اسلام آباد ہائیکورٹ

  1. S

    ملک بھر میں مقدمات درج کرانے کا نیا ٹرینڈ شروع ہوگیا:اسلام آباد ہائیکورٹ

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں جاوید لطیف کی پریس کانفرنس پی ٹی وی پر نشر کرنے پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے، سیکرٹری اطلاعات، ایم ڈی پی ٹی وی اور دیگر کی ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی جب کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل بیرسٹر منور اقبال دوگل...
  2. S

    عدالت کا عافیہ صدیقی کیس کا معاملہ امریکی سفیر کے سامنے رکھنے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکی جیل میں قید پاکستانی شہری ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس میں وزارت خارجہ کو معاملہ پاکستان میں امریکی سفیر کے سامنے رکھنے کا حکم دے دیا ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اپنے وکیل حافظ...
  3. S

    تحریک انصاف کو دھرنے کیلئے امن و امان کی ذمےداری لینی ہوگی: عدالت

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی جانب سے جلسے اور دھرنے کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ اسلام آباد انتظامیہ کو نوٹس کے باوجود کسی کے...
  4. Muhammad Awais Malik

    اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست مسترد کردی ہے، یہ درخواست پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے اسلام آبادمیں 5 یا اس سے زیادہ افراد کےایک جگہ اکھٹے...
  5. Rana Asim

    استعفوں کی منظوری ، تحریک انصاف کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

    پی ٹی آئی اپنے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئی۔ پارٹی کی جانب سے اسلام آباد کی عدالت عالیہ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اسپیکر کو ہدایت دے وہ استعفوں کی منظوری سے متعلق اپنی...
  6. Muhammad Awais Malik

    اسلام آباد پولیس اغوابرائے تاوان میں ملوث؟عدالت نےایس ایچ او معطل کردیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر بیلف نے آئی نائن تھانے سے 6 کروڑ تاوان کیلئے اغوا شخص کو بازیاب کروا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں محمد اویس پراچہ کی جانب سے انڈسٹریل ایریا آئی نائن اسلام آباد کے ایس ایچ او ودیگر کے خلاف مغوی کے بیٹے کی طرف سے درخواست دی گئی جس میں کہا...
  7. S

    توہین عدالت کیس میں عمران خان پر کل فرد جرم عائد کی جائے گی:سرکلر جاری

    خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر کل فرد جرم عائد کی جائے گی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کی کل عدالت پیشی سے متعلق سرکلر جاری کر دیا،لارجر بینچ کل 22 ستمبر دن ڈھائی بجے کیس کی سماعت کرے گا۔ سرکلر کے مطابق کمرہ عدالت نمبر ایک...
  8. S

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم ،لاپتہ شہری 24 گھنٹے میں گھر پہنچ گیا

    سلام آباد سے 22 اگست کو لاپتا ہونے والے حسیب حمزہ بازیاب اسلام آباد میں تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقہ سے اغواء ہونے والے حسیب حمزہ گھر پہنچ گئے ہیں، حسیب حمزہ کے والد خوشی سے نہال ہیں، انہوں نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی کوششوں کی تعریف کی۔ اسلام آباد پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصویرشیئر...
  9. Muhammad Awais Malik

    فیصلوں پر تنقید توہین کے زمرے میں نہیں آتی، اسلام آباد ہائی کورٹ

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں پر تنقید توہین کےزمرے میں نہیں آتی۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری...
  10. Rana Asim

    جو طاقت میں ہوتا ہےپولیس کو استعمال کرتا ہے،اپوزیشن میں آکربرابھلا کہتاہے

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کی، شیریں مزاری عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ کلاسک کیس ہے وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کے حقوق کا تحفظ نہیں ہو رہا۔ عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ اگر حکومت نے تمام ایشوز کو ایڈریس کیا ہوتا...
  11. Rana Asim

    پیمرا کا نوٹس کالعدم قرار، عمران خان کی براہ راست تقاریر پر پابندی ختم

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی براہ راست تقاریر پر لگنے والی پابندی کو ختم کردیا۔ عدالت نے پیمرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دے دیا گیا۔ اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ اپنے فیصلے...
  12. S

    اسلام آباد ہائیکوٹ کےفیصلے سے ثابت ہواقانون جج صاحبان کانام ہے:فواد چوہدری

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات وزیر فواد چوہدری نے ایک بار پھر اسلام آباد ہائیکورٹ پر تنقید کردی، ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے نزدیک اداروں کے خلاف بیان اتنا سنگین معاملہ ہے کہ عدالت نے زیر حراست تشدد جیسے سنگین الزام کو نظر انداز کر کے شہباز گل کو پولیس...
  13. S

    عمران خان توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، عدالتی تحریری حکمنامہ جاری

    عمران خان کا خاتون جج کو دھمکی آمیز بیان براہ راست توہین عدالت ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون جج کے خلاف بیان پر توہین عدالت کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا،چیئرمین پیمرا سے عمران خان کی ایف نائن پارک میں تقریر کا ٹرانسکرپٹ طلب کرلیا، اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کیا گیا۔...
  14. Muhammad Awais Malik

    عدالت کاحکومت کو ریٹائرڈ جج سے شہباز گل پر تشدد کی تحقیقات کروانے کاحکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل پر مبینہ تشدد کی تحقیقات ریٹائرڈ جج سےکروانےکا حکم دیتے ہوئے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست مسترد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہباز گل کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، دوران سماعت اسلام آبادپولیس کی جانب سے شہبازگل پر...
  15. Muhammad Awais Malik

    شہباز گل کے 2 روزہ ریمانڈ کا فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج

    پاکستان تحریک انصاف کےرہنما ڈاکٹرشہباز گل کے وکلاء نےدوبارہ 2 روزہ جسمانی ریمانڈکا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ خبررساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق سیشن عدالت نے ڈاکٹر شہباز گل کےدوبارہ 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کےاحکامات سنائے تھے جسے شہبا زگل کے وکلاء نے...
  16. Muhammad Awais Malik

    لاپتہ افراد پیش کریں یا وزیراعظم خود پیش ہوں: اسلام آباد ہائیکورٹ

    اسلام آباد (ویب ڈیسک) لاپتہ افراد سے متعلق کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کو لاپتہ افراد کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کو 9 ستمبر تک پیش کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت میں مدثر نارو و دیگر لاپتہ...
  17. Muhammad Awais Malik

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا ملعون گیرٹ ولڈر کے ٹویٹس کے خلاف اقدامات کا حکم

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو ڈچ سیاستدان ملعون گیرٹ ولڈرکی جانب سے توہین آمیز ٹویٹس پر موثر اقدامات کرنے کی ہدایت دیدی ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملعون گیرٹ ولڈر کی جانب سےتوہین آمیز ٹویٹس کے خلاف تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ کی درخواست پر تحریری فیصلہ...
  18. Rana Asim

    توہین مذہب کی درخواست دائر کرنے والے عادی درخواست گزار پر بھاری جرمانہ عائد

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے مبینہ توہین مذہب کے الزام پر درخواست دائر کرنے والے کو غیر سنجیدہ قرار دے کر درخواست خارج کر دی شاہ جہان نامی شہری کو عادی درخواستگزار قرار دے کر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے درخواست خارج کر دی۔ چیف جسٹس کی جانب سے عدالت میں بار بار آواز لگانے کے باوجود بھی درخواست...
  19. Rana Asim

    نجی ٹی وی کا اینکر بہت فکرمند تھا کہ رات کو عدالت کیوں کھلی؟چیف جسٹس

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایف آئی اے کی جانب سے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کسی نے نجی ٹی وی چینل کا پروگرام دیکھا ہے؟ اینکر بہت فکرمند تھا کہ رات کو عدالت کیوں کھلی؟ v107rjs/?pub=yx4w5 چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ عدالت ہر...
  20. Rana Asim

    پانچ لوگ آئیں یا 5 لاکھ فیصلہ میرٹ پر ہوگا، چیف الیکشن کمشنر

    پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کمیشن کسی قسم کا پریشرلینے کو تیار نہیں، ہمیں نہیں دیکھنا باہر 5 بندے آئے یا 5 لاکھ فیصلہ میرٹ پر ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی، وکیل پی ٹی آئی انورمنصور اور اکبر ایس...