عمران خان کی سیاسی موت

Urdu speaking

Minister (2k+ posts)
یہ دھکا کس نے دیا تھا؟





141109190600_imran_khan_pti_politician_cricketer_640x360_afp_nocredit.jpg

پاکستان تحریک انصاف نے دھاندلی کے الزامات سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو تسلیم کیا ہے۔​
2013 کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے عدالتی کمیشن کی رپورٹ کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان یقینی طور پر یہ سوچ رہے ہوں گے کہ اُنھیں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن کے قیام کا مشورہ کس نے دیا تھا؟پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو بھی تو یہ معلوم ہوگا کہ اُن کے پاس منظم دھاندلی کے ثبوت نہیں ہیں۔ اگر ہوتے تو وہ یہ ثبوت جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش کیے جا چکے ہوتے۔ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ گذشتہ عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق ناقابل تردید شواہد پہلے اکھٹے کیے جاتے تو پھر اس کے بعد حکومت پر دباؤ ڈال کر عدالتی کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کیا جاتا لیکن اس کے اُلٹ ہوا۔ اور پی ٹی آئی نے پہلے حکومت پر دباؤ ڈال کر عدالتی کمیشن کی تشکیل کروائی اور اس کے بعد پارٹی کارکنوں سے کہ کہ اگر اُن کے پاس منظم دھاندلی کے بارے میں کوئی ثبوت ہیں تو وہ جلد از جلد پارٹی کے دفتر میں پہنچائیں۔

چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی عدالتی کمیشن نے جب منظم دھاندلی سے متعلق تحقیقات شروع کیں تو شائد پاکستان تحریک انصاف کو یہ امید تھی کہ عدالتی کمیشن جسے فوجداری عدالت کے اختیارات بھی حاصل تھے، ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے گی۔اس ٹیم میں فوج کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی اور ایم آئی کے اہلکار بھی شامل ہوں گے اور یہ ٹیم ریٹرنگ افسران کے علاوہ دیگر افراد سے پوچھ گچھ کرے گی لیکن ایسا نہیں ہوا ۔اگرچہ پاکستان تحریک انصاف نے دل پر پتھر رکھ کر اس عدالتی کمیشن کے فیصلے کو قبول کیا ہے لیکن جماعت کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کا کہنا ہے کہ اگر عدالتی کمیشن مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دیتا تو شائد کمیشن کی فائنڈنگز کچھ اور ہوتیں۔


141201112851_imran_khan_pti_ralley_2_624x351_epa.jpg

مبینہ دھاندلی کی تحقیقات عدالتی کمیشن سے کروانے کے لیے تحریک انصاف نے اسلام آباد میں دھرنا دیا تھا​
پاکستان تحریک انصاف تھیلے بھر کر ثبوت عدالتی کمیشن کے سامنے پیش کرنے کا دعویٰ تو کرتی رہی ہے لیکن وہ محض ردی کے کاغذ ہی ثابت ہوئے کیونکہ ایک بھی ثبوت منظم دھاندلی کے الزامات ثابت نہ کرسکا۔مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن کی تشکیل کے لیے 14 اگست 2014 میں لاہور سے لانگ مارچ کرنے والے عمران خان پہلے یہ دعویٰ کرتے رہے کہ مبینہ دھاندلی میں فوج کے خفیہ ادارے ایم آئی کے ایک بریگیڈیر ملوث ہیں جن کا نام پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے آج تک نہیں بتایا۔سنہ 2013 کے انتخابات کے دوران جسٹس افتخار محمد چوہدری پاکستان کے چیف جسٹس تھے اور عمران خان نے افتخار محمد چوہدری کی بحالی کی تحریک میں حصہ لیا وہ پاکستان کے سابق چیف جسٹس کو قوم کا مسیحا قراد دیتے تھے۔

لیکن جب اُنھوں نے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر قومی اسمبلی کے چار حلقے کھولنے سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کی درخواست کو ترجیحی بنیادوں پر سننے سے انکار کردیا اور افتخار چوہدری کی ریٹائر ہو گئے تو پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے منظم دھاندلی کے تمام تر الزامات خفیہ ادارے کے بریگیڈیر کے بجائے سابق چیف جسٹس پر دھر دیے۔پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے عدالتی کمیشن کے سامنے گواہان کی جو فہرست پیش کی تھی اس میں افتخار محمد چوہدری کا نام شامل نہیں تھا۔
کیا کرنا چاہتے


جب انتخابی اصلاحات نہیں کی جاتیں اس وقت تک دھاندلی کو روکنا ناممکن ہے۔ اگر انتخابی اصلاحات نہ ہوئیں تو پھر ملک میں ہونے والے ہر انتخابات میں دھاندلی شکاتیں زور پکڑتی جائیں گی اور عدالتی کمیشن بننے کے باوجود بھی منظم دھاندلی کبھی بھی ثابت نہیں کی جاسکے گی۔
ماہر قانون ایس ایم ظفر


پاکستان کے سابق چیف جسٹس نے عمران خان کے خلاف مقامی عدالت میں ہتک عزت کا دعوی بھی دائر کر رکھا ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین موجودہ چیف جسٹس ناصر الملک کو ایک قابل جج اور قابل احترام سمجھتے ہیں لیکن آیا کیا وہ اُن کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ اپنے اس بیان پر قائم رہیں گے یا پھر اُن کے ساتھ بھی سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی طرح کا رویہ رکھیں گے اس کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔یاد رہے کہ پاکستان کے موجودہ چیف جسٹس اگست کے آخر میں ریٹائر ہور ہے ہیں۔سنئیر صحافی طلعت حسین کہتے ہیں کہ عدالتی کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان کو اپنی جماعت کی دوبارہ صف بندی کرنی چاہیے اور ایسے افراد کی نشاندہی کی جانی چاہیے جنہوں نے بغیر ثبوتوں کے عدالتی کمیشن کے قیام کے مطالبے کی حمایت کی تھی۔


150106133319_imran_khan_640x360_epa_nocredit.jpg


اُنھوں نے کہا کہ عدالتی کمیشن کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا ہے اور لوگوں کو پی ٹی آئی پر اعتماد بحال کرنے میں ایک عرصہ درکار ہوگا۔
ماہر قانون ایس ایم ظفر کہتے ہیں کہ جب انتخابی اصلاحات نہیں کی جاتیں اس وقت تک دھاندلی کو روکنا ناممکن ہے۔ اگر انتخابی اصلاحات نہ ہوئیں تو پھر ملک میں ہونے والے ہر انتخابات میں دھاندلی شکاتیں زور پکڑتی جائیں گی اور عدالتی کمیشن بننے کے باوجود بھی منظم دھاندلی کبھی بھی ثابت نہیں کی جاسکے گی۔پاکستان تحریک انصاف کی مخالف سیاسی جماعتیں جہاں عمران خان سے عدالتی کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد معافی کا مطالبہ کرہی ہیں وہیں ان جماعتوں کی طرف سے یہ مطالبہ بھی زرو پکڑتا جارہا ہے کہ ان محرکات کو جاننے کے لیے بھی عدالتی کمیشن بنایا جائے جن کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں دھرنا دیا تھا
 
Last edited by a moderator:

Urdu speaking

Minister (2k+ posts)
عمران خان نے جتنے بلند دعوے کیے ایک کے بعد ایک سب جھوٹ پے مبنی نکلے ...عمران خان نے یہ ثابت کردیا کا ایک کھلاڑی کھبی بھی کامیاب سیاست دان نہیں بن سکتا ...اب نواز شریف کی موجیں موجیں ...عمران خان نے ان کروڑو لوگوں کے دل توڑے دے اپنی بیوقوف وانا سیاست سے جو عمران خان کی مسالا دار باتوں میں اکر سیاست میں جلوہ افروز ہوۓ تھے کچھ عرصے کے لیے خاص طور پر ایک پڑھا لکھا طبقہ اب وہ ایسے
رفو چکر ہوں گے کہ آئندہ ان کے باپ کی بھی توبہ توبہ
(huh)
 
" اور انہوں نے تدبیر کی اور اللہ نے تدبیر کی اور اللہ سب سے بہتر تدبیر کرنیوالا ہے "
 

WatanDost

Chief Minister (5k+ posts)
فلحال تو قوم " عدلیہ کا جنازہ " پڑھ رہی ہے
نورے قبر کھدائی کا کام جاری رکھیں


تدفین دونوں کی ساتھ ہی کریں گے انشاء الله


مٹھ رکھ


 

Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
عمران خان نے جتنے بلند دعوے کیے ایک کے بعد ایک سب جھوٹ پے مبنی نکلے ...عمران خان نے یہ ثابت کردیا کا ایک کھلاڑی کھبی بھی کامیاب سیاست دان نہیں بن سکتا ...اب نواز شریف کی موجیں موجیں ...عمران خان نے ان کروڑو لوگوں کے دل توڑے دے اپنی بیوقوف وانا سیاست سے جو عمران خان کی مسالا دار باتوں میں اکر سیاست میں جلوہ افروز ہوۓ تھے کچھ عرصے کے لیے خاص طور پر ایک پڑھا لکھا طبقہ اب وہ ایسے
رفو چکر ہوں گے کہ آئندہ ان کے باپ کی بھی توبہ توبہ
(huh)
جو تم لوگ ٢٠ سال سے نواز اور زرداری کو ووٹ دے رہے ہو جواب میں کیا ملا بابا جی کا تھالو
 

back to the future

Chief Minister (5k+ posts)
جب کوئی قتل ہوتا ہے تو سامنے صرف ایک لاش ہی پڑی ہوتی ہے

اسکے بعد پولیس لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مورٹم اور شواہد اکٹھے کرنے کا کام کرتی ہے

پی تی ای نے اپنے شبھات ظاہر کر دے تھے
اب تحقیقات کرنا حکومتی اداروں کا کام تھا
لیکن حکومتی اداروں کی کرپشن اور نہ اہلی واضح تھی

اور جب باوجود مطالبات کے چار حلقے نہیں کھولے گے
تو پھر ایک غیر جانبدار کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا گیا
اور اسکو ایک انویسٹی گٹش ٹیم بنانے کے اختیار بھی دے گے

تاکے حکومت تحقیقات پر اثر انداز نہ ہوسکے

لیکن کمیشن نے تحقیقات کیوں نہیں کروائی یہیں پر اس کمیشن کی کریڈیبلٹی کا سوال بھی اٹھتا ہے

یہیں اس کمیشن نے حکومت کو فائدہ دیا

باقی بی بی سی کی کی رپورٹ نری بکواس ہے
اور پچھلے الیکشن میں برطانیہ کے کردار ادا کرنے شکوک و شبہات بڑھاتا ہے

یہ ایک انکوائری کمیشن تھا نا کے عدالت جہاں ایک ملزم ہوتا ہے اور اسکے خلاف ثبوت پیش کرنے ہوتے ہیں
 

M.Sami.R

Minister (2k+ posts)
وہ لوگ احمقوں کی جنت میں آوارہ گردی کررہے ہیں جو سمجھ رہے ہیں کہ عمران خان کی سیاسی موت ہوگئی۔ عمران خان کی سیاسی موت تب ہوگی جب ن لیگ پورے پاکستان خاص کر پنجاب سے پولیس کی غنڈہ گردی کا خاتمہ کردے گی، عام شہری تھانے میں جاتے ہوئے ڈریں گے نہیں،۔ عمران خان کی سیاسی موت تب ہوگی جب ن لیگ ایک مافیا کی بجائے ایک سیاسی پارٹی کی شکل اختیار کرلے گی، جب نواز شریف اپنے پورے کنبے کو پاکستان کے سینے سے اکھاڑ کر گٹر میں پھینک دے گا، جب پٹواریوں کو زمینوں پر قبضوں کے لئے استعمال کرنا بند کردیا جائے گا، جب سڑک پر چلتے ہوئے شخص کو لٹنے کا خوف نہیں ہوگا، جب لوگ ہسپتالوں میں آلات و سہولیات کی کمی کی وجہ سے موت کا شکار نہیں ہوں گے، جب پولیس حکمرانوں کی لونڈی کا کام کرنا بند کردے گی، جب بیرون ملک ہر پاکستانی کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا، جب روزگار کے لئے پاکستانیوں کو بیرون ملک دھکے نہیں کھانا پڑیں گے،۔

یہ الگ بات ہے کہ عمران خان اگر حکومت میں آتا ہے تو یہ سب کرپاتا ہے یا نہیں، لیکن ن لیگ اور پیپلز پارٹی مافیا کے خلاف عوام کے دل میں اتنی نفرت ہے کہ عمران خان جتنی مرضی حماقتیں کرلے، لوگوں کی امید بھری نظریں اسی کی طرف اٹھی رہیں گی۔
 
Last edited:

remykhan

Chief Minister (5k+ posts)
You can buy the judges you can use the media but you cannot stop IK's followings, rest assured next time round he will have more people on the roads you can ever imagine.
 

Jshah

Minister (2k+ posts)
عمران خان نے جتنے بلند دعوے کیے ایک کے بعد ایک سب جھوٹ پے مبنی نکلے ...عمران خان نے یہ ثابت کردیا کا ایک کھلاڑی کھبی بھی کامیاب سیاست دان نہیں بن سکتا ...اب نواز شریف کی موجیں موجیں ...عمران خان نے ان کروڑو لوگوں کے دل توڑے دے اپنی بیوقوف وانا سیاست سے جو عمران خان کی مسالا دار باتوں میں اکر سیاست میں جلوہ افروز ہوۓ تھے کچھ عرصے کے لیے خاص طور پر ایک پڑھا لکھا طبقہ اب وہ ایسے
رفو چکر ہوں گے کہ آئندہ ان کے باپ کی بھی توبہ توبہ
(huh)

فلحال تو قوم " عدلیہ کا جنازہ " پڑھ رہی ہے
نورے قبر کھدائی کا کام جاری رکھیں


تدفین دونوں کی ساتھ ہی کریں گے انشاء الله


مٹھ رکھ
 
اب تو لگتا ہے عمران خان کی حمایت صرف سوشل میڈیا پہ ہی رہ گئی ہے ۔ اگر 2015 میں الیکشن ہو گئے تو عمران خان کو مشکل سے چند سیٹیں ملیں گی ،صرف کے پی صوبہ سے :)
Tum logon ki Kham Khyalai hai Imran k sath Jo log kal The wo Aaj B khare hain