موجودہ اتحادی حکومت کو پتا لگ چکا ہے کہ عمران خان کو انتخابات ہرانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو چکا ہے اور اس کا سب سے زیادہ یقین مسلم لیگ ن کو ہے اس لیے بھاگنے میں ہی ان کی عافیت ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جی این این نیوز کے پروگرام خبر ہے میں ایک سوال کہ "نگران حکومتی سیٹ اپ کے لیے...
عمران خان نے لانگ مارچ یا دھرنے کی کال دے دی تو پاکستان بھر میں اس کی مقبولیت اس کی پشت پر ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی وتجزیہ نگار کامران خان نے گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے کہا کہ سیاسی پنڈتوں کا کسی سیاستدان کے مقبول یا نامقبول ہونے کی پیشین گوئی کرنا بہت آسان...
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو 6 نشستوں پر ملنے والی کامیابی پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
چوہدری پرویز الہٰی نے ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ کپتان کی کیپٹن اننگز، 13 جماعتی اتحاد کو کلین بولڈ کر دیا،...
ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ انتخابات میں ایک بار پھر عمران خان بیانیہ جیت گیا، پاکستان کے عوام نے ان 13جماعتی اتحاد کو مسترد کردیا۔ ملتان میں ہارنے کی وجہ موروثی سیاست کو کہا جاسکتا ہے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہاکہ اللہ...
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کیا عمران خان میں ذرہ برابر بھی شرم باقی ہے؟ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان جیسا چھوٹا اور متعصب شخص کبھی نہیں دیکھا، شرم آنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجائے...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں مریم اور شہباز کے بری ہونے پر غدار کسے کہہ رہے ہیں؟ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کرنے پر وہ کسے شرم دلا رہے ہیں؟
جاوید لطیف نے عمران خان کے بیان کا اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ...
سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں اختلاف رائے شدید ہو گیا ہے، عمران خان اپنے آپشنز محدود کر کے بند گلی میں جارہے ہیں۔ سہیل وڑائچ نے کہا کہ عمران خان سڑکوں اور پارلیمنٹ دونوں آپشنز کھلے رکھنا چاہتے ہیں۔
سہیل وڑائچ نے کہا کہ تحریک انصاف فیس سیونگ چاہتی ہے تو...
سابق وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کوئی رکن نہیں خرید رہی تھی اگر ہم نے کوئی رکن خریدا تھا تو وہ کہاں گیا؟ عدم اعتماد سے پہلے نظر آ رہا تھا تحریک ہمارے خلاف جائے گی لیکن کنفرم نہیں تھا۔ وفاق اور صوبائی حکومتیں ہماری تھیں چاہتے تو بندے خرید سکتے تھے۔
نجی چینل اے آر وائی کے پروگرام...
اصل مسئلہ فیصلہ بدلنے کا نہیں مل بانٹ کر کھانے کا ہے جس پر عمران خان راضی نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سنو ٹی وی کے پروگرام @ جوائنٹ سیشن میں ایک سوال کہ "پاکستان میں اداروں اور شخصیات پر سے اعتماد ٹوٹنے کا ذمہ دار اصل میں ہے کون؟" کا جواب دیتے ہوئے سینئر صحافی وتجزیہ نگار اطہر...
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے آڈیو لیکس سے متعلق عمران خان کے بیان پر ردعمل دیدیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز شریف نے اپنے بیان میں عمران خان کی ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی بات کی اس لیے کوئی حیثیت نہیں کیونکہ جب آپ وزیرِ اعظم تھے تو اپنے مخالفین کی...
حکمران جماعت کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ جو بھی قانون توڑے گا اسے سزا ملے گی، اگر عمران خان نے جرم کیا ہے تو سزا بھگتنے کیلئے تیار ہوجائیں۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے یہ گفتگو سماءٹی وی کے پروگرام"میرے سوال"میں میزبان منصور علی خان کےسوالوں جواب دیتےہوئے کی اور...
اڈیالہ میں ہیلی کاپٹر کی فنی خرابی کےباعث ہنگامی لینڈنگ کے موقع پر گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلتے بچوں کے ساتھ سابق وزیراعظم عمران کی دلچسپ گفتگو وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے واپسی کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہیلی کاپٹر کو فنی خرابی کے باعث اڈیالہ کے نواحی گاؤں کےایک...
سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ضمنی انتخابات والے حلقوں میں جلسے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر و سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ: یہ انتخابات سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں...
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے گزشتہ روز کے اہم پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ سابق وزیراعظم ممکنہ لانگ مارچ سے قبل پنجاب اور کے پی میں اہم انتظامی تبدیلیاں کریں گے۔
نجی چینل اے آے وائے کا دعویٰ ہے کہ سینئر پارٹی رہنماؤں سے ہونے والی...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے کرپٹ ترین لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں۔ اس نے گزشتہ انتخابات سے قبل کئی وعدے کیے، وزیر اعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا وعدہ کیا، ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا جو معلوم نہیں کدھر گئے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا...
سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی منافقت نئی آڈیو لیک نے بے نقاب کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک عمران کی نئی آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیرعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی...
پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ مجھے نواز شریف سے ملنے کا شوق نہیں، میں تو 5 سال بعد مونس الہٰی کی فیملی سے ملنے لندن آیا ہوں۔ کافی عرصہ ساتھ رہنے کے بعد انسان کو سیکھ جانا چاہیے، مجھے تو نوازشریف کے گھر کا بھی پتہ ہے ان کے ایک ایک فرد کو اچھی طرح جانتا ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے لندن میں گفتگو کرتے...
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کوئی بھی آجائے مجھے فرق نہیں پڑتا، یہ لوگ مرضی کا آرمی چیف لانا چاہتےہیں، ایسا کرنا تو سیکیورٹی تھریٹ ہوگا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں ایوان وزیراعلی90 شاہراہ قائداعظم پر سینئر صحافیوں سے ملاقات کی ، اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف نے آرمی...
الیکشن کمیشن نے اسٹیٹ بینک سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کا توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف مالی گوشواروں میں ظاہر نہ کرنےکے معاملے پر اسٹیٹ بینک سے عمران کے بینک اکاوئنٹس کی تفصیلات مانگ لیں۔
الیکشن کمیشن نے اسٹیٹ بینک...
وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالمی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے ہونے والے انٹرویو میں بتایا کہ عالمی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان سے پہلے یہاں آنے والے وزیر اعظم پاکستان نہ صرف بد تمیز، جھوٹے اور نرگسیت پسند بھی تھے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار گارڈین کو دیئے گئے...