مارگلہ کے جنگلات میں آگ لگانے والا ٹک ٹاکر گرفتار:خاتون ٹاک ٹاکر کون ہیں؟

dolly-margala-hills-fire-tk.jpg


اسلام آباد پولیس نے مارگلہ ہلز کے جنگلات کو آگ لگانےوالے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس نے جنگلات کو آگ لگانے کے کیس میں ایک ٹک ٹاکر کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا ہے۔

خاتون ٹک ٹاکر ڈولی سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں،ڈولی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،مقدمہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعبہ ماحولیات سی ڈی اے کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ٹک ٹاکرزکی جانب سےمبینہ طورپرمارگلہ ہلز نیشنل پارک کے علاقےمیں آگ لگائی گئی جس پر محکمہ ماحولیات نے اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دی تھی۔

خاتون ٹاک ٹاکر ڈولی سوشل میڈیا پر مقبول ہیں، وہ ایک مشہور پاکستانی فیشن ڈیزائنر، سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت، ماڈل اور ٹک ٹاکر ہیں، جو 16 اگست 1994 کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔


ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ان کا اکاؤنٹ ’ڈولی فیشن‘ کے نام سے ہے جہاں ان کے 11 اعشاریہ 5 ملین فالوورز ہیں لیکن ڈولی نے اپنے اکاؤنٹ سے صرف 19 صارفین کو فالو کررکھا ہے، جبکہ اُن کی تمام ٹک ٹاک ویڈیوز پر اب تک 319.9 ملین لائکس ہیں،انسٹاگرام پر ڈولی کے 4 لاکھ 75 ہزار فالوورز ہیں۔

ٹک ٹاکر کے پاس ’ڈولی گرل فیشن‘ کے نام سے ملبوسات کی ایک آفیشل لائن ہے،جو موسمی فروخت، وزن میں کمی کی مصنوعات کے ساتھ ساتھ خوبصورتی اور کاسمیٹک اشیاء بھی پیش کرتی ہے۔


دو روز قبل ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں،ایک ویڈیو میں خاتون جنگلات میں لگی آگ کے ساتھ ویڈیو بنارہی تھی جبکہ دوسری میں دو نوجوان لائٹر سے جنگلات میں آگ لگاتے ہوئے ویڈیو بنارہے تھے۔

اس سے قبل ایبٹ آباد میں نوجوان کو جنگلات میں آگ لگاکر ویڈیو بنانے پر گرفتار کیا گیا تھا،محکمہ وائلڈ لائف نے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلیے سخت قوانین لاگو کرنے پر زور دیا ہے۔
 
Advertisement

3351399

Politcal Worker (100+ posts)
خدارا ایسے کچرے کے لیے ان کا لفظ مت استعمال کریں۔ اس یہ وہ کرتی ہے کرتا ہے وغیرہ کافی ہے۔ جیسے باقی خبروں میں لکھا ہوتا ہے۔۔ مقتول رکشہ چلاتا تھا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والی دو بچوں کی ماں تھی۔ وغیرہ۔ اگر ان کو عزت نہیں دے سکتے تو ماڈرن امیر مجرموں کو بھی مت دیں۔
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Please don't use their word for such garbage. That's enough of what she does. As written in the rest of the news. The victim was driving a rickshaw. She was the mother of two children who died in the accident. Etc. If you can't respect them, don't give them to modern rich criminals.
?????????
 

3351399

Politcal Worker (100+ posts)
?????????
پوسٹ کی ٹانگ توڑ دی آپ نے۔ اردو کا گھن چکر ہے۔ گوگل ٹرانسلیٹ کریں گے تو محرم سے مجرم بن جائے گا۔۔
Lost in translation.
Asking the reporter not to address modern rich criminals respectfully just because, and save that respect for victims even if they're poor..
 

Citizen X

President (40k+ posts)
پوسٹ کی ٹانگ توڑ دی آپ نے۔ اردو کا گھن چکر ہے۔ گوگل ٹرانسلیٹ کریں گے تو محرم سے مجرم بن جائے گا۔۔
Lost in translation.
Oh shit why is my translate on?

Anyways. Original post abhi urdu mein pardha, thread tik tokker aur jungle ki aag ka hai, yeh beech mein rickshay wali aur 2 bachay beech mein kahan se aa gaye?
 

such786

Senator (1k+ posts)
Kesie kesie kum aqal Haan shurat kie laie kush be ker daitie Haan. She should not be spare and should Baan on social meida and get punished too.
 

3351399

Politcal Worker (100+ posts)
Oh shit why is my translate on?

Anyways. Original post abhi urdu mein pardha, thread tik tokker aur jungle ki aag ka hai, yeh beech mein rickshay wali aur 2 bachay beech mein kahan se aa gaye?
اب انگلش والا حصہ بھی پڑھ لیں۔ تھریڈ جو بھی تھا البتہ پوسٹ رپورٹنگ کے طریقہ کار پر تھی۔ مجرموں کو آپ جناب لکھتے ہیں اور عام عوام کی خبریں تھا تھی کر کے۔
مجرمہ ٹک ٹکاکر امیر مشہور فالورز والی اور فراک میں ملبوس ہے تو اس کو عزت سے مخاطب کیا گیا ہے۔ جس نے اسکے کہنے پر یا اسکی ویڈیو کی خاطر آگ لگائی وہ عام شلوار قمیض والا آدمی یے تو اس کا ذکر عام انداز میں کیا گیا ہے۔
شاید کسی اور کے لئے یہ مسئلہ نہ ہو میرے لئے ہے۔
جانے دیں اتنی اہمیت دینا مقصود نہیں تھا۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
It was really a cheap stunt and could have ended up very lethal both for humans and wild life.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
 
Sponsored Link