پاکستان تحریک انصاف

  1. Rana Asim

    پی ٹی آئی فنڈنگ کیس،ایف آئی اے کاتحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا فیصلہ

    وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحقیقات کا دائرہ بیرون ملک تک وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی اخبار جنگ کا دعویٰ ہے کہ ایف آئی اے کے مطابق پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات اب بیرون ملک بھی کی جائیں گی جس میں امریکا اور برطانیہ سمیت جن ممالک سے فنڈز آئے وہاں بھی...
  2. Rana Asim

    الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کو فنڈنگ دینےوالے پاکستانیوں کاردعمل

    الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف اور عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ دیا تو بیرون ملک مقیم وہ پاکستانی جنہوں نے پی ٹی آئی کو فنڈنگ دی تھی وہ اس فیصلے پر پھٹ پڑے اور چیف الیکشن کمشنر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ تحریک انصاف کو رقم عطیہ کرنے والے ایک پاکستانی شعیب بسرا نے بتایا کہ وہ...
  3. Muhammad Nasir Butt

    الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر ملکی قرار دینے پر پی ٹی آئی ڈونرز کاسخت ردعمل

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا جو کہ 2014ء سے زیرسماعت تھا، اس کا فیصلہ 21 جون کو محفوظ کیا تھا۔ فیصلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر ملکی قرار دینے پر پی ٹی آئی ڈونرز کاسخت ردعمل۔ الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں شاہ محمد جتوئی اور نثار احمد پر...
  4. Muhammad Nasir Butt

    اسپیکر قومی اسمبلی کا تحریک انصاف کے 4 اراکین کو ڈی سیٹ کرنیکا فیصلہ

    40 دن سے زائد عرصہ قومی اسمبلی سے غیرحاضر پاکستان تحریک انصاف کے 4 اراکین قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ان ارکان نے چھٹی کی درخواست دی اور نہ ہی استعفیٰ دیا۔ تفصیلات کے مطابق 40 دن سے زائد عرصہ قومی اسمبلی سے غیرحاضر پاکستان تحریک انصاف کے 4 اراکین قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے...
  5. Muhammad Awais Malik

    فیصلہ خلاف آنے کی صورت میں پی ٹی آئی کا مسقتبل کیا ہو گا؟

    سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ اگر جماعت کے خلاف آتا ہے تو یہ قانون پھر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے خلاف بھی استعمال ہوگا۔ پبلک نیوز کے پروگرام خبر گرم ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ یہ کیس صرف تحریک انصاف سے متعلق نہیں ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی پر...
  6. Muhammad Awais Malik

    پی ٹی آئی کے خلاف پرتشدد کارروائیوں میں ملوث پولیس افسر عہدے سے فارغ

    25 مئی کو تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے والے پولیس افسر سہیل چوہدری کو بطور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی لاہور تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن واپس ہوگیا،سہیل چوہدری کو عہدے سے ہٹادیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلے کیے گئے تھے جن میں لاہور کے سابق ڈی...
  7. S

    ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف تحریک انصاف کا بڑا فیصلہ

    پاکستان تحریک انصاف پنجاب مشن پر کامیاب ہوگئی، اب پارٹی نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا،ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاریاں کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کے لیے واثق قیوم اور ملک...
  8. Rana Asim

    ڈالر کی قیمت 225 روپے تک جانے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا سخت ردعمل

    ڈالر تگڑا ہی ہوتا جارہا ہے اور نتیجے کے طور پر روپے کو رگڑا لگ رہا ہے آج امریکی کرنسی کے مقابلے میں روپیہ 225 روپے فی ڈالر تک نیچے چلا گیا ہے۔ موجودہ معاشی صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔ اسد عمر نے کہا ہے کہ روپیہ کی قدر میں پھر تیزی سے کمی. 221-222 کا لیول...
  9. Muhammad Awais Malik

    پی ٹی آئی کیلئے اچھی خبر،ہائیکورٹ سے ای سی پی کا ایک اور فیصلہ کالعدم قرار

    لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ سے باہر کے پولنگ ایجنٹس تعینات کرنے پر پابندی سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پر لاہور ہائی کورٹ میں متعلقہ حلقہ سے ہی پولنگ ایجنٹس مقرر کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن کے خلاف رہنما تحریک انصاف یاسمین راشد کی...
  10. Rana Asim

    حمزہ شہباز کو بڑا دھچکہ، کپتان نے ن لیگ کی اہم وکٹ گرا دی

    ‏وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل ن لیگ کو بڑا دھچکا، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے لیگی ایم پی اے فیصل نیازی کا استعفی منظور کر لیا۔ فیصل نیازی نے استعفی دے کر تحریک انصاف میں شمولیت کر لی ہے۔ ایم پی اے فیصل نیازی نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے انتخاب سے قبل اپنا استعفی پیش کیا تھا، فیصل نیازی نے...
  11. A

    رانا ثنا کے تضحیک آمیز الفاظ اور دھمکی،پی ٹی آئی رہنماؤں کا سخت ردعمل

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر رانا ثناء اللہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کیلئے تضحیک آمیز الفاظ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ دوران سفر، بازار یا کسی بھی جگہ اگر آپکا سامنا ”عمرانی باؤلوں“ سے ہوجائے اور وہ آپ پر ”غرانا“ یا ”کاٹنا“ شروع کر دیں تو آپ اپنے موبائل فون سے اُنکی...
  12. Muhammad Awais Malik

    لاہور میں پی ٹی آئی کو بڑی خوشخبری مل گئی،بڑی پارٹی کاامیدوار دستبردار

    لاہورکے حلقہ پی پی158 میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوار نے پاکستان تحریک انصاف کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ اعلان سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کیا اور اے این پی کے امیدوار زاہد خان کی تصویر بھی شیئر...
  13. Rana Asim

    فیاض چوہان کو پارٹی چھوڑنے کیلئے دھمکی آمیز فون کال موصول ہونے کا انکشاف

    رہنما تحریک انصاف و سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں نامعلوم نمبروں سے پارٹی چھوڑنے کیلئے دھمکی آمیز فون کالز موصول ہو رہی ہیں اور نہ چھوڑنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ فیاض چوہان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں فون...
  14. Muhammad Awais Malik

    میرے خلاف میری ہی پارٹی نے سازش کی، شاہ محمود قریشی

    پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اپنی ہی پارٹی پر برس پڑے ہیں ، انہوں نے کہا کہ میرے خلاف میری اپنی پارٹی نے سازش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی کے خلاف چارج شیٹ پیش کردی ہے اور کہا کہ 2018...
  15. Muhammad Awais Malik

    پاکستان تحریک انصاف کے 2 ایم پی ایز آمنے سامنے، مقدمہ درج

    پاکستان تحریک انصاف کے 2 اراکین صوبائی اسمبلی میں جھگڑا ہوگیا، ایک نے دوسرے پرمقدمہ بھی درج کروادیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے 2 اراکین آمنے سامنے آگئے،کراچی سے منتخب ہونے والے بلال احمد نے کراچی کے ٹیپو سلطان تھانے میں ملک شہزاداعوان کے خلاف مقدمہ درج...
  16. Rana Asim

    مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری ہونے پر تحریک انصاف کہاں کھڑی ہو گی؟

    سوشل میڈیا پر ہر طرف ایک ہی سوال نظر آ رہا ہے، صارفین سوچ رہے ہیں کہ پنجاب اسمبلی میں اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 5 مخصوص نشستیں مل گئیں تو پارٹی پوزیشن کیا ہوگی؟ 16 اپریل کو حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ بننے کے لئے 371 کے ایوان میں 197 ووٹ ملے۔ جس کے بعد ووٹ دینے والے پی ٹی آئی کے 25...
  17. S

    پی ٹی آئی نے نیب ترامیم کیخلاف نواز شریف کے وکیل سے خدمات حاصل کرلیں

    تحریک انصاف نے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے لیے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کا انتخاب کرلیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے ایکسپریس ٹریبیون کے رابطہ کرنے پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خواجہ حارث آئین کے آرٹیکل 184 (3) کے تحت آئینی درخواست دائر کریں گے،خواجہ...
  18. Muhammad Awais Malik

    مجھ سے بہت بڑی غلطی ہو گئی،فیصل قریشی نے پی ٹی آئی کارکنان سے معافی مانگ لی

    صحافی و یوٹیوبر فیصل قریشی نے تحریک انصاف کے حمایتی افراد کیلئے لفظ یوتھیا ایجاد کرنے پر معذرت کرلی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ویڈیو بیان میں صحافی و یوٹیوبر فیصل قریشی نے کہا کہ مجھے آج سب سے تہہ دل سے معافی مانگنی ہے،خاص طور پر ان سے جن کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے،...
  19. Muhammad Awais Malik

    لانگ مارچ کا فیصلہ کب ہو گا؟تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے

    پاکستان تحریک انصاف نے فوری طور پر لانگ مارچ اور اسمبلیوں سے استعفوں کی تصدیق کے فیصلوں کو ملتوی کردیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے فوری طور پر لانگ مارچ نہ کرنے اور استعفوں کی تصدیق کیلئے اسپیکر کے سامنے پیش نا ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ اہم...
  20. Muhammad Awais Malik

    تحریک انصاف میں انتظامی تبدیلیاں، ڈاکٹر یاسمین راشد کو بڑا عہدہ مل گیا

    پاکستان تحریک انصاف نے عوامی رابطہ مہم کو مزید موثر بنانے کیلئے پارٹی کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلیاں کردی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پارٹی میں تبدیلیوں کے حوالے سے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں پارٹی کو اگلے انتخابات کیلئے تیار کرنےا...