شہباز شریف نے عمران کےالفاظ بولے،پرانی تقریر کاپی پیسٹ کرکے پڑھی:شاہ محمود

imran-khan-shah-mehmod-un-speech-copy-paste.jpg


سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر پر تنقید کردی، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شہباز شریف نے عمران خان
کے الفاظ بولے ہیں، شہباز شریف نے ہماری پرانی تقریر کاپی پیسٹ کرکے پڑھی ہے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ شہباز شریف کی تقریر سن کر ایسا لگ رہا تھا کہ انہوں نے ہماری پرانی تقریر کا سہارا لیا اور اسے ہی کٹ اینڈ پیسٹ کرکے جنرل اسمبلی میں پڑھ دیا،اچھی بات ہے کہ موجودہ حکومت نے فارن پالیسی کے ہمارے نقاط کو فالو کیا اور عمران خان جن مسائل کا ذکر کرتے رہے ہیں شہباز شریف نے وہی دہرائے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے دہشتگردی کے حوالے سے ہمارا موقف ہی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کیا، اسلامو فوبیا کی قرارداد ہم لے کر گئے تھے موجودہ حکومت نے خارجہ پالیسی پر ہماری حکمت عملی کی تائید کی۔


شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو پوری شدت سے متاثر کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے اچھا کیا کہ اقوام متحدہ کے فورم پر سیلاب کی تباہ کاریوں اور ذمے داریوں سے دنیا کو آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہاں یہ سوال بھی اٹھتا ہے کہ ملک میں طویل عرصے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومت رہی ہے، ان کی حکومتوں نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے کیا اقدامات کیے جب کہ اب موجودہ اتحادی حکومت نے اس حوالے سے کیا اقدامات کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنےکیلئے اقدامات اٹھائے تھے اور سابق وزیراعطم نے ہی عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات کا ذکر کیا تھا،عمران خان نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے بلین ٹری سونامی منصوبہ لگایا جس کو پوری دنیا میں سراہا گیا تھا۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
لیکن اس حرام زادے گشتی کے بچے امرت سر رام گلی کے چکلے والے منی لانڈر چور فراڈئے نے حرام کے نطفے کنجر نے تھوک فالتو لگایا ہے