باکسر محمد وسیم کا پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی جانب سے رشوت طلب کرنے کاانکشاف

3waseemboxerrishwat.jpg

قومی پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن (پی بی ایف) پر رشوت لینے کا الزام لگا دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے باکسر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ باکسنگ فیڈریشن نے پروفیشنل باکسنگ کی آمدنی میں سے20 فیصد حصہ مانگا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ایک کورین پروموٹر ملا، جس نے کہا کہ وہ مجھے پروموٹ کرسکتا ہے، تاہم اس نے مجھ سے معاہدے سے قبل صدر پی بی ایف سے بات کی خواہش کی تھی۔ وسیم نے بتایا کہ باکسنگ فیڈریشن نے کہاکہ وہاں معاہدہ کر رہے ہیں، ہم سے بھی معاہدہ کرلیں اور مجھ سے کہا گیا کہ باکسنگ میں جو آمدن ہوگی اسکا میں ان کو 20 فیصد دوں۔


ان کا کہنا تھا کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کو اپنی پروفیشنل فائٹس کی آمدنی میں سے حصہ دینا مجبوری تھی، وہ ایسا نہ کرتے تو دیگر باکسرز کی طرح ضائع ہوجاتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوچز اے سی میں اور باکسرز پنکھوں والے کمروں میں سوتے تھے جہاں دو، دو گھنٹے لائٹ نہیں ہوتی۔
 
Advertisement
Sponsored Link