شیخ رشید

  1. Rana Asim

    سوشل میڈیا پر اتھارٹی بنانے،یوٹیوب کو بند کرنے پرکام شروع ہوگیا ہے:شیخ رشید

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پراتھارٹی بنانے اور یوٹیوب کو بند کرنے پر کام شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ستمبر کے آخری ہفتے میں عمران خان ملک جام کرنے کی کال دیں گے۔ شیخ رشید نے الزام لگایا ہے کہ مخالف اینکروں کو اٹھانے پر بھی کام شروع ہو گیا ہے، 13 اتحادی جماعتوں...
  2. Rana Asim

    معاشی و قومی سلامتی کے بعد قومی اثاثے بھی داؤ پر لگا دیئے گئے،شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ معاشی و قومی سلامتی کے بعد 4 ارب ڈالر کے لیے قومی اثاثے بھی داؤ پہ لگا دیے گئے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں 43 فیصد مہنگائی بڑھ گئی ہے۔ ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ ان کا...
  3. S

    زرداری اور نواز شریف کیلیے پاک سرزمین تنگ ہوتی جارہی ہے: شیخ رشید

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بڑا انکشاف کردیا،لال حویلی پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کے لیے پاکستان کی زمین تنگ ہوتی جا رہی ہے،چوروں اور لٹیروں نے ملک کو لوٹا، وفاقی کابینہ کے 62 وزیر ہیں جن میں سے 17 کے پاس کوئی وزارت ہی نہیں ہے۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا...
  4. Rana Asim

    مائنس ون نہیں پھر مائنس آل ہوگا سب گھر جائیں گے،شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مائنس ون مائنس آل ہوگا سب گھر جائیں گے۔ شیخ رشید نے ٹوئٹ میں کہا کہ ملک تیزی سے سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے۔ حکومت کی نہ سیاسی شکل ہے اور نہ سیاسی عقل ہے۔یہ کچھ ڈیلیور نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقتدار میں ہوں تو اداروں کے گیت گاتے ہیں۔...
  5. Rana Asim

    عمران خان کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنیوالے پچھتائیں گے:شیخ رشید

    سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ عمران خان اورپارٹی کو نااہل قراردینے والے خود پچھتائیں گے، انہوں نے ٹویٹ کیا کہ اگست میں سجنے والا سیاسی دنگل مسائل میں مزید اضافہ کرے گا، مستقبل کی ساری ذمہ داریاں عدلیہ کے کندھوں پر آگئی ہیں۔ شیخ رشید نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ مستقبل کی ساری ذمہ داریاں عدلیہ...
  6. S

    بھونڈا فیصلہ سپریم کورٹ میں نیست ونابود اور دفن ہو جائے گا:شیخ رشید

    سابق وزیر داخلہ شیخ کہتے ہیں کہ حکومتی اتحاد مسائل حل کرسکتا ہے نہ الیکشن کرانے کے قابل ہے،تیرہ جماعتی اتحاد نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو ہدف بنا رکھا ہے،100 پریس کانفرنسوں کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومتی اتحاد عمران خان کو نااہل کرنا چاہتا ہے، الیکشن...
  7. Muhammad Awais Malik

    نواز نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے،الیکشن کمشنر مستعفی ہوں:شیخ رشید

    سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتوں کے لیے ایک ہی قانون ہونا چاہیے،گواہی دینےکو تیار ہوں کہ نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج کے فیصلے سے کوئی بحران پیدا نہیں ہوگا،سرمایہ دار سارے پارٹیوں کو فنڈز دیتے...
  8. Rana Asim

    سیلاب زدگان کی مدد کی بجائے کمپنی کی مشہوری کو لوگ سمجھتے ہیں : شیخ رشید

    سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیلاب میں متاثرین کی مدد کے بجائے کمپنی کی مشہوری کو لوگ خوب سمجھتے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ چین، دبئی، قطر اور سعودی عرب نے بھی اس مرتبہ مدد نہیں کی نہ ہی عالمی مالیاتی...
  9. S

    ضمنی الیکشن کی بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے : شیخ رشید

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کی بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں،اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ فیصلہ قوم جلد سن لے گی۔ سابق وزیر داخلہ نے ٹویٹ کیا کہ نئے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کا فیصلہ قوم جلد سن لے گی،قرنطینہ والے بھی الیکشن مان گئے ہیں،صرف فضل الرحمان رہ گئے...
  10. S

    بتائیں انکے پسندیدہ جج کونسے ہیں،ن لیگ بھی الیکشن سے بھاگ رہی ہے:شیخ رشید

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے مسلم لیگ ن کی جانب سے عدلیہ اور سپریم کورٹ کے ججز کو نشانہ بنانے پر کڑی تنقید کردی، انہوں نے ٹویٹ کیا کہ چیف جسٹس کے بینچ کو فکسڈ بنچ کہنا انتہائی افسوسناک ہے۔ شیخ رشید نے لکھا کہ دو ووٹوں کے سازشی وزیراعظم پر بھی عدم اعتماد لانا ہوگا، فوج کے بعد سپریم کورٹ کو نشانہ...
  11. Rana Asim

    پاکستان کی آخری امید سپریم کورٹ دباو میں ہے : شیخ رشید

    سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 5 درجن صوبائی وزراء کا حلف انصاف اور جمہوریت کے منہ پہ تمانچہ ہے۔ پاکستان کی آخری امید سپریم کورٹ دباو میں ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے نئی تاریخ بھی دے دی کہا تیس اگست تک فیصلے نہ کیے توجھاڑو پھر جائے گا۔۔۔10کروڑ لوگ بھوک اور مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں اور...
  12. Muhammad Awais Malik

    شیخ رشید نے آصف علی زرداری کو ملک کے آئین اور وحدت کیلئے خطرہ قرار دیدیا

    سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کو ملک کے آئین اور وحدت کیلئے خطرہ قرار دیدیا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری ملک کے آئین اور وحدت کے لیے خطرہ ہیں۔وہ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ شیخ رشید نے مزید...
  13. Rana Asim

    سپریم کورٹ آخری امید ہے،مرکز اور صوبے میں عدم اعتماد لانا ہوگا:شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ آخری امید ہے،اس کے بعد مرکز اور صوبے میں عدم اعتماد لانا ہوگا، انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ضمیر کے سوداگر آصف زرداری نے سیاسی اور معاشی بحران خطرناک بنا دیا،لوگوں کو ایسی سیاست سے نفرت ہے جہاں ممبروں کی خرید وفروخت کی منڈی لگتی...
  14. S

    اکتوبر نومبر میں الیکشن کے سوا کوئی حل نہیں،شیخ رشید

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ سیاسی عدم استحکام معاشی قیامت کو جنم دے رہا ہے،ڈالر دو سو چھبیس روپے کا ہوگیا اس کے باجود آئی ایم ایف کے ساتھ ابھی بھی بیل آؤٹ معاہدہ طے نہیں پایا،ہم نیب قوانین میں ترمیم کے خلاف بھی آنا چاہتے تھے لیکن عمران خان نے اس کی اپیل دائر کر دی ہے۔ شیخ رشید کا کہنا...
  15. S

    اسٹیبلشمنٹ الیکشن سے دور رہے،قوم دھاندلی برداشت نہیں کریگی:شیخ رشید

    ملکی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار زیر بحث ہے, سترہ جولائی کو پنجاب کے بیس حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں, ایسے میں سابق وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کہنا ہے کہ گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ اسٹیبلشمنٹ الیکشن سے دور رہے، قوم دھاندلی اور دھونس کو برداشت نہیں کرے گی۔ اویڈیو...
  16. S

    کابینہ کے اجلاس میں آرٹیکل 6 سے پیچھے نہیں ہٹنا:فواد کی راناثنا پر تنقید

    سابق وزیر اطلاعات اور رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے وزیر داخلہ کیخلاف تنقیدی ٹویٹ داغ دیا, فواد چوہدری نے کہا کہ راانا ثنااللہ آج آپ کی نام نہاد کابینہ کا اجلاس ہے بالکل آرٹیکل 6سے پیچھے نہیں ہٹنا آپ نے جسٹس مندوخیل کی خواہش کےمطابق پی ٹی آئی قیادت پرآرٹیکل6 لگاناہےاورجج صاحب کو ہی اس خصوصی...
  17. S

    غریب کوبھاشن نہیں راشن چاہیے،شیخ رشید

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ مہنگائی کی شرح34فیصد بڑھ گئی،غریب کوبھاشن نہیں راشن چاہیے،پنجاب میں ضمنی انتخاب کا نتیجہ سیاسی منظرنامہ بدل سکتاہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومت صرف اپنے کیسسز ختم کروارہی ہے،ابھی گیس اور بجلی کی قیمتیں اور بڑھیں گی۔میرے3سیکورٹی اہلکاروں کو...
  18. Rana Asim

    لوگ بھوک سے مررہے ہیں اور گورکن تماشا دیکھ رہےہیں،شیخ رشید

    سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے جال میں پھنس چکی ہے، 400 ٹیکسٹائل ملز بند ہوگئیں ہیں، ملک دیوالیہ ہونے جارہا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ 9 روپے یونٹ مزید بجلی مہنگی ہوگئی، سولر ایجنسی کمیشن کے پیچھے شہباز شریف خاندان ہے، پاکستان دنیا کا مہنگا ترین ملک بن گیا ہے، بھارت سے...
  19. S

    ن لیگ پر بھی سازش کے تحت ملبہ گرایا جارہا ہے: شیخ رشید

    سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت ن لیگ پر سارا ملبہ گرایا جارہا ہے۔ خبررساں ادارے اے آروائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈمیں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور فضل الرحمان کاکہیں نام نہیں ہے،ایک سازش کے تحت ن لیگ پر ملبہ گرایا جارہا ہے، بلاول بھٹو نے...
  20. S

    عمران کے ساتھ ہونے پر دوست خفا ہیں تو معذرت خواہ ہوں،شیخ رشید

    سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد عمران خان کا ساتھ دینے پر خفا ہونے والے دوست چھوڑنے کو تیار ہیں،شیخ رشید کہتے ہیں کہ عمران خان کے ساتھ ہونے پر دوست خفا ہیں تو ان سے معذرت خواہ ہوں۔ ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ...