شیخ رشید سے معاملات طے پاچکے ہیں ، ن لیگ کے خلاف ہوں: حریم شاہ

sheikh-rasheed-hareem-shah-ssd-tr.jpg


متنازع سوشل میڈیا سینسیشن ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید سے متعلق کہا ہے کہ شیخ رشید سے اب کوئی اختلاف نہیں، معاملات طے پاچکے ہیں۔

حریم شاہ نے سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ن لیگ کی کبھی حمایت نہیں کی، اس کے ہمیشہ خلاف رہی ہوں، تحریک انصاف کی سپورٹر ہونے کے باوجود پی ٹی آئی کے کچھ لوگ میرے خلاف ہیں۔

حریم شاہ نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر سمیت پی ٹی آئی کے متعدد لوگ میرے خلاف ہیں، ایک ویڈیو کی وجہ سے شہزاد اکبر کے کہنے پر مجھ پر مقدمہ بنایا گیا۔


ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی منی لانڈرنگ نہیں کی ہے۔ جبکہ وہ خود ماضی میں بھاری رقم کے ساتھ ویڈیو بناتے ہوئے اعتراف بھی کر چکی ہیں کہ وہ یہ اپنے ساتھ پاکستان سے لائی ہیں جبکہ انہیں ایف آئی اے یا کسی دوسری سیکیورٹی ایجنسی نے نہیں روکا۔

یاد رہے کہ آج سندھ ہائیکورٹ میں دورانِ سماعت ٹک ٹاکر حریم شاہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ حریم شاہ کو مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے، حریم شاہ ایف آئی اے میں پیش ہوئیں تو روک کر دھمکیاں دی گئیں۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو ہدایت جاری کی کہ اگرضرورت ہے تو حریم شاہ کو سیکیورٹی فراہم کرنے پر غور کریں۔
 
Last edited by a moderator: