صحت

ملک بھر میں جنوبی افریقی ویرینٹ او می کرون کے وار جاری ہیں، اسلام آباد میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد سمیت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 34 افراد میں اومیکرون کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ضعیم ضیا نے بتایا کہ اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اومیکرون کے مزید 34 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں اومیکرون کے کیسوں کی تعداد 66 ہو گئی،اسلام آباد میں اومیکرون کا پہلا کیس 25 دسمبر کو سامنے آیا تھا اور آج سے قبل شہر میں کیسوں کی تعداد 32 تھی۔ ڈاکٹر ضعیم نے...
سندھ میں اس سال نمونیا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار 4سو62 تک پہنچ چکی ہے۔ خبررساں ادارے سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں صحت کی صورتحال انتہائی بدترین شکل اختیار کرگئی ہے، کتے کے کاٹنے کے بعد لگائی جانے والی ویکسین، خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین ہو یا غذائی قلت سے جاں بحق ہونے والے بچوں کا معاملہ سندھ میں زندگی بے توقیر نظر آتی ہے۔ صرف نمونیا کے مرض میں مبتلا اور اموات سے متعلق اعدادوشمار کا جائزہ لیا جائے تو یہ یہی دنگ کردینے کیلئے کافی ہے، صرف رواں سال یعنی 2021 میں سات ہزار 4 سو سے زائد...
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اومی کرون کے وار جاری ہیں، پاکستان میں پچھتر افراد اومی کرون کا شکار ہوچکے ہیں،جس کے بعد ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی، ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی جنوبی افریقی قسم اومی کرون کے 75 کیسز سامنے آنے پرملک میں کورونا وبا کی پانچویں لہر کے خدشات منڈلارہے ہیں نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق این آئی ایچ نے بتایا کہ اومی کرون کے سب سے زیادہ کیسز کراچی سے سامنے آئے ، کراچی سے اب تک 33 کیسز سامنے آچکے ہیں ۔ دوسرے نمبر پر اسلام آباد ہے جہاں اومی کرون سے...
ضلع قلات میں اومی کرون کے 30 مشتبہ کیس، نمونے این آئی ایچ ڈی بھیج دیئے گئے بلوچستان کے ضلع قلات میں کورونا وبا کے نئے خطرناک ویرینٹ اومی کرون کے 30 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں جن پر انچارج کورونا سیل بلوچستان ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ نمونے لیکر تصدیق کیلئے این آئی ایچ ڈی اسلام آباد بھجوا دیئے گئے ہیں۔ بلوچستان میں کورونا سیل کے انچارج نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلات کو ہدایت کی ہے کہ وہ مریضوں کو تلاش کر کے انہیں قرنطینہ میں رکھیں۔ ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے بھی...
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کے نئے ویرئنٹ اومیکرون کے خطرے کے پیش نظر ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کیلئے شہریوں کی عمر کی حد کو مزید کم کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز این سی او سی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال، نیشنل ویکسین سٹریٹیجی اور وباء سے بچاؤکیلئے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یکم جنوری 2022 سے ملک میں 30 سال سے زائد عمر کے افراد بھی اپنی مرضی سے بوسٹر ڈوز لگانے کے...
ڈبلیو ایچ او (عالمی ادارہ صحت) نے کہا ہے کہ کورونا کی نئی قسم اومی کرون دنیا کے 89 ممالک میں پھیل چکی ہے۔ تیزی سے پھیلنے کی شرح کو مدَنظر رکھتے ہوئے غالب گمان یہی ہے کہ کورونا وائرس کی یہ نئی قسم ڈیلٹا پر بھی سبقت لے جائے گی۔ امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے 89 ممالک میں پھیل رہے اومی کرون وائرس کی تعداد ہر ڈیڑھ سے 3 دن میں دوگنی ہوتی جا رہی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کی تبدیل شدہ نئی شکل زیادہ تر اعلیٰ سطح کی قوتِ مدافعت کی حامل آبادی والے...
کراچی میں کورونا وائرس کے اومیکرون ویرینٹ کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے، برطانیہ سے آنے والے 35 سالہ شخص کو قرنطینہ سنٹر منتقل کیا گیا تو وہ وہاں سے فرار ہو گیا۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق رینڈم چیکنگ میں متعلقہ شخص میں پہلے کورونا اور بعد میں جینوم سیکویسنگ کے بعد اومیکرون کی تصدیق ہوئی، ایئرپورٹ سے محکمہ صحت کے عملے نے متاثرہ مریض کو شاہراہ فیصل پر واقع نجی ہوٹل میں منتقل کیا تاہم متاثرہ شخص ہوٹل کے قرنطینہ سے موقع پاتے ہی فرار ہوگیا۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ قرنطینہ پر سیکورٹی فراہم...
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ نکاح سے قبل تھیلیسیمیا کے مرض کی تشخیص کیلئے خون کا ٹیسٹ ہوگا، صوبائی حکومت اس مرض میں مبتلا بچوں کیلئے ہیلتھ کارڈ جاری کر رہی ہیں۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ شعور پیدا کرنے سے اب 85 فیصد لوگ تھیلیسیمیا کے بارے میں جانتے ہیں۔ پونے 3 لاکھ لوگوں کی اسکریننگ کی گئی ہے، تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کو ہیلتھ کارڈ جاری کر رہے ہیں، جس کا لاہور سے آغاز ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوری سے مارچ تک ہیلتھ...
کراچی کے نجی اسپتال میں سامنے آنے والے پہلے اومی کرون کیس کی تصدیق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی خاتون میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی جبکہ دیگردوافراد میں اومی کرون کےشواہد نہیں ملے۔اومی کرون وائرس کی تصدیق جینوم سیکونسنگ کے ذریعے کی گئی۔ ترجمان این آئی ایچ کی جانب سے ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ کراچی سے موصول سیمپل میں اومی کرون پایا گیا ہے،اومی کرون کی تصدیق جینوم سیکونسنگ سے کی گئی۔ این آئی ایچ کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے پرانے و نئے ویرینٹ سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن اہم ہے،...
کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون برطانیہ میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کی سب سے خطرناک قسم نے اپنے پنجے گاڑنے شروع کردیئے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں 633 افراد میں ’اومی کرون‘ کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعدکورونا کی نئی قسم سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 3137ہو گئی ہے۔ برطانیہ میں اومی کرون کے 55 فیصد کیسز کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں میں سامنے آئےہیں۔ اس تشویشناک صورتحال کے پیش نظر برطانوں محکمہ صحت کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر...
پاکستان میں اسپائنل مسکولر ایٹرفی کا علاج ہونے سے 2 سالہ بچے کو زندگی کی نئی امید مل گئی اے آر وائی نیوز کے چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے 2 سالہ بچے شاویز کو 6 ماہ کی عمر میں اسپائنل مسکولر ایٹرفی کی تشخیص ہوئی۔ جس کے بعد آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں جینیات کے ماہرین نے اسپائنل مسکولر ایٹرفی کے علاج کے لیے پاکستان میں پہلی مرتبہ جین تھراپی انجام دی، جس کے خاطر خواہ نتائج حاصل ہوئے۔ ماہرین کے مطابق اس بیماری میں مریضوں کو پٹھوں کی کمزوری، پٹھوں کے تناؤ میں کمی، محدود نقل و حرکت، سانس کے مسائل،...
مہنگائی سے لڑتی عوام کے لئے ایک اور بری خبر آگئی، ادویات کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے خام مال پر سیلز ٹیکس لاگو کیا گیا تو مجبوراً ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین قاضی محمد منصور دلاور نے کہا کہ ادویات کی 90 فیصد تیاری کا عمل ملک میں کیا جاتا ہے لیکن اس کے لئے 90 فیصد خام مال باہر سے...
دنیا بھر میں جنوبی افریقی ویریئنٹ اومیکرون کے وار جاری ہیں، جنوبی افریقا میں بھی اومیکرون کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے، لیکن ہلاکتوں کی شرح بتدریج کم ہورہی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 16 ہزار 366 نئے کیسز سامنے آئے، جو ایک ہفتہ قبل یومیہ کیسز سے پانچ گنا زائد ہیں، ان کیسز میں سے تین چوتھائی کیسز اومیکرون کے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں جنوبی افریقہ میں کرونا کےباعث 22 افراد کی اموات ہوئی ہیں جبکہ اس سے ایک روز قبل بھی 16 ہزار کیسز سامنے آئے جبکہ 29 اموات ریکارڈ ہوئیں۔ دوسری...
کورونا کی نئی خطرناک قسم اومی کرون کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے بوسٹر شاٹ کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کرلیا۔ سیکرٹری صحت سندھ کا کہنا ہے دنیا میں کورونا وائرس کی نئی خطرناک قسم سامنے آنے کے بعد شہریوں کو ویکسین کے بوسٹر شاٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فائزر ویکسین بطور بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔ سیکرٹری صحت ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ فائزر کی بوسٹر ڈوز مفت لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ گزشتہ رات ہوا، میکنزم تیار کرنے کے بعد باقاعدہ اعلان...
افریقہ میں کورونا وائرس کے نئے خطرناک ویرئنٹ اومی کرون کی تشخیص کے بعد پاکستان نے ہانگ کانگ اور 6 افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔ اس فیصلے کا اعلان وفاقی وزیر منصوبہ بندی و این سی او سی کےسربراہ اسد عمرنے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے نئے ویرئنٹ کے سامنے آنے کے بعد 6افریقی ممالک اور ہانگ کانگ پر سفری پابندیاں عائد کررہے ہیں جس سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے ویرئنٹ کے سامنے آنے کے بعد 12 سال...
بارہ 12سال سے زائد عمر کے بچوں کو سائنو ویک اورسائنو فارم لگانے کی منظوری۔۔ 15 نومبر سے 12 سال سے زائد عمر بچوں کیلئے ویکسینیشن کا آغاز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں 12سال سے زائد عمر کے بچوں کو سائنو ویک اورسائنو فارم لگانے کی منظوری دے دی ہے۔ ان دونوں ویکسینز کی منظوری این سی او سی ہیلتھ ایکسپرٹ کمیٹی نے دی، ادارے کے مطابق بچوں کی ویکسینیشن 15نومبرسے شروع ہوگی، جب کہ 12سال سے زائد کے بچوں کو فائزر لگانے کی...
سائنوفارم،سائنوویک برطانیہ میں قابل قبول ہوگی،پاکستانیوں کیلئے خوشخبری برطانیہ جانے والے پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی، برطانیہ نے چین کی تیار کردہ ویکیسن لگوانے والوں کو اپنے ملک آنے کی اجازت دیے دی،برطانوی ہائی کمشنرکرسچین ٹرنر نے ٹوئٹر پیغام میں عوام کوخوشخبری سےآگاہ کیا۔ برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے لکھا کہ بائیس نومبر کے بعد سے سائنوفارم اور سائنوویک ویکسین لگوانے والوں کو برطانیہ میں داخلے کی اجازت ہوگی،جبکہ فائزر،ایسٹرازینیکا،موڈرنا کو بھی تسلیم شدہ ویکسین کی فہرست...
سیہون شریف کے سید عبداللہ شاہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں زیرِ علاج بچے کے جسم میں دو دل ہونے کا انکشاف ہوا ہے، دو دل رکھنے والے 4 سال کے بچے کا تعلق نواب شاہ قاضی احمد سے ہے۔ بچے کے والد نے کہا کہ بیٹے کو چیک اپ کے لیے این آئی سی وی ڈی سیہون لایا تو ڈاکٹروں نے مختلف ٹیسٹ کرائے۔ ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی ڈاکٹر معین الدین صدیقی نے بتایا کہ ٹیسٹ میں بچے کے جسم میں دو دل پائے گئے ہیں۔ اسپتال کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ 4 سالہ بچے کامران کا ایک دل دائیں جانب اور دوسرا بائیں جانب ہے، میڈیکل سائنسز...
نوازشریف کو کورونا ویکسین کی بوگس انٹری کرنے والے ملزمان کو عدالت کی جانب سے ریلیف مل گیا۔۔ضمانت منظور نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کے مطابق اینٹی کرپشن کورٹ میں سابق نواز شریف کی کورونا ویکسینیشن کرانے کی بوگس انٹری کیس کی سماعت ہوئی، سینئر اسپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ راجہ محمد ارشد نے ضمانتوں پر سماعت کی اور ملزموں کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے ملزم عادل رفیق اور ابو الحسن کی درخواست ضمانت 50، 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کےعوض منظور کی۔ ملزموں نے ستمبر میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کے...
ملک میں کورونا کیسز کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید دس جان سے گئے،مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 466 ہو گئی۔ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 12 ہزار 924 ہوئیں، جبکہ سندھ میں 7 ہزار569، خیبرپختونخوا 5 ہزار751، اسلام آباد 940، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 356 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید457کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،مثبت کیسز کی شرح...