کاروبار

پاکستان نے موجودہ مالی سال کے پہلے 8 مہینوں میں 6.67 ارب ڈالر غیر ملکی قرضوں کی صورت میں لیے ہیں جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں 7.76ارب ڈالر حاصل کیے گئے تھے,حکومت نے رواں مالی سال میں 17.6 ارب ڈالر اکٹھا کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے, سعودی عرب پاکستان کا سب سے بڑا باہمی شراکت دار ہے جس نے 595ملین ڈالر سعودی آئل سہولت کے طور پر فراہم کیے ہیں۔ پاکستان یہ سب استعمال کر چکا ہے اور اس نے سعودی تیل کی سہولت کےلیے نئی درخواست کر رکھی ہے لیکن یہ ڈیل فروری 2024تک نہیں ہوسکی تھی چنانچہ فروری 2024میں یہ...
تفصیلات کے مطابق افغانستان کیلئے فروری میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 46اعشاریہ 6 فیصد اضافہ اور گزشتہ ماہ درآمدات میں 41 افیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال فروری کے مہینے میں افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات کا مجموعی حجم 10 کروڑ 42لاکھ ڈالر رہا، گزشتہ برس فروری کے مہینے میں یہ حجم 7کروڑ 9 لاکھ ڈالرز تھا۔ اسی طرح فروری 2024 میں افغانستان سے درآمدات 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز تک محدود رہیں حالانکہ گزشتہ برس 2023 میں افغانستان سے آنے والی درآمدات کا حجم 6 کروڑ 11...
عوام پر ماہ رمضان میں بھی بجلی بم گرانے کی تیاریاں جاری ہیں,مہنگائی کے ستائے بجلی صارفین پر 967 ارب روپے کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی ہے,نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو آئندہ مالی سال کیلئے 967 ارب روپے کی ریونیو ضروریات کیلئے درخواستیں موصول ہوگئی ہیں,یہ درخواستیں 6 بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے جمع کرائیں۔ گیپکو 376 ارب اور میپکو کی 160 ارب روپے ،کیسکو 236 ارب اور ٹیسکو نے 92 ارب جبکہ پیسکو نے 67 ارب ،سیپکو نے 35 ارب 70 کروڑ روپے وصولی کی درخواست کی ہے,نیپرا بجلی...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک بھر کے 35 لاکھ تاجروں سے ٹیکس وصول کرنے کے لیے آزمودہ طریقہ کار استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر کے 35 لاکھ تاجروں سے ٹیکس وصول کرنے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سکیم تیار کر لی ہے جس کے مطابق حکومت بجلی بلوں کے ذریعے تاجروں سے ماہانہ بنیادوں پر ٹیکس وصول کرے گی۔ ایف بی آر کی طرف سے یہ سکیم آئی ایم ایف کی طرف سے ٹیکس ریونیو بڑھانے کے مطالبے پر تجویز کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا ہے کہ ایف بی آر نے تجویز دی تھی کہ تاجروں...
فنانس بل کے ذریعے 9 لاکھ دکانداروں کو فکس ٹیکس میں لانے کی پلا ننگ کر لی گئی، پہلے مر حلے میں اسلام آباد اور چاروں صوبائی حکومتو ں کو اسکیم دی جا ئے گی,بے نظیر انکم سپور ٹ پروگرام کے اخراجا ت کے لیے بھی نیا طر یقہ بنا یا جا ئے گا۔ بے نظیر انکم سپور ٹ پروگرام کے اخراجا ت وفاق اور صوبے مل کر برداشت کر یں گے۔ پاکستان نے آئی ایم ایف حکام سے سب سے طویل اور بڑے نئے قر ض پر و گرام کے ابتدا ئی خدوخا ل پر تبادلہ خیال شروع کردیا ، پا کستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات کی اندورنی کہانی سامنے...
اکستان اور عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ مذاکرات سے متعلق جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پا پا گیا ہے۔ معاہدے کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے کی ایگزیکٹو بورڈ کی مںظوری سے آئندہ ماہ 1.1 ارب ڈالر کی قسط ملے گی۔ آخری قسط ملتے ہی 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہو جائے گا۔ اعلامیے میں آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے معاشی اقدامات کی تعریف کی گئی ہے۔ آئی ایم ایف کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ...
ایس آئی ایف کی صوبوں میں خرچ ہونیوالے 1000 ارب روپے پر نظر ہے, صوبائی حکومتیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی فنڈنگ کرنے سے گریزاں ہیں, لیکن مالی امداد کا یہ پروگرام چونکہ صوبائی معاملہ ہے, لہٰذا اسے صوبوں کو منتقل ہونا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق یہ معاملہ اسپیشل اینیشیٹیو فیسلیٹیشن کونسل کے ایجنڈے کا حصہ ہے، اور یہ کونسل صوبوں کے ساتھ مشاورت کر رہی ہے تاکہ ذمہ داریوں کی آئینی تقسیم کو مد نظر رکھتے ہوئے وفاق اور صوبوں کے درمیان مالی معاملات طے کیے جا سکیں۔ صوبوں کے دائرۂ اختیار میں مختلف...
عوام کے لئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی,حکومت نے تنخواؤں اور پنشن سمیت سرکاری اخراجات میں کٹوتی کیلیے نئی کمیٹی کے قیام کا اعلان کر دیا وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر قائم7رکنی کمیٹی میں نائب چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب، کیبنٹ ڈویژن،خزانہ اور صنعت کے سیکریٹریز حکومت کے نمائندے جبکہ ڈاکٹر قیصر بنگالی، ڈاکٹر فرخ سلیم اور نوید افتخار آزاد ارکان ہوں گے۔ کمیٹی کے دائرہ اختیار میں دفاعی بجٹ اور سود کی مد میں اخراجات شامل نہیں جن کا مجموعی وفاقی بحٹ میں حصہ دو تہائی ہے۔ کمیٹی صرف...
نو منتخب وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کہتے ہیں کہ پاکستان آئی ایم ایف سے تاریخی طویل مدت کا پروگرام لینے کا خواہاں ہے,اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا پاکستان آئی ایم ایف سے کوٹے کے حساب سے بڑا پروگرام لینے کی کوشش کرے گا, ملکی تاریخ کا سب سے طویل مدت کا پروگرام لینے کے خواہاں ہیں۔ وزیرخزانہ نے مزید کہا آئی ایم ایف پروگرام میں تسلسل سے ہی معاشی نظم و ضبط رہے گا, معیشت کی بہتری آئی ایم ایف سے زیادہ ہماری حکومت کا ہدف ہے۔ آئی ایم ایف سے موجودہ قرض پروگرام...
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز شدید مندی ریکارڈ کی گئی جس سے ایک ہی دن میں سرمایہ کاروں کو ایک کھرب سے زائد کا نقصان ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان کے پہلے ہی دن کاروباری ہفتے کے دوسرے روزنئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں اضافے کے خدشات، فوڈ انفلیشن بڑھنے اور آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام کیلئے سخت شرائط جیسے عوامل کے پیش نظر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کاشکار ہوگئی ہے۔ منگل کےروز ہونے والے کاروبار کے دوران مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس کے 65ہزارکی نفسیاتی حد بھی...
بیرونی قرضوں کی واپسی کاسلسلہ جاری ہے, پاکستان نے 2.4 ارب ڈالرز کی ادائیگی کردی, بڑا حصہ آئی ایم ایف کو واپس کیا گیا، پہلی سہ ماہی میں بڑا حصہ آئی ایم ایف کو واپس کیا گیا,غیر ملکی ذخائر میں کمی سے خطرات لاحق ہوگئے,زرمبادلہ کے کم ہوتے ذخائر کے درمیان پاکستان نے پہلی سہ ماہی کے دوران بیرونی سرکاری قرضوں کی ادائیگی کی شکل میں 2.4 ارب ڈالرز کی ادائیگی کردی. سرکاری رپورٹ کے مطابق حکومت نے 2404 ملین امریکی ڈالر کی رقم جولائی ستمبر 2023-24 کے دوران بیرونی سرکاری قرضوں کی ادائیگی کے لیے ادا...
پاکستان کے قرضے مزید بڑھ گئے,پاکستان کے غیر ملکی قرضے 6 ماہ ایک ارب 20 کروڑ ڈالر بڑھ کر 30 ستمبر 2023 تک 86 ارب 35 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے,فارن اکنامک اسسٹنس کی رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی جائزہ رپورٹ میں وزارت معاشی امور نے بتایا کہ پاکستان کو جولائی تا ستمبر 2023 کے دوران 3 ارب 50 کروڑ ڈالر موصول ہوئے جبکہ ایک ارب 50 کروڑ ڈالر قرض کی ادائیگی کی گئی۔ اس طرح قرضوں میں ایک ارب 97 کروڑ ڈالر کا خالص اضافہ ہوا،کل قرضوں کا تقریباً 64 فیصد دوطرفہ اور کثیر الجہتی اداروں سے حاصل کیے گئے، جو رعایتی...
آئی ایم ایف کا پاکستان کے سامنے مطالبات رکھنے کا سلسلہ جاری ہے, آئی ایم ایف سے 8 ار ب ڈالر کا نیا قرض پروگرام لینے کے لیے حکومت کو 29 ارب روپے کی سبسڈی ختم کرنا ہوگی اور اسی طرح وہ 100 ارب روپے کی کراس سبسڈی بھی جون 2024 تک ختم کرنا ہوگی جو گیس کی قیمتوں پر دی جاتی ہے,آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ حکومت گیس کی قیمتوں کے حوالے سے اوگرا کے ششماہی وعدوں کی پابندی کرتے ہوئے گردشی قرضے کو بڑھنے سے روکے۔ حکومت کو جون 2024 تک سوئی سدرن کی آڈٹ رپورٹ جمع کرانا ہوگی اور بتاناہوگا کہ اسے کیوں کر نقصان...
اسٹاک مارکیٹ میں ہیرا پھیر ی اور حصص کی قیمتوں میں ردوبدل کرنے والے اسپانسرز اور بروکریج ہاؤس مینجمنٹ کے افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ مقدمات سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان( ایس ای سی پی) کی جانب سے درج کروائے گئے ہیں، جن کے مطابق ملزمان نے مخصوص حصص خریدنے کیلئے بڑے آرڈرز دینے کیلئے اپنے صارفین کے اکاؤنٹس کا غلط استعمال کیا اور حصص کی طلب کے رجحان کا غلط تاثر پیدا کرکے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی کوشش کی۔ ایس ای سی پی کےمطابق...
امریکہ نے پاکستان کو تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو فوری طور پر معاشی صورتحال پر توجہ دینا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق یہ بیان امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ کے دوران دیا اور کہا کہ پاکستان کے استحکام کیلئے معیشت کی طویل مدتی صحت بہت اہم ہے، پاکستان میں آنے والی نئی حکومت کو فوری طور پر معاشی صورتحال پر توجہ دینی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ حکومت کی پالیسیاں پاکستان میں معاشی استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے اہمیت کی حامل ہوں گی، پاکستان کو چاہیے کہ آئی ایم ایف...
سگریٹ پر ٹیکس لگانے سے گریز کےباعث گزشتہ سات برسوں میں قومی خزانے کو اربوں روپے کے نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ انکشاف انڈس براڈ کاسٹنگ کارپوریشن(آئی بی سی) کی جانب سے پاکستان میں ٹوبیکو ٹیکسیشن کے حوالے سے جاری کردہ ایک پالیسی پیپر میں کیا ہے اور اس صنعت سے قومی خزانے کو ہونے والے نقصانات کی تفصیلات بیان کی ہیں۔ آئی بی سی کے مطابق گزشتہ سات سالوں کے دوران پاکستان میں صحت عامہ کے تحفظ کیلئے سگریٹس پر ٹیکس لگانے سے گریز کیا گیا اور اس حوالےسے کوئی واضح حکمت عملی تشکیل نہیں...
کمرشل بینکوں کی جانب سے حکومت کو قرضوں کی ریکارڈ فراہمی کا سلسلہ جاری ہے,آپٹیمس کیپیٹل مینجمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں نے جنوری میں جمع ہونے والی رقوم کا 93 فیصد حکومت کو بلند شرح سود پر قرض کی صورت میں فراہم کر دیا ، بلند شرح سود کی وجہ سے پرائیویٹ سیکٹر کو قرض فراہمی کا سلسلہ جمود کا شکار ہے اور اس میں مسلسل کمی جا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ جنوری میں بینکوں کے ڈپازٹس میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے، اور جنوری میں ڈپازٹس دسمبر کے مقابلے میں کم ہو کر 27.54 ہزار ارب روپے کی سطح...
وفاقی وزارت خزانہ نے پاکستان کی معیشت کو درپیش 8بڑے معاشی خطرات کی نشاندہی کر دی ، ان میں میکرو اکنامک عدم توازن ، بڑھتاہوا قرضہ، خسارے میں جاتی سرکاری کمپنیاں ، ماحولیاتی تنزلی ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ خطرات ، صوبائی مالیاتی ڈسپلن اور گورننس کے چیلنجز شامل ہیں . وزارت خزانہ کی رواں مالی سال کی جاری مالیاتی رسک سٹیٹمنٹ کے مطابق حالیہ برسوں میں افراط زر میں اتار چڑھاؤ رہا ،روپے کی قدر میں خاطر خواہ تنزلی ہوئی ، مہنگائی بڑھنے کی وجوہات میں ایک بڑی وجہ توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہے ، کرنسی...
بھارتی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی معروف کمپنی ٹاٹا کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن نے پاکستان کی پوری جی ڈی پی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے,بھارت کا یہ دعویٰ پاکستانی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق ٹاٹا کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم 365 ارب ڈالر پر پہنچ گیا ہے جو آئی ایم ایف کے تخمینوں کے مطابق پاکستان کی مجموعی جی ڈی پی 341 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ بھارتی بزنس گروپ ٹاٹا پاکستانی معیشت پر سبقت لے گیا,بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ٹاٹا گروپ کی کمپنیوں کی...
بیٹری مکمل چارج کرنے پر سکوٹر 80 سے 90 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے: رپورٹ پاکستان میں پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان شہریوں کے لیے چائنہ کی کمپنی نے الیکٹرک سکوٹر متعارف کروا دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق الیکٹرک بائیک تیار کرنے والی یاڈیا نامی چائنیز کمپنی نے پاکستان میں 2 نئے الیکٹراک سکوٹر متعارف کروا دیئے ہیں جن قیمتیں بالترتیب 1 لاکھ 99 ہزار اور 2 لاکھ 80 ہزار روپے بتائی گئی ہیں۔ یادیا G5 کی قیمت 1 لاکھ 99 ہزار اور یاڈیا روبن 2 کی قیمت 2 لاکھ 80 ہزار روپے رکھی گئی...