پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کوججز کےاثاثہ جات کی چھان بین کااختیار نہیں ہے:سعد رسول

muzahir-naqvi-imran-khan-saad-rasool-ct.jpg


ماہر قانون سعد رسول نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اگر حکومت کے خلاف فیصلے دے تو حکومت کے پاس یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہیں روک دے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ججز سے پوچھ گچھ کا اختیار نہیں ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے سعد رسول نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہیں، الیکشن کمیشن کے فنڈز اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان ایسے ریاستی ادارے ہیں جن کے اخراجات کے معاملات فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ کے زمرے میں آتے ہیں یہ پبلک اکاؤنٹس کے زمرے میں نہیں آتے۔

https://twitter.com/x/status/1655619385661480960
انہوں نے مزید کہا کہ آئین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو کسی جج کے اثاثہ جات کی چھان بین کا اختیار نہیں دیتا، بہتر ہو کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپنے اراکین کے اثاثہ جات کی بھی تھوڑی چھان بین کرلی، ریاست کے تمام مالیاتی اکاؤنٹس چاہے وہ پبلک اکاؤنٹس ہوں یا فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈز کے ہوں ان کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان آڈٹ کرتے ہیں، کسی بھی ادارے کا آڈٹ حکومت پاکستان نہیں کرتی۔

سعد رسول نے کہا کہ پی اے سی کا یہ کہنا کہ آڈیٹر جنرل کو یہ ہدایات دینا کہ ایک جج کے اثاثہ جات کا آڈٹ کرکے رپورٹ پیش کریں ، اس بات اتنی ہی قانونی اہمیت ہے کہ ہم کہیں کہ سپریم کورٹ کے تمام ججز اورپی اے سی کے تمام اراکین اپنے گوشوارے ہمارے پاس جمع کروائیں۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)


اس عقل کل پی اے سی چئیرمین کو اتنا نہیں معلوم کہ وہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو یہ کیس بھیج ہی نہیں سکتا . آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا مینڈیٹ صرف منسٹریز کے اکاؤنٹس کے ان پیراز کا آڈٹ کرکے رپورٹ پیش کرنا ہوتا ہے جہاں سرکاری فنڈز کے خرچ میں گھپلا ہو . آڈیٹر جنرل کسی شخصی آڈٹ کا مجاز ہی نہیں، قانون اس کی اجازت ہی نہیں دیتا
یہاں تو معاملہ سپریم کورٹ کے سٹنگ جسٹس کا ہے .سٹنگ جسٹس کے متعلق کوئی بھی کاروائی صرف سپریم جوڈیشیل کونسل ہی کر سکتی ہے . فائز عیسیٰ جیسے منی لانڈرر کا تو سپریم جوڈیشیل کونسل بھی کچھ نہ بگاڑ سکی
یہ سارا مسلہ شریفوں کے ایماء پر جج صاحب کی ذات پر کیچڑ اچھالنے کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
To kis ko ha?
لوٹے کو نہیں ۔اس نے پی ٹی آئی کے کسی بندے کو نہیں سیدھا سپریم کورٹ پر ہاتھ ڈالا ہے ان کو لانے والے ان کے ہاتھوں ملک کے ہر ادارے کو پورے ملک کو آئین کو روایات کو اپنی عزت کو بھی آگ لگانے پر تل گئے ہیں کیونکہ ان کو ان سے ہمدردی نہیں تھی اپنے اربوں بچانے کو چوروں کی پناہ چاہئے تھے دونوں کے دھندے مل گئے تھے آپس میں
تنخواہوں کا اکر ان بڈھے چوروں کو اب تک معلوم نہیں تھا تو جھک ماری تمام عمر اور اثاثوں کی چھان بین کا حشر دیکھ لیا؟فایز عیسی کا گھپلا ثابت تھا لیکن سپریم کورٹ نے اسے سزا نہیں ہونے دی
 
Last edited: