روس ترکی چپقلش

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
آج ترکی کی فضایہ نے روس کے ایک فائٹر جہاز کو مار گرایا ہے- ترکی کا دعوی ہے کہ جہاز اسکی فضائی حدود میں تھا مگر روس نے ترکی کے اس دعوے کی تردید کرتے ہوے اسے ترکی کی بہت خطرناک غلطی قرار دیا ہے جسکے نتائج بھی خطرناک نکلیں گے، ترکی کا دعوی اسلئے بھی مشکوک لگتا ہے کیونکہ جہاز شام کی سرحد کے اندر گرا ہے اور ستم بالاۓ ستم روسی پائلٹ جو پیراشوٹ کے ذریعے اتر رہا تھا اسے بھی شوٹ کر دیا گیا ہے

ولادی میر پوٹن نے اس موقع پر یہ کہہ کر دنیا کو چونکا دیا ہے کہ دہشت گردوں کے حامیوں نے روس کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے- گویا روس ترکی کو دایش جیسی دہشت گرد تنظیم کو اسٹیبلش کروانے کا ذمہ دار سمجھ رہا ہے، ہمیں علم ہے کہ مغربی قوتوں نے بشر کو ہٹانے کیلئے اس تنظیم کو کھڑا کیا تھا جسمیں ترکی کا کردار مرکزی تھا ،ترکی نیٹو کا سوکھے پر اتحادی ہے یعنی نہ تو ترکی یورپی یونین میں شامل کیا گیا ہے اور نہ ہی شن گن ماہدے میں مگر جنگوں میں اسے نیٹو کا اتحادی بنا کر یورپ نے یہ چال چلی ہے کہاس سے ترکی یورپی یونین میں شامل ہونے کی آس و امید میں انکے ساتھ لگا رہے گا مگر جب بھی جنگ ہو گی تو یورپ کے کنارے پر موجود ترکی کو آگے کر دیا جاۓ گا تاکہ جتنی بھی تباہی ہونی ہو اسی ملک میں ہو، بدقسمتی سے ترکی کے عقل سے پیدل حکمران یہ بات سمجھنے سے قاصر رہے ہیں

ترکی کی موجودہ حکومت جسے اسلامی پارٹی کی حکومت کہہ کر بڑے شادیانے بجاۓ جاتے رہے ہیں حسب سابق مغربی طاقتوں کی رکھیل کا کردار ادا کرتی رہی ، ترکی کی بے عقل و بے دماغ اسلامی پارٹی نے خوارج پر مشتمل دایش نامی تنظیم کو بنوانے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جس کی وجہ سے پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آچکا ہے بلکہ روس کی مداخلت کی وجہ سے یہاں اب سپر طاقتوں کے ٹکراو کی صورت پیدا ہوچکی ہے

آج کا واقعہ بہت خطرناک نتائج لے کر آئے گا پاکستانی فوج کو ابھی سے تیار رہنا چاہئے بلکہ پاکستانی فوج پہلے ہی حالت جنگ میں ہے
ادھر ہمارے حکمران ہیں کہ مال سمیٹنے میں دن رات ایک کئے ہوے ہیں
 
Last edited by a moderator:

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
ستم بالاۓ ستم روسی پائلٹ جو پیراشوٹ کے ذریعے اتر رہا تھا اسے بھی شوٹ کر دیا گیا ہے
یہ تو واقعی بہت ظلم ہو گیا بے چارے کے ساتھ، بجائے اس کے کہ اس کی خوب آئو بھگت ہوتی، اور مہمان خصوصی بنا کر رکھا جاتا، جان سے ہی مار ڈالا۔اور مارا بھی ہوا میں، مارنا ہی تھا تو،کم از کم زمین پر تو اترنے دیتے۔
 
amir1974

Councller (250+ posts)
Agree Turky kareyee ke tatoo kar role play kar raha hai. agar turky ki russ ki saat dhusmani hoti tu samaj ahti thi magar mere kayal main turky apne asset ko defend kar raha hai
 
Humi

Prime Minister (20k+ posts)
I don't believe Turkey's accusations...you are fooling no one Erdogan...we know you are with ISIS and against Kurdish fighters
 
Humi

Prime Minister (20k+ posts)
I had actually thought Putin was going to accuse other western countries for sponsoring ISIS as well and not just Turkey...
 
Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
یہ تو واقعی بہت ظلم ہو گیا بے چارے کے ساتھ، بجائے اس کے کہ اس کی خوب آئو بھگت ہوتی، اور مہمان خصوصی بنا کر رکھا جاتا، جان سے ہی مار ڈالا۔اور مارا بھی ہوا میں، مارنا ہی تھا تو،کم از کم زمین پر تو اترنے دیتے۔
آپکو اس سیریس ٹاپک پر بھی اٹھکیلیاں سوجھی ہوئی ہیں ، شائد آپکا قصور نہیں دا یش جیسی تنظیمیں جب نت نئے طریقوں سے بندوں کو مار کر وڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں تو ایک پائلٹ کیا چیز ، آپکا لیول بہت اونچا ہے بالکل اس بچے کی طرح جو ایکشن فلم دیکھنے کے بعد بلا خطر بیسویں منزل سے کود جاتا ہے
 
khan_sultan

Banned
Iranian Brigade seems happy over this. What Iranian brigade is wishing, is not going to happen

کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے پی ٹی ای کی آڑ میں تکفیریت کا بازار گرم نہیں ہونے دیا جاے گا
منجانب خواجہ آصف

Last edited:

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
آپکو اس سیریس ٹاپک پر بھی اٹھکیلیاں سوجھی ہوئی ہیں ، شائد آپکا قصور نہیں دا یش جیسی تنظیمیں جب نت نئے طریقوں سے بندوں کو مار کر وڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں تو ایک پائلٹ کیا چیز ، آپکا لیول بہت اونچا ہے بالکل اس بچے کی طرح جو ایکشن فلم دیکھنے کے بعد بلا خطر بیسویں منزل سے کود جاتا ہے

مزاق تو آپ نے کیا تھا پائلیٹ کے مرنے کو ستم بالائے ستم کہہ کر۔ کیا آپ واقعی یہ امید رکھتے ہو کہ ایک شخص مبینہ طور پر،سینکڑوں لوگوں کو (جنگجو، عورتیں بچے، بوڑھوں)کو موت کی نیند سلا چکا ہو، اور اس کے ساتھ رحم کا معاملہ کیا جائے گا۔
ویسے یہ بھی اس کے لئے اچھا ہی ہوا، کہ مارا گیا، اگر کہیں زندہ ہاتھ لگ جاتا، اور پھر داعش والے اسے کسی طرح حاصل کر لیتے، تو اردنی پائلیٹ سے بھی ذیادہ برا حال ہونا تھا۔

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
Iranian Brigade seems happy over this. What Iranian brigade is wishing, is not going to happen
کچھ ایسا قلم چلاو جس سے ہم سب کو یقین ہوجاۓ کہ پوٹن جھوٹ بول رہا ہے اور نیٹو سچ ، ہماری نظروں پر کچھ ایسا سحر کیجئے کہ عراق ،افغانستان ، لیبیا ،مصر ،اردن اور لبنان کی سول وارز کے پیچھے مغربی طاقتوں ، سعودیہ ،اور ترکی کی بجاۓ روس اور چین کا کردار دکھائی دینے لگے
 
Pak1stani

Prime Minister (20k+ posts)
یقینا پھر تو پیرس کے حملے فرانس نے خود کرواے
اور پاکستان میں ڈرون حملے بھی ناٹک ہے

پیرس حملے کرنے والے صرف تربیت یافتہ گوریلے تھے ، سوال یہ نہیں کہ یہ لوگ کون تھے ، سوال یہ ہے کہ انکو گوریلا ٹریننگ کس نے اور کہاں پر دی ؟ جواب کیلئے عراق براستہ ترکی جانا پڑے گا جہاں سے ہزاروں جنگجو ، جنگ کیلئے ٹویوٹا گاڑیاں اور بھاری اسلحہ دایش کیلئے جاتا رہا مگر ترکی نے خاموشی اختیار کیے رکھی
 
پیوٹن اور نیٹو نہیں، پیوٹن بمقابلہ ترکی کہنا چاہئے۔
پہلے ایک ڈرون گرایا، اور وارننگ دی کے اگر آئندہ خلاف ورزی کی ، تو جہاز بھی گرا دیا جائے گا۔ اور اب حسب وعدہ، ایک جہاز گرا بھی دیا۔ یہ ہوتی ہے اصل دشمنی۔ امریکا کی طرح نہیں کہ ایران اور شام عراق سے لے کر یمن تک پھیلی ایرانی پراکسیوں کے خلاف سوائے بیان بازی کے، آگے کچھ عمل نہیں۔

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
پیرس حملے کرنے والے صرف تربیت یافتہ گوریلے تھے ، سوال یہ نہیں کہ یہ لوگ کون تھے ، سوال یہ ہے کہ انکو گوریلا ٹریننگ کس نے اور کہاں پر دی ؟ جواب کیلئے عراق براستہ ترکی جانا پڑے گا جہاں سے ہزاروں جنگجو ، جنگ کیلئے ٹویوٹا گاڑیاں اور بھاری اسلحہ دایش کیلئے جاتا رہا مگر ترکی نے خاموشی اختیار کیے رکھی

ترکی کے اپنے مفادات ہیں۔ وہ داعش کے کندھے پر بندوق رکھ کر اپنا درد سر یعنی کردستان کے قصہ کو ختم کرنا چاہتا ہے۔
 
Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
what you expect from Gulabo whos one ID is already pink because of sectarian post ;)

http://www.siasat.pk/forum/member.php?80217-khan_sultan
سب کو اپنی راۓ دینے کی آزادی ہے مگر ٹاپک کو چھوڑ کر کسی کے کمنٹس کی طرف لپک جانا کہاں کی عقلمندی ہے؟ ، پاکستان میں بھی اپنے آپکو مذھب پسند کہنے والے حکمران موجود ہیں اور یہ بھی عوام کو مروائیں گے کیونکہ مذھب کے نام پر حکومتیں حاصل کرنا اور مذہبی ہونا دو الگ الگ حقیقتیں ہیں ڈیزل کو حکومت دے دو تو کیا اسکی حکومت اسلامی نظام لے آئے گی ؟ حالانکہ وہ سب سے بڑی مذہبی جماعت ہے
 
Zain Itrat

Minister (2k+ posts)

ترکی کے اپنے مفادات ہیں۔ وہ داعش کے کندھے پر بندوق رکھ کر اپنا درد سر یعنی کردستان کے قصہ کو ختم کرنا چاہتا ہے۔

وہی پاکستان والی غلطی ، بھگتنا نہ پڑ جاے