تحریک عدم اعتماد

  1. Muhammad Awais Malik

    اپوزیشن کا وزیراعظم کے دورہ روس کے دوران عدم اعتماد لانے پر غور

    اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کےدوران ان کی ملک میں غیر موجودگی میں تحریک عدم اعتماد لانے پرغور شروع کردیا ہے۔ خبررساں ادارے اے آروائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو وزیراعظم کی غیر موجودگی میں تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز...
  2. Muhammad Awais Malik

    ویڈیو : رانا ثنااللہ کا عدم اعتماد کیلئے گنتی پوری کرنے کا دعویٰ

    مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ نے عدم اعتماد کیلئے پنجاب اوروفاق میں گنتی پوری کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گزشتہ روز خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ وفاق اورپنجاب میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے کٹ آف فیگر حاصل کرلیا...
  3. Muhammad Awais Malik

    فون کالز نا آئیں تو 24 گھنٹے میں عدم اعتماد کامیاب ہوسکتی ہے: شاہد خاقان

    مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ٹیلی فون کے سہارے پر بننے والی حکومتیں ٹیلی فون کے سہارے پر ہی قائم رہتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ووٹ چوری کرکے ، ٹیلی فونز کے سہارے بنائی جانے والی...
  4. Muhammad Awais Malik

    تحریک انصاف کے 50 فیصد لوگ حکومت کا ساتھ چھوڑ دیں گے:جاوید لطیف کا دعویٰ

    مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ جس دن عدم اعتماد پیش ہوگی تحریک انصاف کے 50 فیصد لوگ حکومت کا ساتھ چھوڑ جائیں گے۔ سماء نیوز کے پروگرام"لائیو ود ندیم ملک" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ اس وقت ق لیگ کا اپوزیشن کا ساتھ دینے کا بھی مسئلہ نہیں ہے،...
  5. Muhammad Awais Malik

    حکومت کو گرانے کیلئے آئینی طریقہ استعمال کریں گے،فضل الرحمان

    پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کو گرانے کیلئے غیر آئینی طریقہ استعمال نہیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا یہ بیان ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سامنے آیا، اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم نظام کو دفن...
  6. Muhammad Awais Malik

    حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد،پی ڈی ایم کے فیصلے پر بلاول بھٹو کا ردعمل

    اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا ہے، پیپلزپارٹی نے بھی تحریک کی حمایت کا فیصلہ کرلیا۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کریں گی،...
  7. Rana Asim

    عدم اعتماد کے بعد وزیر اعظم کون ہو گا؟ ندیم ملک اور حامد میر کے متضاد دعوے

    نجی ٹی وی چینل ٹوئنٹی فور نیوز کے پروگرام میں اینکرپرسن و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے مابین کئی اہم معاملات طے ہو چکے ہیں ان کے پاس نمبر بھی پورے ہو گئے ہیں مگر حکومتی جماعت اور اتحادی ارکان جو ہاتھ ملانے کیلئے تیار ہیں وہ آئندہ انتخابات کیلئے ٹکٹ مانگتے ہیں۔ حامد...
  8. Rana Asim

    عدم اعتماد:اپوزیشن بیگم مایوں بیٹھی ہیں مگر دولہا کوئی نہیں ہے:حسن نثار

    نجی ٹی وی چینل کے پروگرام "رپورٹ کارڈ" میں تجزیہ کاروں سے سوال کیا گیا کہ اپوزیشن کی اس عدم اعتماد کی تحریک کا کیا نتیجہ نکلنے جا رہا ہے جس پر تجزیہ کار حسن نثار نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اپوزیشن بیگم مایوں بیٹھی ہے جب کہ ان کے پاس دلہا کوئی نہیں ہے۔ عمران خان کے اس دعوے پر کہ ان کے سوا کوئی...
  9. S

    اپوزیشن وزیراعظم کے خلاف کب تحریک عدم اعتماد پیش کرے گی؟لیگی رہنمانےبتادیا

    مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ میرے حساب سے عدم اعتماد کی تحریک فروری کے آخر تک پیش اسمبلی میں پیش ہوجائے گی۔ تفصیلات کے مطابق رہنما ن لیگ نے یہ بات سماء نیوز کےپروگرام " لائیو ود ندیم ملک " میں گفتگو کرتے ہوئے کی ، انہوں نے کہا کہ میرا اپنا جو ذہن ہے اس کے مطابق عدم...
  10. S

    وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے شہباز شریف کو ٹاسک مل گیا

    اسلام آباد: قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے شہباز شریف کو ٹاسک سونپ دیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ورچوئل اجلاس آج ہوا جس میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد سمیت تمام قانونی، اور آئینی راستے کے لیے فیصلوں کا...
  11. Rana Asim

    برطانوی حکومت کا کرسمس پر لاک ڈاؤن کا منصوبہ،مخالفین کی عدم اعتماد کی دھمکی

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے کرسمس پرلاک ڈاؤن لگانے کے حکومتی منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی دھمکی دی ہے۔ برطانوی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں اومی کرون کیسز کی تعداد میں اضافے کے باعث بورس جانسن کرسمس...
  12. Muhammad Awais Malik

    پی پی عمران خان کو گھر بھیج کر،بلاول کو وزیراعظم بنوانا چاہتی ہے: حبیب اکرم

    سینئر صحافی و تجزیہ کار حبیب اکرم نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پیپلزپارٹی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز دے رہی ہے جس کے تحت بلاول کو آئندہ سال سوا سال کیلئے وزیراعظم پاکستان بنوایا جائے گا۔ دنیا نیوز کے پروگرام" اختلافی نوٹ" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم نے کہا کہ اس...