وزیر اعظم وزراء پر برس پڑے ، 2 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں

shehbaz-sharif-load-sheding-brs.jpg


وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کچھ بھی کریں لیکن دو گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ قابل برداشت نہیں۔
نجی چینل کے مطابق وزیراعظم نے بجلی کی غیر معمولی لوڈشیڈنگ ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ جس میں بجلی کے محکموں سے منسلک افسران کو اقدامات کی ہدایت کی اور عدالت میں پیشی کے بعد فوری متعلقہ افسران کو طلب کیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں سرکاری افسران کے علاوہ (ن) لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، مصدق ملک اور دیگر نے بھی شرکت کی۔


اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ صرف 2 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے اس پر وزیراعظم شہبازشریف نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا لوڈشیڈنگ 10 گھنٹے سے زائد ہے، میں آپ کے جھوٹ کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں، اگر آپ مجھے لوڈشیڈنگ کی یہ تاویل دے رہے ہیں تو میں نہیں مانتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کچھ بھی کریں لیکن دو گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ کچھ برداشت نہیں، مجھے وضاحتیں نہیں چاہئیں، عوام کو مشکل سے نکالیں، عوام کو لوڈشیڈنگ کی تکلیف سے نجات چاہیے، عوام تکلیف میں ہوں اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
 

Res1Pect

Minister (2k+ posts)
اس وقت ملک پر قابض مافیا نے ایک طویل دورانئے کا کھیل یا یوں کہیئے ایک نئی ڈرامہ سیریل شروع کی ہے ...

عوام کو الو بناؤ

اس ڈرامے کے لیے تعاون کیا ہے

ایف آئ اے
پاکستانی عدلیہ
بکاؤ میڈیا

اور

امپورٹڈ مصنوعات پاکستان میں متعارف کرنے والے ادارے '' فوجی لیور لمیٹڈ
نے

اس ڈرامے کی پہلی قسط میں ایف آئ اے نے شہباز اور اسکے بیٹے کی 'گرفتاری ' مانگی ہے (کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ضمانت پر ہونے کی وجہ سے انھیں گرفتار تو کیا نہیں جا سکتا ...اس لیے ... لوگوں کو الو بناؤ

اسی قسط میں شہباز نے وی آئ پی لوگوں کی مراعات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے (جو کہ صرف اعلان تک محدود ہے ... لوگوں کو الو بناؤ

آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا
 

Jazbaati

Minister (2k+ posts)

No matter how much lies they spread via GEO and other lifafa news, the awaam is not stupid. I'm pretty sure most people will realize the price of everything has gone up and who put the fuel prices up instead of buying from Russia.

Their propaganda is only believed by khotha phatwaris.
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Kab tak banain gein??Kisi aik jagah dakka lag jana ha..dramay aur ullo bna ne ka amal bohat arsay se jari ha.lekan is m kafi faraq aya ha social medias ki wajah se.
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Drama bazi...except corrupt Bureaucrates who know how to handle Showbaz others all Bureaucrats hate and fed up with Showbaz dramay bazian for ajlas.meetings.. action le lia..sakht anger..etc..
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
???????

چلو اسی بہانے پی پی پی والوں کو خوب ڈانٹ ڈپٹ دیا ۔ آخر کوئ مخول ہے ، رنگ باز وزیر اعظم ہے ۔
 

PakistanFIRST1

Minister (2k+ posts)
اس وقت ملک پر قابض مافیا نے ایک طویل دورانئے کا کھیل یا یوں کہیئے ایک نئی ڈرامہ سیریل شروع کی ہے ...

عوام کو الو بناؤ

اس ڈرامے کے لیے تعاون کیا ہے

ایف آئ اے
پاکستانی عدلیہ
بکاؤ میڈیا

اور

امپورٹڈ مصنوعات پاکستان میں متعارف کرنے والے ادارے '' فوجی لیور لمیٹڈ

نے

اس ڈرامے کی پہلی قسط میں ایف آئ اے نے شہباز اور اسکے بیٹے کی 'گرفتاری ' مانگی ہے (کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ضمانت پر ہونے کی وجہ سے انھیں گرفتار تو کیا نہیں جا سکتا ...اس لیے ... لوگوں کو الو بناؤ

اسی قسط میں شہباز نے وی آئ پی لوگوں کی مراعات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے (جو کہ صرف اعلان تک محدود ہے ... لوگوں کو الو بناؤ

آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا
FAUJI LIVER LTD.
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
تم لوگ کبھی خوش نہیں ہوگے ۔
مقدمہ چلتا ہے تو اسے ڈرامہ کہتے ہو۔
نہیں چلتا تو اسے ملی بھگت قرار دیتے ہو ۔


اپنے دور میں چمی مین کے وڈیو زبان زد عام پر ہونے کے باوجود نیب کے چیرمین کی باز پرزش نہیں کی



گلیاں ھو جاون سنجیا تے وچ کوکینی یار پھرے ۔

 

hello

Chief Minister (5k+ posts)
یہ بہت بڑا ڈرامے باز ہے اس نے دو تین دن میں لمبے بوٹ بڑی کیپ پہن کر کسی پاور پلانٹ پہنچ کر وہاں سے تصویریں شیر کر دینی ہے کہ میں یہاں بجلی پیدا کروا رہا ہوں