متنازع بیان دینے پر شیر افضل مروت کی کور کمیٹی سے معذرت

sherazlh11i13.jpg


پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس میں رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے متنازع بیان دینے پر اراکین سے معذرت کرلی,چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت اجلاس میں کور کمیٹی ممبران نے شیر افضل مروت اور بیرسٹر علی ظفر کو متنازع بیان دینے سے منع کیا,ان کا کہنا تھا کہ متنازع بیان سے پارٹی کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت نے کور کمیٹی کے ممبران کو آئندہ کوئی بھی متنازع بیان نہ دینے کی یقین دہانی کروائی اور حالیہ متنازع بیان پر انہوں نے ممبران سے معذرت کی,شیر افضل مروت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ مرکز اور صوبوں میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے جبکہ پہلا جلسہ اسلام آباد میں 30 مارچ کو ہوگا۔

شیرافضل مروت نے مزید کہا کہ جو بھی آئندہ فیصلے ہوں گے وہ کور کمیٹی کے ذریعے ہی ہوں گے، پنجاب، سندھ ، خیبر پختونخوا کے اراکین بھی آئندہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسز کی سماعت کے دوران عدالتوں میں پہنچیں گے,اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کور کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مقدمات پرمکمل بریفنگ دی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے گزشتہ دور حکومت میں بہت کرپشن ہو رہی تھی، لوگ ارب پتی نہیں کھرب پتی بن گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ آج سابق وزیر اعلیٰ محمود خان ایک ہی مائن سے 25 لاکھ روپے روزانہ کماتا ہے، علی امین گنڈاپور بھی پی ٹی آئی کے 9 وزرا کی کرپشن سے متعلق بتا رہے تھے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بنی گالا کے بجائے اڈیالہ جیل میں رکھنے کا بیانیہ میرا نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے کا فیصلہ پارٹی کا تھا، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے سے متعلق اجلاس میں علیمہ خان بھی موجود تھیں,پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ لے جاتے تو وہ جنگل ہے۔
 

انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)
یہ فراڈیا ہر بار چولیں مار کے معافی مانگتا ہے اور پھر چولیں مارتا ہے۔
آئی پُھس آئی نے پوری جان نہیں ماری اس دفعہ
 

Kam

Minister (2k+ posts)
یہ فراڈیا ہر بار چولیں مار کے معافی مانگتا ہے اور پھر چولیں مارتا ہے۔
آئی پُھس آئی نے پوری جان نہیں ماری اس دفعہ
He must be disciplined. His behavior for Barrister Gohar was very disrespecting.
 

waseem137

Minister (2k+ posts)
اسکو ٹاؤٹ کو جوتے مار کر پارٹی سے باہر نکالنا چاہیئے۔