پنجاب یونیورسٹی میں لڑکی کو چھیڑنے سے روکنے پر کلرک زخمی

yunaihaha112.jpg


تعلیمی درسگاہیں بھی لڑکیوں کے لئے غیر محفوظ ہوگئی، پنجاب یونیورسٹی میں لڑکی کو چھیڑنے سے روکنے پر ملزم نے کلرک پر فائرنگ کردی

پنجاب یونیورسٹی میں اوباش نوجوان نے لڑکی کو چھیڑا جس پر کلرک انس نے روکنے کی کوشش کی,ملزم نے مشتعل ہوکر یونیورسٹی ملازم پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ملازم کی کی حالت خطرے سے باہر ہے,پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق بتایا کہ زخمی کلرک سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھا

ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق الله تارڑ کی ایس ایچ او مسلم ٹاون کو فوری ملزم کی گرفتاری کی ہدایت کردی جبکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر مسلم ٹاؤن پولیس فوری موقعہ پر پہنچی۔

پولیس کے مطابق ملازم نے جب ملزم کو روکا تو اُس نے فائر کردیا اور گولی انس کے بازو میں لگی

ایس پی اقبال ٹاؤن نے بتایا کہ سیف سٹی کیمروں، سی سی ٹی وی کیمروں سمیت تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ملزم کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے گا,سی سی ٹی وی کیمروں سے ملزم کی تلاش جاری ہے، پولیس کی تفتیش کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔