter.com/x/status/1459467600136650756
وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے شاہزیب خانزادہ کو جواب دیا کہ گورنمنٹ کی کنٹریکٹ کپیسٹی 12 کارگوز کی ہے' یہ ایک بنیادی حقیقت ہے'۔ جب سے ایل این جی ٹرمینل لگے کوئی ایک مہینہ دکھا دیں جس میں 14 چھوڑیں 13 کارگوز بھی آئے ہوں؟

https://twitter.com/x/status/1459237436077359111
 
Last edited:

umer

Minister (2k+ posts)
Shahzeb is a third class copy of kamran Khan. You all can guess the rest. I dnt get this why does it even matter what Geo says. We all know Their agenda.
 

Truthstands

Minister (2k+ posts)
میڈیا کی طوائفوں کو اور اپوزیشن کو امریکن روزآنہ کی بنیاد پر تیار پروپیگنڈا دیتے ہیں یہاں تک کہ سوال بھی لکھ کر دیے جاتے ہیں، اُسکے باد اُس کو اتنا چلایا جاتا ہے جیسے پیپسی کا اشتہار۔
آپ کچھ دن ریسرچ کر لیں،
چند دن کے بعد ایک نیا ایشو ہو گا اور سب کچھ دیں بعد بار بار دہرایا جائے گا۔