نائیجیریا اور ارجنٹائن کے بعد پاکستان کو جے ایف 17 کیلئے نیا خریدار مل گیا

jf17.jpg


نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق پاکستان کا ایک اور دوست ملک آذربائیجان اب جے ایف 17 تھنڈے طیارے خریدنے جا رہا ہے۔ اس سے قبل ارجنٹائن اور نائجیریا بھی پاکستان سے متعدد جدید ترین بلاک تھری جے ایف 17 تھنڈر طیارے خرید کر اپنی دفاعی وفضائی قوت میں اضافہ کر چکے ہیں۔

اسلام آباد میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران آذربائیجان کے دفاعی اتاشی کرنل مہمان نوروزوو نے کہا کہ پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم پاکستان سے طیاروں کی خریداری کا جائزہ لے رہے ہیں۔ آذربائیجان فضائیہ اپنے اثاثوں خصوصاً لڑاکا طیاروں کی اپ گریڈیشن کے لیے سنجیدگی سے کوشاں ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری ہمارے ایجنڈے میں کلیدی نکتہ ہے۔ ہم پاکستان سے جدید ترین بلاک تھری جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ فضائی قوت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے یکسوئی سے کام کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1455354826456543232
واضح رہے کہ جے ایف 17 طیارے پاکستان اور چین کی مشترکہ کاوش ہیں۔ اس طیارے کو پاکستان کے کامرہ کمپلیکس میں ہی تیار کیا جاتا ہے۔ اس ہمارے ملک کے ایروناٹیکل کمپلیکس (پی اے سی) اور چین کے چینگڈو ایروسپیس کارپوریشن نے مل کر بنایا ہے۔

یہی نہیں 23 مارچ 2019 کو پاکستانی پریڈ میں موجود اس وقت کے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد جے ایف 17 کے کرتب دیکھ کر انتہائی متاثر ہوئے تھے، جس کے بعد اپریل میں ملائیشیا نے پاکستان سے 'جے ایف۔17' لڑاکا طیارے اور ٹینک شکن میزائل خریدنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی تھی۔

اس کے مقابلے میں جنوبی کوریا کا 'ایف اے۔50' لڑاکا طیارہ ہے جسے 'کوریا ایروسپیس انڈسٹری' (کے اے آئی) نے جمہوریہ کوریا کی ائیر فورس (آر او کے اے ایف) کے لیے بنایا ہے اور یہ جدید تربیت دینے والے جہاز اور ہلکے لڑاکا جنگی طیارے کے امتزاج سے بنائے جانے والے ایک ہلکے لڑاکا طیارے کی قسم ہے۔

https://twitter.com/x/status/1455369645201010688
مگر اس نسل کے اور اس نوعیت کے لڑاکا طیارے 100 ملین ڈالر فی طیارہ کی قیمت پر فروخت ہوتے ہیں جب کہ جے ایف۔17 کا ایک طیارہ صرف 30 ملین ڈالر کی انتہائی سستی قیمت پر بیچا جارہا ہے اور اس کی لاگت خریدار کے لیے اسے بے حد پرکشش بناتی ہے۔

جے ایف۔ 17' مکمل طور پر لڑاکا جنگی طیارہ ہے۔ جے ایف۔17 بلاک تھری جدید اور انتہائی طاقتور ریڈار سے لیس ہے۔ نظر سے بھی آگے کی وسعت رکھنے والے اس ریڈار کو 10 کلو میٹر دور فاصلے تک مار کرنے والے ایس ڈی۔10 اے میزائلوں کی رہنمائی کی صلاحیت رکھتا ہے تاکہ وہ ٹھیک اپنے ہدف کو نشانہ بنائیں۔

6146ecaa75c85.jpg


یہ طیارہ زیادہ بڑے دائرے میں جنگ لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں بارود اٹھانے کی زیادہ صلاحیت ہے۔ نظر سے آگے تک دیکھنے کی صلاحیت اس طیارے میں موجود ہے۔ فضا میں تیزی سے پہلو بدلنے کی صلاحیت کہیں بڑھ کر ہے۔ اس کے علاوہ فضا سے زمین اور فضا سے سمندر میں کی جانے والی کارروائیوں کی بہترین صلاحیت بھی اس طیارے کو دیگر پر فوقیت دیتی ہے۔

جے ایف۔17 تھنڈر لڑائی یا حربی لحاظ سے بھی کامیاب طیارہ ہے جسے ارجنٹائن، میانمار اور نائیجیریا برآمد کیا جا چکا ہے جبکہ بعض دیگر ممالک سے بھی مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔