سوات میں اسکول وین پر فائرنگ، ڈرائیور جاں بحق، 2 بچےزخمی

14%D8%B3%D9%88%D8%A7%D8%AA%D8%B3%DA%86%DA%BE%DB%81%DB%81%D9%84%D8%B7%D8%A7%D9%86%D8%AA%D8%B9%D8%B1%D8%B1%D8%B1%DB%8C%D8%AA.jpg

سوات میں ایک بارپھر حصول علم کیلئے گھروں سے نکلنے والے معصوم بچوں کی وین پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ہے ، حملے میں وین ڈرائیور جاں بحق جبکہ 2 بچےزخمی ہوگئےہیں۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ سوات کےعلاقے گلی باغ میں آج صبح صبح اس وقت پیش آیا جبکہ بچےاپنے معمول کے مطابق وین میں سوار ہوکر اسکول جارہے تھے۔

جیسے ہی وین گلی باغ کے مقام پر پہنچی تو نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کردی،فائرنگ کے نتیجے میں نجی اسکول کی وین کے ڈرائیور محمد حسین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ 2 طلبہ زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والوں میں شامل تیسری جماعت کے طالب علم منون ولد سیف اللہ کو 3گولیاں لگیں، زخمیوں کو خوازہ خیل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، جبکہ جاں بحق ہونے والے وین ڈرائیورکی لاش کو سرد خانے پہنچادیا گیا ہے۔


ڈی پی اوسوات زاہد مروت نے واقعہ سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقےکو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے، ملزمان کی تلاش جاری ہےتاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے، اس واقعہ کا ہدف بچے نہیں بلکہ وین ڈرائیور تھا،تحقیقات جاری ہیں جبکہ ذمہ داروں کو گرفتار کرلیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1579458261941899268
وزیراعلی خیبر پختونخوا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا سےرپورٹ طلب کرلی ہے اورساتھ ہی سوگوار خاندان سے تعزیت اور زخمی طالب علم کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Pakistan ki badkismati ha ke dushman bhi aisay kam zaraf milay Jo bacho se dartay hain..
Leaders bhi Choor..dako.corrupt milay jin ka sab kuch West m lekan hakomat Pakistan m kartay hain.
 

Raza888

Councller (250+ posts)
Dehshatgardi barhe gi to dehshatgardi k khilaaf larne k liye dollars milen ge. Mubarek ho gernailun ko swat main wohi drama kamyabi se re telecast kerne pe.