دبئی ویزا کی معلومات دینے کے بہانے شادی شدہ خاتون سے جنسی زیادتی

dubai11h11.jpg


قانون کی عملدراری نہ ہونے کے باعث ملک بھر میں جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تجارتی مرکز بلیو ایریا میں ایک شادی شدہ خاتون سے مبینہ طور پر زیادتی کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہےجس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

شادی شدہ خاتون (ص) نے الزام عائد کیا ہے کہ سوشل میڈیا ایپ پر اسد عمران نامی شخص سے رابطہ ہوا تھا جس نے مجھے دبئی کا ویزا بنانے کے بہانے اپنے آفس بلوا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

مقدمہ کے متن کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ کچھ دن پہلے میرا MUZZ نامی موبائل فون ایپ پر اسد عمران نامی شخص سے رابطہ ہوا تھا جس سے میں نے دبئی کا ویزا لگوانے کیلئے معلومات حاصل کی تھیں۔ اسد عمران نے کہا کہ آپ کا کام ہو جائے گا جس کے لیے میری متعدد بار اس شخص سے فون پر بات چیت ہوئی۔

خاتون نے الزام لگایا ہے کہ 2 دن پہلے اسد عمران نے مجھے فون کیا اور کہا کہ آپ افطاری کے بعد میرے آفس آجائیں میں آپ کو دبئی کے ویزا کی مکمل معلومات دے دیتا ہوں۔ میں مقررہ وقت پر شام 7 بجے بلیو ایریا میں واقع آفس میں پہنچی، میرا شیرخوار بچہ بھی اس وقت میرے ساتھ تھا، ملزم نے مجھے بچے کو قتل کرنے کی دھمکی دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ خاتون کی مدعیت میں نامزد ملزم کے خلاف تھانہ کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، خاتون نے مقدمہ میں اپیل کی ہے کہ اس شخص کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں اس سے پہلے بھی خواتین سے زیادتی کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں۔
 

ranaji

President (40k+ posts)
جس ملک میں فوج خود جنسی جرائم میں ملوث ہو عورتوں بچیوں معصوم عوام کو بے گناہ لوگوں کو فوجی جرنیلوں کی بدمعاشی کے زور پر گرفتار کیا جاتا ہو فوج ججز کے بیڈ روم کی ریکارڈنگ کر تی ہو یا کسی اور وجہ سے انکو بلیک میل کرکے ان سے اپنئ مرضی کے غئر قانونی فیصلے لیتی ہو وہاں پھر ملک نہیں رہتا بنگلہ دیش راتوں رات نہیں بنتے اسکے لئے ایسی ہی چند غدار نطفہ حرام گھٹیا نیچ فراڈئے کرپٹ زانی شرابی فوجی جرنیلوں کی یہی حرکتیں وار کرایمُ ظلم زیادتیاں شامل ہوئی ہیں