سابق وزیر اعظم عمران خان

  1. Rana Asim

    آپ عمران خان کو گرفتار کر لیتے ہیں تو جنگ کے لیےتیار ہو جائیں:علی امین

    علی امین کی عمران خان کی گرفتاری پر جنگ کی دھمکی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے عمران خان کی گرفتاری کے خدشے پر دھمکی دے دی، ٹویٹ میں لکھا اگر آپ عمران خان کو گرفتار کر لیتے ہیں تو جنگ کے لیے تیار ہو جائیں۔ علی امین نے مزید کہا عمران خان کی گرفتاری آپ کے انجام کا آغاز ہو...
  2. Rana Asim

    شوکت خانم:حامد میر کی عمران خان پر تنقید، سوشل میڈیا صارفین کا سخت ردعمل

    حامد میر نے نجی اخبار میں ناقابل معافی کے عنوان سے ایک کالم لکھا ہے جس میں عمران خان کے عدالت میں دیئے گئے ایک جواب پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شوکت خانم اسپتال کے پیسوں سے نجی کاروبار میں سرمایہ کاری غلط عمل اور ناقابل معافی ہے۔ حامد میر کی جانب سے کی گئی اس طرح کی...
  3. S

    پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں واپس نہیں جائے گی:فواد چوہدری

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے واضح کردیا کہ ہم قومی اسمبلی میں واپس نہیں جارہے البتہ اپوزیشن لیڈر اور دیگر عہدے لینے کے لیے اسپیکر نے حاضری لگانے کا کہا تو لگالیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’ہیش ٹیگ سیاست‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہمارا قومی اسمبلی میں واپس کا تو...
  4. S

    عمران خان 12 بجے آفس آتے تھے اور 5 بجے چھٹی کر لیتے تھے:طارق بشیر چیمہ

    وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق اہم انکشافات کردیئے، نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان 12 بجے آفس آتے تھے اور 5 بجے چھٹی کر لیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں ساڑھے تین سال کابینہ کا حصہ رہا ہوں مجھے پتا ہے کہ...
  5. Rana Asim

    عمران کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں،بہادر بنیں,کےپی کےاسمبلی بھی توڑیں: احسن اقبال

    مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان ہمت کریں، بہادر بنیں اور خیبرپختونخوا اسمبلی بھی توڑیں۔ نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان صاحب اب آپ کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، پنجاب اسمبلی توڑکرآپ حماقت کربیٹھےہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمت کریں،...
  6. Muhammad Nasir Butt

    عمران خان کو وزیراعظم بنانے میں باجوہ کا کردار تھا: چوہدری سرور

    عمران خان کو اقتدار دلانے میں جنرل باجوہ کا کردار سب سے اہم: چودھری محمد سرور سردار عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے 3 سے 4 ماہ بعد ہی عمران خان کی سٹیبلشمنٹ سے دوریاں پیدا ہونا شروع ہو گئیں وائس آف امریکہ اردو کو گزشتہ روز خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے...
  7. Rana Asim

    عمران خان اور باجوہ میں دوری کی وجہ سوشل میڈیا ہے: صدر عارف علوی

    صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ملکی معیشت کے حوالے سے سخت خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز نے اختلافات نظرانداز کرتے ہوئے بات چیت کا آغاز نہ کیا تو معاشی حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ملک کے سیاسی درجہ...
  8. S

    جان کا خطرہ، عارف حمید بھٹی نے عمران خان کو بیرون ملک جانے کا مشورہ دیدیا

    سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے جان کا خطرہ پیدا ہونے پر سابق وزیراعظم عمران خان کو بیرون ملک جانے کا مشورہ دیدیا ہے۔ جی این این پر اپنے پروگرام خبر ہے میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ عمران خان کی زندگی کو بے پناہ خطرات لاحق ہیں، لہذا میں ان سے کہنا چاہوں گا کہ وہ پاکستان...
  9. S

    عمران خان اچھے سیاست دان ضرور لیکن اچھے پالیسی میکر نہیں:مفتاح اسماعیل

    مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اس بات کا اعتراف کیا کہ عمران خان اچھے سیاست دان ہیں لیکن اچھے پالیسی میکر نہیں،سوشل میڈیا کی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا جتنا عمران خان کو وزیر اعظم بننے کا شوق ہے اتنا پاکستان میں کسی کو نہیں ہے مگر وزیر اعظم بننے...
  10. Rana Asim

    جنرل باجوہ نے تحریک عدم اعتماد میں پی ڈی ایم کی مدد کی؟مصطفیٰ نواز کھوکھر

    پیپلزپارٹی کےسابق رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کی مدد کی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیسے کامیاب ہوئی اور عدم اعتماد کی...
  11. Rana Asim

    حکومت عوام سے خوفزدہ ہے تبھی انتخابات سے فرار حاصل کر رہی ہے: عمران خان

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود بھی بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر عمران خان نے ردعمل دیا اور کہا کہ پی ڈی ایم (پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ) عوام سے خوفزدہ ہے اس لیے انتخابات سے فرار حاصل کر رہی ہے۔ بلدیاتی انتخابات سے متعلق دیئے گئے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کیے جانے اور اس پر حکومت کی جانب سے...
  12. Rana Asim

    عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کرنے والوں کے نام مانگ لیے

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کرنے والے پارٹی ارکان قومی اسمبلی کے نام مانگ لیے۔ عمران خان نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی قائم کر دی ہے جو اسپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ رابطہ کرنے والوں کا تعین کر کے تین روز میں نام عمران خان کو پیش...
  13. Rana Asim

    عمران خان مقدمات میں پھنسے تو مشکلات بڑھ سکتی ہیں،تجزیہ کار

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے سینئر تجزیہ کار طلعت حسین نے بڑا انکشاف کردیا، جیو نیوز کے پروگرام آپس کی بات میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو میں طلعت حسین نے کہا عمران خان مقدمات میں پھنس گئے تو ان کیلئے مصیبت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا 2023 کے انتخابات میں دھڑوں اور آزاد امیدواروں کی...
  14. Rana Asim

    جنوری میں مسلم لیگ (ن) پنجاب میں اپنی حکومت بنا لے گی: ایاز صادق کا دعویٰ

    وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے دعویٰ کیا ہے آئندہ سال کے اوائل یعنی جنوری میں ہی مسلم لیگ ن پنجاب میں اپنی حکومت بنا لے گی، انہوں نے نوازشریف کی واپسی سے متعلق سوال پر کہا کہ وہی ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکلنے میں مدد کریں گے اور مشکل حالات سے نجات دلائیں گے۔ وفاقی وزیر برائے اقتصادی و سیاسی...
  15. Rana Asim

    عمران خان کی جگہ شاہ محمود قریشی کو پارلیمانی لیڈر بنا دیا گیا

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جگہ وائس چیئرمین شاہ محمود قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر قرار دے دیے گئے۔ اسپیکر سیکرٹریٹ نے رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے عمران خان کا کردار ختم کر دیا، اس لیے اب ان کے پاس ارکان اسمبلی کے اجتماعی استعفے قبول کرنے کا اختیار نہیں رہا۔ دوسری جانب...
  16. Rana Asim

    پاکستان میں سارے مسئلے حل ہوگئے،صرف گھڑی کا ہی ایک مسئلہ باقی ہے:عارف حمید

    سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہےکہ اس ملک کے تمام مسئلے حل ہوگئے ہیں اگر کوئی مسئلہ باقی ہے تو وہ توشہ خانہ کی گھڑی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جی این این کے پروگرام خبر ہے میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اس وقت سب بڑی خبر وہ یہ ہے کہ عمران خان کی گھڑی بک...
  17. Rana Asim

    عمران خان لازمی بلٹ پروف جیکٹ پہنیں: خطرات کے پیش نظر پنجاب پولیس کامراسلہ

    راولپنڈی میں جلسے سے قبل پولیس نے پی ٹی آئی قیادت کو تحریری طور پر سکیورٹی ہدایات سے آگاہ کر دیا۔ پولیس حکام کی جانب سے پی ٹی آئی قیادت کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہےکہ وی آئی پی سکیورٹی کے لیے پولیس کی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ پولیس نے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ عمران خان...
  18. Rana Asim

    مرنے کےخوف پر قابو پالیا ہے:عمران خان کا برطانوی جریدے دی ٹائمز کو انٹرویو

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ 26 سال پہلے سیاست میں آیا جب سے جان خطرے میں ہے لیکن میں نے مرنے کے خوف پر قابو پالیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے برطانوی جریدے دی ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرا قاتلانہ حملےمیں بچنا مشکل تھا ،اللہ کا شکر ادا کیا۔ سابق...
  19. Muhammad Awais Malik

    پنجاب حکومت نے عمران خان حملہ کیس میں تسنیم حیدر کو شامل تفتیش کرلیا

    پنجاب حکومت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کے کیس میں تسنیم حیدر کو شامل تفتیش کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لندن میں پریس کانفرنس کےد وران عمران خان پر حملے اور ارشد شریف کےقتل سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کرنے والے پاکستانی شہری تسنیم حیدر کو پنجاب حکومت نے شامل تفتیش...
  20. S

    عمران خان کو تھریٹس بڑھ گئیں : مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز

    مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے انکشاف کیا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو تھریٹس بڑھ گئی ہیں، اسکی انٹیلی جنس رپورٹس بھی ہیں،حقیقی آزادی مارچ میں شرکت پر عمران خان کو بھرپور سیکیورٹی دی جائے گی۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی میں دیگر اداروں...