پولینڈ میں 15 روزہ ویزہ دیاجائے گا،طلبہ مس ایڈونچر سے گریز کریں:سفارتی حکام

ukrain.jpg


یوکرین سے انخلا کے بعد پولینڈ میں پناہ لینے والے طلبہ کیلئے سفارتی حکام نے اہم بیان جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سفارتی حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو انسانی بنیادوں پر پولینڈ کا 15 روز کا ویزہ دیا جائے گا، تاہم اس ویزے میں طلبہ پولینڈ سے باہر نہیں جاسکیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1497848735014993920
سفارتی حکام کے مطابق طلبہ کو ان 15 روز کے اندر پاکستان واپس آنا ہوگا، گزشتہ روز بھی جرمنی کی سرحد سے 15 پاکستانیوں کو پکڑا گیا ہے، مس ایڈونچر کی کوشش کرنے والا کوئی بھی شخص نتائج کا خود ذمہ دار ہوگا۔

اس حوالے سے یوکرین میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 380 پاکستان شہری مختلف سرحدوں کے کراسنگ پوائنٹس تک پہنچا دیئے گئے ہیں، جنگ زدہ علاقوں سے مزید 125 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

سفارتخانے کے مطابق اب تک 7 طلباء کو ٹرنوپل اور 38 طلباء لفیف پہنچ چکے ہیں، 9 طلباء کو ہنگری جبکہ 4 کو رومانیہ بھیجا جائے گا۔

 
Last edited:

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
جب سے دو برس قبل چین میںے سٹوڈنٹ نے ہنگام مچایا تھا ، سکرین پر ہیرو بننے کو میڈیا کیلئے جھوٹی سچی وڈیو بنوائی تھیں اور پاکستان میں لکھے سکرپٹ پڑھے اور پھر ہمارے اینکرز نے دکھاوے کے جذباتی ڈرامے کیئے تھے۔ بعض دفعہ جعلی ماں باپ دکھائے ، ان فارن پاکستانی سٹوڈنٹس سے نفرت سی ہو گئی ہے کوئی ضرورت نہیں انکو واپس لانے پر ٹیکس کی رقم خرچ کرنے کی ۔ اگر کسی کو یورپ طرف بھاگنے کی کوشش میں کچھ ہو گیا تو اسکے والدین اور میڈیا اینکرز نے سب الزام پاکستانی قوم پر دھر دینا ہے۔