مسترد ووٹوں سے ہیرا پھیری ممکن، اسی لیےیہ ای وی ایم کے مخالف ہیں:وزیر اعظم

evvvm-kpk-imran.jpg


وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹس کو عام طریقہ کار کے ذریعے مخالف ووٹوں کو مسترد کر کے انتخابات میں ہیرا پھیری کر سکتا ہے اسی لیے وہ ای وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشین) کی مخالفت کرتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں ایک بار پھر مسترد شدہ ووٹوں کا مسئلہ سامنے آیا۔ مسترد شدہ ووٹوں کا مسئلہ ڈبل اسٹیمپنگ کی وجہ سے ظاہر ہوا۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ 2013کے انتخابات پر جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں بھی یہی بات سامنے آئی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1493842682262835206
ان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹس کو اس وجہ سے ای وی ایم کی مخالفت کرتا ہے کیوں کہ وہ عام طریقہ کار کے ذریعے مخالف ووٹوں کو مسترد کر کے انتخابات میں ہیرا پھیری کر سکتا ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے شیئر کردہ گراف میں دکھایا گیا ہے کہ جس جگہ جے یو آئی ف جیتی ہے وہاں اسے 63ہزار 610 جب کہ پی ٹی آئی 51 ہزار 523 ووٹ لے سکی ہے۔ دوسری جانب مسترد ووٹوں کو دیکھا جائے تو ان کی تعداد 23ہزار113 ہے جبکہ جیتنے والے امیدوار نے 12ہزار87 ووٹوں سے برتری حاصل کی ہے۔