احسن اور منال خان کی گرودوارہ کرتارپور میں رومانوی تصویر تنقید کی زد میں

ahsan-minaal%20kartaar.jpg


شوبز انڈسٹری کے معروف جوڑے اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام گرودوارہ کرتارپور صاحب کے صحن میں آپس میں بغل گیر ہیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین کچھ زیادہ خوش نہیں ہوئے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ جوڑے کو اس بات کا خیال کرنا چاہیے کیونکہ کرتارپور سکھ برادری کیلئے مقدس اور عبات گاہ کا درجہ رکھتی ہے. کسی بھی مذہب سے تعلق ہو مگر کسی کی عبات گاہ کا احترام تو لازمی کرنا چاہی۔

a63cd772-e7a5-4533-8dc5-69c22b5140f4.jpg


منال خان اور احسن محسن کی مذکورہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں خوشگوار اور رومانوی انداز میں قہقہہ لگاتے ہوئے تصویر بنوا رہے ہیں. تاہم یہ انداز دیکھنے والوں کو زیادہ پسند نہیں آیا۔

فیصل نامی صارف نے کہا کہ کیا وہ لوگ گھر میں گلے ملنے یا چومنے والا کام نہیں کر سکتے جو ایک عبادت کی جگہ کر رہے ہو؟

WhatsApp Image 2022-01-18 at 10.29.23 AM.jpeg


عنائزہ نے کہا کہ پتہ نہیں پاکستانی کپلز کونسی انگلش فلم میں کام کر رہے ہیں. یہ یہی سب کرنے کیلئے شادی کرتے ہیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان جیسے جوڑوں نے نئی نسل خراب کر لے رکھ دی ہے۔

افشین نے کہا کہ وہ کیا سوچ رہے ہیں یہ تاج محل کے سامنے کھڑے ہیں؟

جبکہ ایمی نے کہا کہ انہیں مذہبی نوعیت کی جگہ کا احترام کرنا چاہئے۔

4a379d14-6cd0-4280-a457-f88079fc7542.jpg


سعدی خان نے کہا واقعی اگر انسان میں حیا نہ رہے تو وہ کہیں بھی کچھ بھی کر سکتا ہے۔

ضیا الرحمان نے کہا مذہب کسی کا بھی ہو احترام لازمی ہے۔

dcb1ca50-bbfe-4656-9157-10e33a2025b9.jpg
 
Last edited:

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
کنجروں کو بتانا ضروری ہے کہ وہ سکھون کی عبادت گاہ بلکہ ان کا ایک کافی اہم مقدس روحانی مقام ہے۔ یہ درست ہوتا ہے کہ وہ لوگ جب مسلمانوں کی عبادت کی مقدس جگہوں پر جاتے ہیں تو انتہای احترام اور تکریم سے پیش آتے ہیں مگر ہم یہ سوچ کر جاتے ہیں کہ یہ کونسا سچے مذہب ہیں اور نہ ہی یہ جنت میں جائیں گے (حالانکہ غیر مسلم اپنی انسانیت کی وجہ سے جنت میں جائیں گے) ان کی مقدس جگہوں کا احترام کرنے کی کیا ضرورت؟