پاکستان

  1. Rana Asim

    پاکستان کی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

    پاکستان نے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ کےکوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ دوحہ میں ہونے والے ایونٹ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنے دونوں میچز جیت لیے، پہلے میچ میں قطر کو 0-8 سے شکست دی تو بوسنیا کے خلاف 0-3 سے کامیابی اپنے نام کی۔ واضح رہے کہ اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ قطر میں جاری ہے جس میں پاکستان...
  2. Rana Asim

    پاکستان میں جمہوری طریقےسےمنتخب سویلین حکومت ہے:ترجمان امریکی وزارت خارجہ

    امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈپرائس نے موجودہ پاکستانی حکومت سے متعلق اہم بیان دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوری طریقے سے منتخب سویلین حکومت اقتدار میں ہے۔ جبکہ پاکستان کے ساتھ امریکا کا مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے۔ نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ دونوں ممالک میں سیکیورٹی اور معیشت کے...
  3. Rana Asim

    اوبر نے پاکستان کے پانچ بڑے شہروں میں اپنی سروسز بند کر دیں؟

    معروف ملٹی نیشنل آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان اور پشاور میں اپنی سروسز بند کر دی ہیں۔ جبکہ اس کی مقابل کریم ٹیکسی سروس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنی وابستگی پر خوش ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اوبر ٹیکنالوجیز نے اپنے صارفین کو مطلع کیا...
  4. S

    پاکستان میں صحافت پر پابندی کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ نہیں:آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کردیا کہ پاکستان میں صحافت پر پابندی ہے اور نہ ایسے واقعات میں اسٹیبلشمنٹ ملوث ہے،جیو نیوز کے نمائندے واجد علی سید کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ امریکا کے دوران اس تاثر کو زائل کیا کہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ صحافیوں کے ساتھ ناروا...
  5. Muhammad Awais Malik

    عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کو مزید منفی کردیا

    عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کو مزید منفی کردیا ہے، موڈیز کے مطابق پاکستان کی ریٹنگ بی 3 سےسی اے اے کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیلاب میں ڈوبی معیشت کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے، نا ہی آئی ایم ایف سے ڈیل کام آئی، عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی معاشی ریٹنگ کو منفی کردیا...
  6. Muhammad Awais Malik

    پاکستان میں چینی سرمایہ کاری میں کمی آنے لگی

    پاکستان میں چینی سرمایہ کاری میں کمی آنے لگی، گزشتہ دو برسوں کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں بھی چینی سرمایہ کاری میں کمی دیکھی گئی۔ تفصیلات کے مطابق یہ انکشاف وفاقی وزیر سرمایہ کاری چوہدری سالک حسین نے اس حوالے سے ایک سوال کے تحریری جواب میں کیا اور کہا کہ 2 سال قبل پاکستان میں...
  7. Rana Asim

    دوست وہ جو مصیبت میں کام آئے،سیلاب زدگان کیلئے چین کی بڑی امداد

    چینی سفارتخانے نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔ جس میں بتایا کہ چین سے پاکستان کو 644 ملین یوآن سے زائد کی امدادی رقم پاکستان کو مل رہی ہے۔ چینی سفارتخانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دوست وہ جو مصیبت میں کام آئے، چینی حکومت، فوج تمام شعبہ ہائے...
  8. Muhammad Awais Malik

    فیس بک کمپنی 'میٹا' نے سالانہ کانفرنس میں پاکستان کو بھی مدعو کرلیا

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کی کمپنی 'میٹا' نے سالانہ مارکیٹنگ کانفرنس میں دیگر ممالک کے ہمراہ پاکستان کو بھی شرکت کی دعوت دیدی ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی سوشل میڈیا ٹیکنالوجی ادارے میٹانے 29 ستمبر کو ہونے والی سالانہ مارکیٹنگ کانفرنس میں پاکستان سمیت ایشیاء پیسفک کے دیگر...
  9. S

    مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں: چین نےامریکی تنقید مسترد کر دی

    چین نے امریکہ کی جانب سے تنقید مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں دوست ملک پاکستان کےساتھ کھڑےہیں، ہر ممکن مدد کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے بیان پرردعمل دیتے ہوئےکہا ہے کہ چین مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور...
  10. Muhammad Nasir Butt

    انگلینڈ کی پاکستان، بھارت ممکنہ ٹیسٹ سیریز کا میزبان بننے کی پیشکش

    پاکستان اور بھارت کے مابین ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ نے غیرجانبدار میزبان بننے کی پیش کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اپنے پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ سیاسی تنائو کی وجہ سے دونوں ملکوں کی ٹیمیں 2007ء سے ٹیسٹ سیریز میں مدمقابل نہیں آئیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے دی ٹیلی گراف کی ایک رپورٹ کے...
  11. Rana Asim

    عالمی بینک سیلاب زدہ علاقوں کیلئےفنڈز فراہم کرے، پاکستان کی درخواست

    پاکستان نے عالمی بینک سے درخواست کی ہے کہ وہ 1.5 سے 2 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کو سست رفتاری سے چلنے والے منصوبوں سے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو نئے استعمال کے پروگرام کے تحت منتقل کرے۔ وفاقی حکومت نے عالمی بینک سے سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیر نو کے لیے اضافی فنڈنگ کے امکانات تلاش کرنے کی بھی...
  12. P

    Who is hiding behind the mask during Crime Minister meeting?

  13. Rana Asim

    پاکستان کی داستان دنیا کو سنانے آیا ہوں : وزیراعظم شہباز شریف

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی داستان دنیا کو سنانے کے لیے چند گھنٹے قبل نیویارک پہنچا ہوں۔ یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ سیلاب سے ہونے والے ایک بڑے انسانی المیے کے غم اور درد کی داستان ہے۔...
  14. Rana Asim

    روس نے پاکستان کو ادھار تیل دینے پر رضا مندی ظاہر کر دی

    روس پاکستان کو ادھار تیل دینے پر راضی ہو گیا، سمرقند میں شھنگائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران روسی صدر اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ہوئی ملاقاتوں میں تیل کی خریداری سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے روس سے مؤخر ادائیگیوں پر تیل خریدنے پر سنجیدگی...
  15. Muhammad Awais Malik

    پاکستان معیشت کیلئے اچھی خبر، سعودی عرب نے3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کی مدت بڑھادی

    غیر مستحکم پاکستانی معیشت کیلئے تازہ ہوا کا ایک جھونکا آگیا، سعودی فنڈز فار ڈویلپمنٹ نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر کا حصہ 3ارب ڈالر...
  16. S

    پاکستان کو سیلاب کے بعد بیماریوں اور آفت کا خطرہ لاحق ہے،ڈبلیو ایچ او

    پاکستان کو سیلاب کے بعد بیماریوں اور دوسری آفت کا خطرہ لاحق ہے، عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ٹیڈروس نے خبردار کردیا، کہا پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے باعث نئی آفت کا سامنا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ سیلاب کے بعد پاکستان میں دوسری آفت کا خطرہ منڈلا رہا ہے جو مختلف وبائی امراض سے...
  17. Muhammad Nasir Butt

    سیلاب : بل گیٹس فاؤنڈیشن نے پاکستان کیلئے کتنی امداد کا اعلان کیا؟

    بل گیٹس فائونڈیشن کا پاکستان کو 7.5 ملین ڈالر امداد ، پولیو پروگرام کے تحت 1200 ہیلتھ مراکز کی معاونت کا اعلان بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے 7.5 ملین ڈالر کی امداد دینے کے ساتھ فائونڈیشن کے پولیو پروگرام کے تحت 1200 ہیلتھ مراکز کو معاونت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دوست ممالک...
  18. Rana Asim

    کل سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان؟

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کل 16 ستمبرسے کم ہونے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرول کی قیمت 9.62 روپے کم ہوکر 235.98 روپے سے 226 روپے تک آ سکتی ہے۔ دوسری جانب ڈیزل کی قیمت 3.04روپے اضافے کے بعد 247.26 سے بڑھ کر 250.30 روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ انڈسٹریل ذرائع کے مطابق یکم ستمبر کو ڈیزل کی...
  19. S

    پاکستان فیٹف کی تعمیل کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا:دفتر خارجہ

    پاکستان کیلیے اچھی خبر سامنے آگئی، پاکستان فیٹف کی تعمیل کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان فیٹف کی 40 میں سے 38 تجاویز پر عمل کرچکا ہے، جس کے بعد پاکستان کو عملدرآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ جاری جائزہ امور کو منطقی انجام تک...
  20. S

    ایف 16 پروگرام سے پاکستان کو دہشت گردی سے نمٹنے میں مدد ملے گی،امریکا

    پینٹاگون نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی دیکھ بھال کے لیے آلات اور سروسز کی مد میں 45 کروڑ ڈالر کے ممکنہ معاہدے کی منظوری دے دی، گزشتہ ہفتے وزارتِ دفاع نے معاہدے کی تصدیق کی تھی۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ایف 16 پروگرام سے پاکستان کو انسدادِ دہشت گردی کی...