جہانگیر ترین پہلے کہتے تھے عمران خان کے ساتھ ہوں مگر اب خاموش ہیں:شاہ محمود

shah-mehmod-on-jkt-and-khan.jpg


وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان دوستی اور تناؤ کا ذکر تو چلتا ہی رہتا ہے، اس حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی اظہار خیال کردیا، اے آر وائی نیوز کے مطابق پروگرام ”الیونتھ آور“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےجہانگیر ترین پہلے کہتے تھے عمران خان کے ساتھ ہوں مگر اب خاموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے کچھ جگہوں پر رابطے بھی کیے وقت ہی بتائے گا، جہانگیر ترین کو پارٹی سے نہیں نکالا،جہانگیر ترین بیمار ہیں،شوکت خانم میں بھی زیرِ علاج رہے، وزیر اعظم نے تیمارداری کے لیے جہانگیر ترین فون کیا ہے تو ہرج نہیں، وزیر اعظم اور جہانگیر ترین کا قریبی تعلق رہا ہے۔


اپوزیشن کا ذکر کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ خارجہ پالیسی ہو یا معیشت ہر میدان میں بہترین جا رہے ہیں، اپوزیشن نہیں ہمارا چیلنج مہنگائی ہے جس پر توجہ دی گئی، کچھ عرصہ سے پیکج تیار کر رہے تھے جس کا وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا، عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں مسلسل بڑھتی جا رہی ہے، عالمی سطح پر اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں بڑھتی جا رہی ہیں، متوسط طبقے کو ریلیف دینے کے لیے مربوط پلان پرعمل کر رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم نے اسمبلی اور کابینہ میں وزارت خارجہ کی تعریف کی، ارباب شہزاد نے جو معیار بنایا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن چوہدری شجاعت کے پاس گئی لیکن انہوں نے کچھ حاصل نہیں کیا، مسلم لیگ ق نے آج بھی بتا دیا کہ جہاں کھڑے تھے وہیں کھڑے ہیں، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن ممبران نے ہمیں سپورٹ کیا، امید ہے اپوزیشن کے ممبران ہماری سپورٹ کرتے رہیں گے، سیاست میں روابط بحال ہوتے رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پولینڈ اور یوکرین کے وزیر خارجہ سے بات چیت ہوئی، رومانیہ اور برطانیہ کے وزیر خارجہ سے بھی گفتگو ہوئی، اقوام متحدہ میں ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا جا رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان سے عالمی صورتِ حال پر مشاورت ہے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

شاہ محمود قریشی جہانگیر ترین سے حسد کر کر کے ہی مر جائے گا
جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کو ایک آرگنائزڈ پارٹی بنانے میں عمران خان کے ساتھ مل کر دن رات کام کیا، ضرورت پڑنے پر حسب استاطاعت پارٹی کو فنڈز فراہم کیے اور پارٹی کارکنوں میں اپنی عزت بنائی
شاہ محمود کو اپنے مریدوں کی جیبوں سے پیسہ نکالنے کے علاوہ اور آتا کیا ہے؟ اونٹ کی طرح ہر وقت کینہ پروری کام ہے اسکا . اسی لیے پارٹی کارکن اسکی عزت نہیں کرتے
 

zahid.sadiq

Senator (1k+ posts)

شاہ محمود قریشی جہانگیر ترین سے حسد کر کر کے ہی مر جائے گا
جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کو ایک آرگنائزڈ پارٹی بنانے میں عمران خان کے ساتھ مل کر دن رات کام کیا، ضرورت پڑنے پر حسب استاطاعت پارٹی کو فنڈز فراہم کیے اور پارٹی کارکنوں میں اپنی عزت بنائی
شاہ محمود کو اپنے مریدوں کی جیبوں سے پیسہ نکالنے کے علاوہ اور آتا کیا ہے؟ اونٹ کی طرح ہر وقت کینہ پروری کام ہے اسکا . اسی لیے پارٹی کارکن اسکی عزت نہیں کرتے

خان صاحب کو بہت بڑا جھٹکا لگا تھا جب ترین صاحب نا اہل ہوئے تھے، اگر ایسا نہ ہوتا تو آج ترین وزیراعلی ہوتے اور پنجاب کی بیورو کریسی کی ایسی کی تیسی کر دیتا اور ہم کو وسیم اکرم پلس کی منحوس شکل دیکھنا نا پڑتی
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
سب سے بڑا سیٹ بیک اس گدھے نے پہنچایا جس سائیکل چلانے والے کو بوئنگ ٹرپل سیون چلانے کو دیدیا اگر پی ٹی آئی کو شکست ہوئی تو اس میں سب سے بڑا ہاتھ اس گدھے اور اس کے پپھڑ کا ہوگا ویسے لوگ کہتے ہیں اعظم خان نے خان کو حالات سے لاعکم رکھا اور اگر بتایا بھی تو غلط بتایا اور سب اچھا کی رپورٹ دی جبکہ حالات خراب سے خراب تر ہوتے رہے اسی طرح احتساب والے شہزاد اکبر نے بھی ستیاناس کیا جہانگیر ترین کے معاملے کو خراب کیا پرانے ڈی جی ایف آئی اے کو بدلا جس نے پانامہ کی انکوائری کی تھی اور بہت سے آئی جی اور دوسرے بندے اس لئے بد لے کہ گدھے کے بچے کو من مانی کرنے کے لئے فری ہینڈ اور پہھپھڑ چاہئے تھا
بحر حال سانو کی پی ٹی آئی جانے بزدار جانے اس بزدار کا باس مانیکا جانے اور عمران خان جانے جس کو پیکج ڈیل میں جہیز ملا یہ بزدار